Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2005

اكستان

59 - 64
آپ سے یہ درخواست کرتا ہوں اورآپ کی طرف متوجہ ہوتا ہوں بوسیلہ محمد  ۖ نبی رحمت کے، اے محمد  ۖ آپ کے وسیلہ سے اپنی اس حاجت میں اپنے رب کی طرف متوجہ ہوا ہوں تاکہ وہ پوری ہو۔ اس سے توسل صراحتاً  ثابت ہوتا ہے اورچونکہ آپ کا اس کے لیے دعا فرمانا کہیں منقول نہیں ۔ اس سے ثابت ہوا کہ جس طرح توسل کی دعا جائز ہے اسی طرح توسل دعا میں کسی کی ذات کا بھی جائز ہے ۔ ( نشرالطیب ) 
	طبرانی نے کبیر میں عثمان بن حُنیف سے روایت کیا ہے کہ ایک شخص حضرت عثمان بن عفان  کے پاس کسی کام کو جایا کرتا اوروہ اس کی طرف التفات نہ فرماتے، اس نے عثمان بن حنیف سے کہا انہوںنے نے فرمایا تو وضو کرکے مسجد میں جا اوروہی دعا جو اُوپر والی حدیث میں ذکر ہوچکی ہے سکھلا کر کہا کہ یہ پڑھ۔ چنانچہ اُس نے یہی پڑھا اور حضرت عثمان  کے پاس گیا تو انہوںنے بڑی تعظیم وتکریم کی اورکام پورا کردیا۔ اس سے توسل ذات سے بعد الوفات ہوا (نشرالطیب)۔
	حضرت اُمیہ سے روایت ہے کہ نبی کریم  ۖ  فتح کی دعا کیا کرتے تھے بتوسل فقراء مہاجرین کے (مشکٰوة)۔حضرت ابو درداء  سے روایت ہے کہ آپ  ۖنے فرمایا مجھ کو (قیامت کے روز )غرباء میں ڈھونڈنا کہ تم کورزق اوردشمنوں پر غلبہ غرباء ہی کے طفیل سے میسر ہوتا ہے ۔(مشکٰوة)
	ان حدیثوں سے معلوم ہوا کہ مقبولانِ الٰہی کی ذوات سے توسل جائز ہے اورواضح رہے کہ توسل بذاتِ الاولیاء بھی جائز ہے ۔ابوبکر بن خطیب علی بن میمون سے روایت کرتے ہیںکہ میںنے امام شافعی  کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ میں امام اعظم ابو حنیفہ کے وسیلہ سے برکت حاصل کرتا ہوں ، ہر روز ان کی قبر پر زیارت کے لیے حاضر ہوتا ہوں اوراس کے قریب اللہ تعالیٰ سے جاجت روائی کی دعا کرتا ہوں، اس کے بعد جلد میری مراد پوری ہوجاتی ہے (تاریخ طیب ص١٢٣ جلد١ )۔علامہ شامی حنفی نے بھی امام شافعی کا یہ قول (ردا لمحتار ص٣٩ جلد١ ) میں ذکر کیا ہے۔
	محترم قارئین  :  اس مختصر سی تحریر سے یہ با ت واضح  ہوجاتی ہے کہ توسل بذواتِ الانبیاء والاولیاء صرف جائز نہیں بلکہ مستحسن وافضل ہے۔ ان بدنصیب لوگوں نے خوامخواہ شور مچایا ہوا ہے اورلوگوں کو گمراہ کررہے ہیں کہ توسل بذوات الصالحة شرک ہے ۔ اللہ تعالیٰ عقل سلیم اورقلب منیب کی دولت سے مالا مال فرمائے اور قرآن وسنت اورسلف صالحین کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق نصیب فرمائے اورانکارِ ولایت سے بچائے۔( آمین)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 9 1
4 ماں کی محبت : 9 3
5 اسلام قبول کرانے کے لیے جبر جائز نہیں ہے : 11 3
6 علامات ِقیامت 12 1
7 دلالی اور آڑھت کے احکام 27 1
8 جائیداد کی خریدوفروخت کے چند اہم مسائل : 27 7
9 (١) پلاٹ کی فائل کی خرید وفروخت : 27 7
10 (٢)قیمت کی ادائیگی سے پہلے جائیداد آگے فروخت کرنا : 28 7
11 بیعانہ کا حکم 28 7
12 گروی پر مکان لینا دینا : 29 7
13 پگڑی پر دُکان لینا دینا : 30 7
14 کرایہ پر دیتے ہوئے ایڈوانس لینا : 31 7
15 رہائش کی شرط : 32 7
16 ضروری وضاحت 34 7
17 دارالعلوم دیوبند کے خلاف مذموم پروپیگنڈہ 34 1
18 انا للّٰہ وانا الیہ راجعون 36 1
19 اسلامی رشتےکے چند خاص حقوق 37 1
20 حج نہ کرنے یا حج میں تاخیر کے حیلے بہانے 38 1
21 کیا حج بڑھاپے میں کرنے کا کام ہے ؟ 39 20
22 حج سے پہلے نماز روزہ کا بہانہ : 40 20
23 حج کے بعد گناہ نہ ہوجانے کا بہانہ : 41 20
24 پہلے کچھ کھا کمالیں : 41 20
25 گھر میں حج کا ماحول نہیں : 42 20
26 پہلے والدین کو حج کرانا : 42 20
27 پہلے گھر کے سربراہ کا حج کرنا : 42 20
28 بیوی یا والدہ کو ساتھ لے جانے کا عذر : 43 20
29 اپنی شادی کا بہانہ : 43 20
30 بچیوں کی شادی کا مسئلہ : 43 20
31 بچوں کو کس کے حوالے کریں ؟ 44 20
32 کاروبار کس کے حوالے کریں ؟ 44 20
33 حج کے بجائے عمرہ کرنا : 44 20
34 اندھے کو اندھیرے میں بڑی دُور کی سوجھی 45 1
35 گلد ستۂ احادیث 46 1
36 دو چیزوں کو لازم پکڑلو 47 35
37 دو فرقوں کے لیے اسلام میں کچھ حصہ نہیں 46 35
38 موت کی یاد کا حکم 48 1
39 موت کے متعلق اصحابِ معرفت کے اقوال واحوال : 51 38
40 موت کو یاد کرنے کے بعض فوائد : 52 38
41 موت کو بھول جانے کے نقصانات : 53 38
42 موت کو یاد کرنے کے چند ذرائع : 54 38
43 (١) قبروں کی زیارت کرنا : 54 38
44 (٢) مُردوں کو نہلانا اورجنازوں میں شرکت کرنا : 55 38
45 مسئلہ تَوَسُّلْ 57 1
46 حدیث شریف سے تَوَسُّلْ کا ثبوت : 58 45
47 نبوی لیل ونہار 60 1
48 دینی مسائل 62 1
Flag Counter