ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2009 |
اكستان |
|
سترہ سال۔ اور قادیانیوں کے نزدیک مرزاکے جھوٹ کا زمانہ پچاس سال اور اُس کے سچ کا زمانہ صرف سترہ سال ہے۔ بتایئے ! دونوں میں سے کس فریق کے نزدیک '' بڑا جھوٹا '' نکلا؟ قادیانی اِس نکتہ پر ضرور غور کریں۔ ایک اَور لائق ِتوجہ نکتہ : مسلمان کہتے ہیں کہ مرزا قادیانی پچاس سال تک سچ کہتا رہا کہ عیسیٰ علیہ السلام دوبارہ آئیں گے لیکن پھر شیطان نے اُس کو بہکادیا اور شیطان کے بہکانے سے یہ کہنے لگا کہ عیسیٰ علیہ السلام دوبارہ نہیں آئیں گے بلکہ میں خود مسیح موعود بن گیا ہوں۔ اور قادیانی کہتے ہیں گو وہ پچاس سال تک جھوٹ بکتا رہا کہ عیسیٰ علیہ السلام آئیں گے لیکن پھر اُس پچاس سال کے جھوٹے کو اللہ تعالیٰ نے (نعوذ باللہ ) مسیح موعود بنادیا ۔ کیا کسی کی عقل میں یہ بات آسکتی ہے کہ پچاس سال تک جھوٹ بولنے والا ''مسیح موعود ' ' بن جائے ؟ ایک اور دلچسپ نکتہ : اُوپر معلوم ہوچکا ہے کہ مسلمان اور قادیانی دونوں فریق اِس پر متفق ہیں کہ مرزا جھوٹا تھا، اِدھر مرزا کا دعوی ہے کہ وہ مسیح ِ موعود ہے۔ ظاہر ہے کہ جھوٹا آدمی جب مسیح ِ موعود ہونے کا دعوی کریگا تو وہ '' مسیح ِ کذاب'' کہلائے گا۔ لہٰذا دونوں فریق اِس پر بھی متفق ہوئے کہ مرزا ''مسیح کذاب '' تھا۔ سوال ٥ : مرزا قادیانی نے براہین ِاحمدیہ میں لکھا تھاکہ سورہ ٔصف کی آیت نمبر ١٠ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے حق میں پیشگوئی ہے اَور یہ کہ اللہ تعالیٰ نے اِس پیشگوئی میں ابتدا ہی سے مجھے بھی شریک کررکھا ہے اِس کے برعکس اعجاز ِ احمدی میں لکھتا ہے کہ : ''براہین ِ احمدیہ میںمجھے بتلایا گیا تھا کہ تیری خبر قرآن و حدیث میں موجود ہے اور تو ہی اس آیت کا مصداق ہے کہ ''ھُوَالَّذِیْ اَرْسَلَ رَسُوْلَہ بِالْھُدٰی وَدِےْنِ الْحَقِّ لِیُظْھِرَہُ عَلَی الدِّےْنِ کُلِّہ ''(سورہ ٔ صف ١٠) '' (اعجاز ِ احمدی ص ١٧۔ رُوحانی خزائن ج ١٩ ص ١١٣) مرزا کے یہ دونوں بیان آپس میں ٹکراتے ہیں کیونکہ براہین میں کہتا ہے کہ اِس پیش گوئی کا مصد اق