ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2006 |
اكستان |
|
عورت ہے جو خاوند کی نافرمان ہو اور اُس کا حق الخدمت ادا نہ کرتی ہو اسی وجہ سے اس کا شوہر اس سے ناراض ہو۔ (٣) وہ غلام جو اپنے مالکوں کو چھوڑکر بلاکسی شرعی عذر کے بھاگ جائے۔ (٤) وہ شخص جو اذان سن کر بلاکسی شرعی عذر کے مسجد میں نہ آئے۔ (٥) وہ شخص جس کی عادت یہ ہو کہ نماز کو اُس کا مستحب وقت ٹلاکر پڑھتا ہو۔ (٦) وہ شخص جو کسی آزاد آدمی کو غلام بنالے۔ (٧) وہ دو بھائی جو بلاکسی شرعی وجہ کے آپس میں ناراض ہوں۔ احادیث ِمبارکہ میں جو فرمایا گیا ہے کہ ان کی نماز کانوں سے تجاوز نہیں کرتی یا ان کے سروں سے بالشت بھر بھی بلند نہیں ہوتی یا اللہ تعالیٰ ان کی نماز قبول نہیں فرماتے۔ ان سب کا مطلب (واللہ اعلم) یہ ہے کہ ان لوگوں کو ان کی نماز پر جو اجر و ثواب ملنا چاہیے وہ نہیں ملتا۔ یوم تاسیس جامعہ اشرفیہ فضلاء جامعہ اشرفیہ توجہ فرمائیں جامعہ اشرفیہ اپنے فضلاء کی علمی، مذہبی اور ملی خدمات کے حوالے سے ستمبر 2006ء کی 10,9,8 کو ایک سہ روزہ کنوینشن منعقد کررہا ہے جس میں شرکت کے لیے 1947ء سے لے کر 2005ء تک کے فضلاء کو مدعو کیا گیا ہے، اس اجلاس میں شرکت اور پھر اس میں مقالات پڑھنے والے فضلاء سے التماس ہے کہ وہ 15 جولائی 2006ء سے پہلے پہلے اجلاس کے کنوینئر مولانا حافظ زبیر حسن سے رجوع فرمائیں تاکہ پروگرام کے مطابق ان کے اسماء کو شامل کیا جاسکے۔ شکریہ اے خدا اِیں جامعہ قائم بدار فیض او جاری بود لیل و نہار (حضرت مولانا)محمد عبید اللہ(دامت برکاتہم) مہتمم جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ، لاہور فون : 7552772 فیکس : 7552986 موبائل : 0300-8494782