Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون2009

اكستان

48 - 64
کے اَحوال معلوم کیے جائیں، اُن کی خیریت معلوم کی جائے، اُن کے پاس ہدیہ پیش کرکے، اُن کے مراتب کا لحاظ کرتے ہوئے اُن کے ساتھ برتاؤ کرنا، اُن کے بڑوں کی تعظیم کرنا، اُن کے چھوٹوں اور کمزوروں کے  ساتھ شفقت کا معاملہ کرنا، اُن کے غریب ومحتاج کی حاجت براری کرنا، اور مالدار کے ساتھ نرمی برتنا، بذریعہ ٹیلی فون، خط، زبانی اور دیگر مختلف ذرائع سے اُن کی خیریت اورحال واَحوال معلوم کر لیا کریں۔ دعوت وضیافت کے ذریعہ بھی ہو سکتا ہے جبکہ حسن ِ استقبال اعزاز۔ نیز خوشیوں میں شرکت ، غموں وتکالیف میں ہمدردی ودُعا، خلوص وصفاء نیت، ناچاقی ونا اِتفاقی پیدا ہونے کی صورت میں صلح وصفائی کروانا، اور اُن کے ساتھ تعلق اور اِ س کے لیے کوشش کرنا، اُن کے مریضوں کی عیادت کرنا، اُن کی دعوت قبول کرنا۔ اور صلہ رحمی کا سب سے بڑا سبب یہ ہے کہ اُن کی اصلاح وہدایت پر حریص رہے، بھلائی کا حکم دیں اور بدی سے منع کریں، صلہ رحمی کا یہ مذکورہ بالا طریقہ کا راُس صورت میں ہوگا جب رشتہ دار مسلمان نیک، صالح، سلیم القلب صحیح الفکر لوگ ہوں۔ 
لیکن اگر خدا نخواستہ کا فر یا فاسق ہوں تو اُن کے ساتھ صلہ رحمی پند ونصیحت وعظ تذکیر کے ذریعہ کی  جائے اور اِس سلسلے میں اپنی حد درجہ کوشش کرے لیکن اِس کے باوجود بھی اگر اُن کی طرف سے کوئی التفات وتوجہ نظر نہ آئے اور اعراض و تکبر وعناد کا سا منا کرنا پڑے یا اُن کی ہدایت سے ما یوس ہوجائے اور اپنی جان پر خوف پیدا ہو کہ اُن سے متا ثر ہوجائے گا اور اُن کی صف میں شریک ہوجائے گا تو اَب اُن سے دُور ہوجا ئے اور اُن کو چھوڑ دے اچھے طریقے سے کہ اُن کو کوئی تکلیف نہ پہنچے اور اُن کی ہدایت کے لیے اللہ تعالیٰ سے خوب خوب خوب دُعائیں مانگے شاید کہ آپ کی دُعاؤں سے اللہ تعا لیٰ اُن کوہدایت دے دے۔ پھر اگر اُن رشتہ داروں کی طرف سے کوئی موقع پائے اور اگر فرصت ِدعوت میسر آئے تو موقع ضائع نہ کرے بار بار اُن کی  دعوت کے سلسلے میں جائے۔ 
رشتہ داروں کو دعوت دینے کے سلسلے میں جس بات کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے وہ ہے حسن ِ اخلاق کا مظاہرہ، دعوت میں نرم خوئی، حکمت اور عمدہ اسلوب اختیار کرنا، بحث ومباحثہ سے اجتناب کر تے ہوئے اِس بات کی پوری کوشش کی جائے کہ ایسے میں بھی اپنا رویہ اچھا رکھے اِس لیے کہ بہت سے داعی حضرات خاندان وقبیلہ میں زیادہ اَثرو رُسوخ نہیں رکھتے جس کے متعدد اَسباب ہیں، اُن ہی اَسباب میں سے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 دوا کے استعمال کی ترغیب : 6 3
5 بڑھاپا واپس نہیں جاتا : 6 3
6 توانائیوں کا پروان چڑھنا اور پھر زائل ہو جانا قدرتی عمل ہے : 6 3
7 نبی علیہ السلام کی دُعا ..... شباب تا حیات : 7 3
8 سٹھیا جانے سے پناہ : 7 3
9 طبعی میلان یا نسخہ خواب میں : 8 3
10 طبیب کو بھی اللہ کی طرف رجوع کرنا چاہیے : 10 3
11 تین طریقوں سے آپ ۖ نے علاج کومفید فرمایا : 10 3
12 داغنے کو ترجیح نہ دی جائے : 11 3
13 ملفوظات شیخ الاسلام 12 1
14 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 12 13
15 علمی مضامین 15 1
16 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 24 1
17 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 24 16
18 آنحضرت ۖ کو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے محبت : 24 16
19 تربیت کا خاص خیال : 25 16
20 مختلف نصائح : 25 16
21 کلماتِ حکمت ومو عظت : 26 16
22 فراق ِ رسول اللہ ۖ 28 1
23 تربیت ِ اَولاد 29 1
24 جو اَولاد مرجائے اُس کا مرجانا ہی بہتر تھا : 29 23
25 چھوٹے بچوں کی موت ہوجانے کے فوائد اور اُس کی حکمتیں : 30 23
26 فرقتِ صفدر میں ہوں اَندوہگیں 32 1
27 نام ِ نامی کی وضاحت: 32 26
28 تحصیل ِعلم کے مختلف مراحل : 34 26
29 سلسلۂ طریقت : 34 26
30 عادات و خصائل : 35 26
31 ایفائے عہدو اِستقامت : 36 26
32 دینی و علمی خدمات : 36 26
33 تدریسی خدمات : 36 26
34 فِرَقِ باطلہ کے خلاف علمی جہاد : 37 26
35 .گلدستہ ٔ اَحادیث 39 1
36 ایک مسلمان کے دُوسرے مسلمان پر چھ حق ہیں : 39 35
37 .شہید کے لیے چھ اِمتیازی اِنعامات : 39 35
38 چھ چیزوں کی ضمانت پر جنت کی ضمانت : 40 35
39 چھ صحابۂ کرام کی فضیلت : 41 35
40 دینی مدارس اَور دَہشت گردی کی تازہ لہر 43 1
41 قطع رحمی ....... قرآن وسنت کی روشنی میں 47 1
42 قطع رحمی کا علاج : 47 41
43 صلہ رحمی کیا ہے؟ 47 41
44 صلہ رحمی کیسے کی جائے؟ : 47 41
45 صلہ رحمی زیادتی عمر وفراخی ِ رزق کا سبب : 49 41
46 حضرت شیخ الا سلام علامہ ابن ِتیمیہ نے فرمایا : اَجل کی دو قسمیں ہیں : 50 41
47 صلہ رحمی : 51 41
48 صلہ رحمی دخولِ جنت کا بڑا سبب : 51 41
49 صلہ رحمی دین ِاِسلام کے محاسن میں سے ہے : 51 41
50 صلہ رحمی اچھی تعریف کا سبب ہے : 52 41
51 صلہ رحمی باطنی محاسن کی علامت ہے : 52 41
52 رشتہ داروں میں محبت کا پھیلنا : 52 41
53 میڈیاکا غیر متوازن روّیہ 53 1
54 بقیہ : تربیت ِاولاد 59 23
55 موت العَالِم موت العالَم 60 1
56 ( دینی مسائل ) 62 1
57 بیمار کے طلاق دینے کابیان : 62 56
58 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter