ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2009 |
اكستان |
|
ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی ( مرتب : حضرت مولانا ابوالحسن صاحب بارہ بنکوی ) ٭ آفات سے تحفظ کے لیے درُودِ تُنَجِّیْنَا روزانہ ستر مرتبہ پڑھاکریں۔ دَرُوْدِ تُنَجِّیْنَا اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ صَلٰوةً تُنَجِّیْنَا بِھَا مِنْ جَمِیْعِ الْأٰفٰاتِ وَتَقْضِیْ لَنَا بِھَا مِنْ جَمِیعِ الْحَاجَاتِ وَتُطَھِّرُنَا بِھَا مِنْ جَمِیْعِ السَّیِّئٰاتِ وَتَرْفَعُنَا بِھَا عِنْدَکَ اَعْلَی الدَّرَجَاتِ وَتُبَلِّغُنَا بِھَا اَقْصَی الْغَایَاتِ مِنْ جَمِیْعِ الْخَیْرَاتِ فِی الْحَیٰوةِ وَبَعْدَ الْمَمَاتِ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْر ۔ ٭ یہ بات صحیح ہے کہ بادشاہانِ دہلی کی طرف سے تقریبًا چوبیس گاؤں ہمارے اَسلاف کو ملے تھے۔ باون گاؤں کی تقسیم تین خاندانوں پر ہوئی تھی اُن میں سے یہ مقدار ہمارے اَسلاف کو ملی تھی یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ یہ گاؤں خانقاہ کے مصارف کے لیے دیے گئے تھے۔ ٭ کیا کروں کہ اہل ِ چشت کا دریوزہ گر ١ ہوں، اُن کی نسب اپنا کھیل اَور رنگ دکھاتی ہے۔ ٭ میرے محترم ! جس قدر مطلوب بڑا ہوتا ہے اُسی قدر اُس کے لیے شاق ٢ کا برداشت کرنا ضروری ہے اور لازم ہوتا ہے اُسی قدر عالی حوصلگی اور عالی ہمتی لازم ہوتی ہے ،بیشک نفس بھاگے گا اُس کو دو منٹ بیٹھنا دُشوار ہوگا مگر اُس کو مغلوب کیجیے انشاء اللہ جلد اَز جلد رحمت ِ الٰہی شامل ِ حال ہوگی۔ چھوٹے بچے کو بھی قاعدہ پڑھتے ہوئے دل تنگی پیش آتی ہے مگر آہستہ آہستہ متعود ٣ ہوجاتا ہے اور طبعی رغبت پیدا ہوجاتی ہے۔ ١ بھکاری ٢ مشقت ٣ عادی