ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2009 |
اكستان |
|
اَخبار الجامعہ ( بقلم : اِنعام اللہ ، متعلم جامعہ مدنیہ جدید ) ٤مارچ کی شام شیخ الحدیث حضرت مولانا سید محمود میاںصاحب مدظلہم مولانا محمد اعظم صاحب فاضل ِ جامعہ مدنیہ جدیدکی دعوت پر اَٹاری اجیبٹ سنگھ ضلع قصور تشریف لے گئے۔ حضرت نے وہاں کی مرکزی جامع مسجد میں حضور ۖ کی سیرت پرتفصیلی بیان فرمایا۔ بعد اَزاں متعلم جامعہ مدنیہ جدید محمد خبیب کے اِصرار پر ہندل میں اُن کے گھر تشریف لے گئے۔ وہاںاُن کے نئے تعمیر ہونے والے گھر کے لیے خیر و برکت کی دُعا کی۔ رات بخیریت جامعہ پہنچ گئے۔ ٥ مارچ کو بعد اَز نماز ظہر شیخ الحدیث حضرت مولانا سید محمود میاںصاحب مدظلہم جامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام کے مہتمم حضرت قاری خبیب صاحب رحمة اللہ علیہ کی تعزیت کے لیے جہلم تشریف لے گئے۔ شام 7:00 بجے کے قریب جہلم پہنچ کر مدرسہ تعلیم الا سلام میں حضرت قاری صاحب کے صاحبزادہ مولانا ابوبکر صاحب و چچا مفتی شریف صاحب سے تعزیت کی۔بعد اَزاں حضرت نے مفتی شریف صاحب کے فرمانے پر مختصر الفاظ میں ایسا پُر اَثر بیان فرمایا جیسے مردہ جسم کو نئی رُوح ملی ہو۔تعزیت کرنے کے بعد حضر ت صاحب اپنے ہم رکاب دورہ حدیث کے طالب علم محمد اَرسلان کی دعوت پر اُن کی رہائشگاہ پر تشریف لے گئے ۔ محمداَرسلان کے والد الحاج محمد غوث صاحب استقبال کے لیے کھڑے تھے۔الحاج محمدغوث صاحب نے حضرت صاحب کے گھر آنے پر شکریہ اَدا کیا۔ حضر ت کھانے سے فراغت کے بعد رات00 10: بجے کے قریب ان کے گھر سے لاہور کے لیے روانہ ہوکر رات 3:30 بجے بخیریت گھر پہنچے۔ ١٩ مارچ کو بعد اَز نماز عشاء شیخ الحدیث حضرت مولانا سید محمود میاںصاحب مدظلہم جامعہ مدنیہ جدید کے فاضل مولانا امجد شاکر صاحب کی دعوت پر سیرت خاتم النبیین ۖ کانفرنس میں شرکت کے لیے جامع مسجد حسن بن علی ضلع قصور تشریف لے گئے۔ حضرت نے کانفرنس کی اختتامی دُعا کرائی ۔رات ڈیڑھ بجے بخیریت واپسی ہوئی۔ ٢٠ مارچ کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سید محمود میاںصاحب دامت برکاتہم جامعہ مدنیہ کے پرانے