ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2009 |
اكستان |
|
درس حدیث حضرت ِاقدس پیر و مرشد مولانا سید حامد میاں صاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت اقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے ۔(آمین ) اللہ تعالیٰ کے ساتھ بندوں سے بھی حقوق العباد معاف کرانا ضروری ہیں جس کے ذمّہ لوگوں کا حق ہوتانبی علیہ السلام اُس کی نمازِ جنازہ نہیں پڑھاتے تھے مال ِ غنیمت جب تک تقسیم نہ ہوجائے کوئی اُس سے کچھ نہیں لے سکتا اِسلام نے سب سے پہلے فلاحی مملکت قائم کی ( تخریج و تزئین : مولانا سیّد محمود میاں صاحب ) (کیسٹ نمبر 58 سا ئیڈ B 09 - 05 - 1986 ) الحمد للّٰہ رب العالمین والصلٰوة والسلام علٰی خیر خلقہ سیدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد ! حضرتِ باری تعالیٰ کا اِرشاد ہے جو رسول اللہ ۖ نے ہم تک پہنچایا ہے یَاابْنَ آدَمَ اِنَّکَ مَا دَعَوْتَنِیْ وَرَجَوْتَنِیْ غَفَرْتُ لَکَ اے اِنسان جب تک تو مجھ سے دُعاء مانگتا رہے گا اُمید قائم رکھے گا تو میں تجھے بخشتا رہوں گا عَلٰی مَا کَانَ فِیْکَ (چاہے)تجھ میں جو بھی کمی ہو وَلَااُبَالِیْ اَور مجھے کسی چیز کی پرواہ نہیں ہے۔ یہ کسی چیز کی پرواہ نہ ہونا ایک محاورہ ہے جس کا مطلب ہے کہ میرے لیے کوئی کام مشکل نہیں کوئی کام کوئی وزن نہیں رکھتا میں بے پرواہ ہوں جو چاہوں کروں اِختیارات بھی قدرت بھی بے نیازی بھی تمام چیزیں ظاہر ہوتی ہیں ''وَلَااُبَالِیْ ''کے لفظ سے۔ یہ بھی اِرشاد فرمایا کہ اے اِنسان ! اگر تیرے گناہ اِتنے زیادہ ہوجائیں کہ عَنَانَ السَّمَآئِ