ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2009 |
¾اكستان Ù |
|
تاریخ میں کچھ ایسی مثالیں بھی ملتی ہیں کہ کم عمری میں نکاح ہوا، کم عمری میں اَولاد ہوگئی اِس لیے طبیعت میں اگر کچھ خلش ہوگی تو اِس سے جاتی رہی۔ پھر میں تو آپ سے عرض کر چکا ہوں میں اِس فن کا آدمی نہیں تھا ابتداء سے جن فنون میں درک تھا وہ منطق اور فلسفہ دُوسرے درجے پر اَدب تھا۔ یہ تو میں نے بعد میں روایت ِ تزوج کو صحاح ستہ سے جمع کیا اور جمع کرکے ترتیب کے خیال سے الفاظ ِ روایت اور اِختلاف ِ روایت کو دیکھا تو خیال ہوا کہ اِس کا اِحاطہ کرلینا چاہیے کہ حضرت عائشہ کے اَصل الفاظ کیا تھے۔جب اِس مرحلے پر پہنچا تو سوچا کہ اَسناد کو دیکھ لوں جب اِس روایت کے تمام رجال کو دیکھا تو بہت سے نئے گوشے سامنے آئے۔ پھرکتب ِ اصول ِ حدیث کو دوبارہ پڑھا اور اُس کے بعد ضوابط ذہن نشین کیے۔ پھر رجال کی چھان بین کرکے اُنہیں لکھ لیا۔اِن سب معلومات کو جب یکجا کیا تو نتیجہ اپنے مسلّمات کے خلاف برآمد ہوا۔ مزید مطالعہ کیا اور معاملہ وسیع تر ہوتا چلا گیا اور نوبت یہاں تک پہنچی جہاں اَب میں ہوں۔ میں منکرین ِ حدیث پر تین حرف بھیجتا ہوں اِس سے بچنے کے لیے اَب تک کوئی چیز شائع نہیں کی۔ مگر محدثین کے اصول پر کسی روایت کی دیکھ بھال کو اہل ِ علم کا حق خیال کرتا ہوں اور اِسی خیال سے یہ کام کیا۔ ٤۔ رہا مودُودی صاحب کا معاملہ ! وہ میرے قدیم مہربان تھے میں اُن سے ''الجمعیة ''کی ایڈیٹری کے دورسے واقف تھا۔ پھر میرے ایک عزیز دوست اُن کے رسالے کے کاتب تھے اُن کی وجہ سے اُن سے ملاقات رہتی تھی۔ بعض مسائل پر اُن سے خط وکتابت بھی رہی۔ لاہور جاتے تو اُن سے سیاسی امور پر بات کرنے چلے جاتے۔ پہلی ختم ِ نبوت٥٣ کی تحریک کے موقع پر اُن سے اکثر ملاقاتیں رہیں۔وہ سرگودھے آتے تو اپنے حلقے میں ٹھیرتے تو بلالیتے۔ پھر غالبا ١٩٦٦ء میں یہاں آئے تو مجھے بلایا۔ میں نے کہا کہ میں اپنا ایک مضمون دکھا نا چاہتا ہوں فرمانے لگے لاہور آجاؤ۔ میں نہ جاسکا۔ پھر حضرت عثمان کے معاملے میں میں نے اُنہیں سخت خط لکھا۔ غلاف ِ کعبہ کی زیارت کے بارے میں تلخ خط وکتابت ہوئی۔ وہ میرے پاس ہے پھر میں نے اُن کی تفسیر پر کچھ استفسار اُن سے کیے۔ اُس میں بھی کچھ تلخی ہوئی وہ بھی میرے پاس ہے۔ بہرحال اُن کی حضرت عثمان سے بدظنی کے اسباب اور ہیں وہ علمی اور تاریخی نہیںہیں نفسیاتی ہیں اللہ تعالیٰ اُنہیں معاف فرمائے ۔یہ روایت ِ تزوج اپنی ماہیت کے اعتبار سے خبر واحد میں شامل ہے۔ کیونکہ یہ