ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2009 |
اكستان |
|
علمی مضامین سلسلہ نمبر٣١، قسط : ١٣ ''الحامد ٹرسٹ''نزد جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہورکی جانب سے شیخ المشائخ محدثِ کبیر حضرت اقدس مولانا سیّد حامد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ کے بعض اہم خطوط اور مضامین کو سلسلہ وار شائع کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے جو تاحال طبع نہیں ہوسکے جبکہ ان کی نوع بنوع خصوصیات اس بات کی متقاضی ہیں کہ افادۂ عام کی خاطر اِن کو شائع کردیا جائے۔ اسی سلسلہ میں بعض وہ مضامین بھی شائع کیے جائیں گے جو بعض جرا ئد و اخبارات میں مختلف مواقع پر شائع ہو چکے ہیں تاکہ ایک ہی لڑی میں تمام مضامین مرتب و یکجا محفوظ ہو جائیں۔ (اِدارہ) حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ حضرتِ اقدس اور حکیم نیاز احمد صاحب کے درمیان خط و کتابت ١ 22 - 3 - 81 محترم المقام حضرت مولانا صاحب زید مجدکم العالی السلام علیکم شروع مارچ میں آپ کا گرامی نامہ باعث ِ شرف ہوا تھا۔جواب چار روز میں مکمل کردیا تھا مگر نقل کرنے میں کافی عرصہ لگ گیا۔ میرے ہاتھ میں رعشہ ہے نقل کا اکثر کام میرابھتیجا کرتا ہے اُس نے یہ خط اپنے پیڈ پر ہی نقل کردیا ہے اِسی طر ح بھیج رہا ہوں۔ جب وہ نقل کر کے لے آئے تو مولوی الیف اللہ صاحب نے پہلے حصہ میں ترمیم کردی اِس لیے پہلا صفحہ بدلنا پڑااور نمبر پوراکر کے لکھنا پڑا اِن وجوہ سے غیر ضروری تعویق ہوگئی۔ جس حصے میں اختلاف ہو نمبر دینا کافی ہے عبارت نقل کرنے کی ضرورت نہیںہے۔ ١ گزشتہ شماروں میں قارئین نے جہلم کے حکیم فیض عالم صاحب کی حضرت اقدس قدس سرہ العزیز سے طویل خط وکتابت ملاحظہ فرمائی، اَب اپریل ٢٠٠٨ء کے شمارہ سے سرگودھا کے حکیم نیازاحمدصاحب کی حضرت اقدس سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی حضور اکرم ۖ سے شادی کے وقت عمرکے متعلق طویل خط وکتابت ملاحظہ فرمائیں گے۔ حکیم صاحب نے اِس سلسلہ میں ایک ضخیم کتاب لکھی ہے حکیم صاحب کومغالطہ ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی نکاح ورُخصتی کے وقت جوعمراَحادیث میں آئی ہے وہ صحیح نہیں ہے۔ پیش ِنظر صفحات میں اِسی خط وکتابت کودیاجارہاہے۔(ادارہ)