Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2005

اكستان

10 - 64
ُمِّ الْاَفْرَاخِ فِرَاخَھَا  دیکھو تمہیں یہ عجیب سی بات لگ رہی ہوگی کہ یہ ماں جو اِن چھوٹے پرندوں کی ماں ہے چوزوں کی ماں ہے، کتنا اِس کے دل میں رحم ہے اپنے بچوں کے لیے کہ اُسے اپنی جان کی پروا نہیں ہے کہ یہ مجھے پکڑ لیں گے یا کیا ہوگا اوروہ برابر انہی کے ساتھ ہے۔ تو آقائے نامدار  ۖ چونکہ عقائد کی اصلاح کے لیے بھیجے گئے تھے تعلیم کے لیے مبعوث ہوئے تھے ،اس لیے یہاں رسول اللہ  ۖ نے ایک بات تعلیم فرمائی اور اللہ تعالیٰ کی ذاتِ پاک اوراُس کی صفت ِرحمت کی طرف توجہ دلائی کہ دیکھو تم لوگوں کو یہ تعجب ہو رہا ہوگا کہ یہ ماں ہے بچے ہیں چھوڑ کر نہیں جانا چارہی اوراتنی محبت اِس کے دل میں ہے ، اسی طرح رحم کھا رہی ہے وہ اِن پر  فَوَالَّذِیْ بَعَثَنِیْ بِالْحَقِّ  قسم ہے اُس ذات کی جس نے مجھ کو حق دے کر بھیجا ہے، حق تعلیم حق دین دے کر بھیجا ہے  لَلّٰہُ اَرْحَمُ بِعِبَادِہ مِنْ اُمِّ الْاَفْرَاخِ بِفِرَاخِہَا اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے ساتھ اِس سے زیادہ رحم فرماتے ہیںجتنا یہ ماں اپنے بچوں کے ساتھ کررہی ہے لیکن بندے مانتے ہی نہیں ، نافرمانی ہی کئے جاتے ہیں ، یہ الگ بات ہے وہ الگ چیز ہے ۔بس یہاں اللہ تعالیٰ کی صفت ِرحمت کی طرف جناب رسول اللہ  ۖ نے توجہ دلائی اوراُس کاتعارف کرایا ۔دوسرے اس کے ساتھ ساتھ جانوروں کے ساتھ بھی حُسنِ سلوک یہ اسلام نے بتلایا ہے۔ یہ ٹھیک ہے کہ جانوروں کا شکار جائز ہے ، ذبح کرنا جائز ہے ۔ 
صرف نشانہ بازی کی خاطر جانور مار دینا جائز نہیںہے  : 
	مگر یہ کہ شکار کرکے مار کے ڈال دے یونہی نشانہ بازی میں اِس کو حرام قراردیاہے کہ فقط نشانہ ٹھیک کرنے کے لیے جانوروں کو مارتا پھرے یہ تو منع ہے۔ اِسی طرح سے جب جانور کو ذبح کرنا ہو تو بھی بتایا کہ ذبح کرلو ٹھیک ہے، اللہ نے بتایا ہے حلال قراردیاہے، قرآن پاک میں بھی آیا ہے وَمِنْہَاتَأکُلُوْنَ یعنی جانوروں میں سے کھالے کوئی ۔لیکن ذبح کرنے کے لیے جو آلہ ہو ذبح کرنے کا وہ تیز ہونا چاہئیے تاکہ جانور کو تکلیف نہ ہو  فَلْیُرِحْ ذَبِیْحَتَہ اُسے چاہئے کہ اپنے ذبیحہ کو کم تکلیف پہنچائے، کم تکلیف میں راحت ہے ایک طرح کی، انسانوں کے ساتھ (حسُن )سلوک تو بہت ہی بڑی چیز ہے، اِس کی رعایت تو اسلام نے جتنی کی ہے اُس کی وجہ سے تو اسلام پھلتا چلا گیا ساری دُنیا میں ،اور کوئی سپر پاور مقابل رہی ہی نہیں اوروہ مسائل پیدا نہیں ہونے پائے جو جنگ کے بعد پیدا ہوتے ہیں۔ جنگ کے بعد جو تباہی آتی ہے نسل کشی کے بعد جو تباہی آتی ہے وہ مسائل نہیں پیدا ہونے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 9 1
4 ماں کی محبت : 9 3
5 اسلام قبول کرانے کے لیے جبر جائز نہیں ہے : 11 3
6 علامات ِقیامت 12 1
7 دلالی اور آڑھت کے احکام 27 1
8 جائیداد کی خریدوفروخت کے چند اہم مسائل : 27 7
9 (١) پلاٹ کی فائل کی خرید وفروخت : 27 7
10 (٢)قیمت کی ادائیگی سے پہلے جائیداد آگے فروخت کرنا : 28 7
11 بیعانہ کا حکم 28 7
12 گروی پر مکان لینا دینا : 29 7
13 پگڑی پر دُکان لینا دینا : 30 7
14 کرایہ پر دیتے ہوئے ایڈوانس لینا : 31 7
15 رہائش کی شرط : 32 7
16 ضروری وضاحت 34 7
17 دارالعلوم دیوبند کے خلاف مذموم پروپیگنڈہ 34 1
18 انا للّٰہ وانا الیہ راجعون 36 1
19 اسلامی رشتےکے چند خاص حقوق 37 1
20 حج نہ کرنے یا حج میں تاخیر کے حیلے بہانے 38 1
21 کیا حج بڑھاپے میں کرنے کا کام ہے ؟ 39 20
22 حج سے پہلے نماز روزہ کا بہانہ : 40 20
23 حج کے بعد گناہ نہ ہوجانے کا بہانہ : 41 20
24 پہلے کچھ کھا کمالیں : 41 20
25 گھر میں حج کا ماحول نہیں : 42 20
26 پہلے والدین کو حج کرانا : 42 20
27 پہلے گھر کے سربراہ کا حج کرنا : 42 20
28 بیوی یا والدہ کو ساتھ لے جانے کا عذر : 43 20
29 اپنی شادی کا بہانہ : 43 20
30 بچیوں کی شادی کا مسئلہ : 43 20
31 بچوں کو کس کے حوالے کریں ؟ 44 20
32 کاروبار کس کے حوالے کریں ؟ 44 20
33 حج کے بجائے عمرہ کرنا : 44 20
34 اندھے کو اندھیرے میں بڑی دُور کی سوجھی 45 1
35 گلد ستۂ احادیث 46 1
36 دو چیزوں کو لازم پکڑلو 47 35
37 دو فرقوں کے لیے اسلام میں کچھ حصہ نہیں 46 35
38 موت کی یاد کا حکم 48 1
39 موت کے متعلق اصحابِ معرفت کے اقوال واحوال : 51 38
40 موت کو یاد کرنے کے بعض فوائد : 52 38
41 موت کو بھول جانے کے نقصانات : 53 38
42 موت کو یاد کرنے کے چند ذرائع : 54 38
43 (١) قبروں کی زیارت کرنا : 54 38
44 (٢) مُردوں کو نہلانا اورجنازوں میں شرکت کرنا : 55 38
45 مسئلہ تَوَسُّلْ 57 1
46 حدیث شریف سے تَوَسُّلْ کا ثبوت : 58 45
47 نبوی لیل ونہار 60 1
48 دینی مسائل 62 1
Flag Counter