Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2005

اكستان

40 - 64
        اولاد کی اہمیت اوراُس کے فضائل
(  حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمة اللہ علیہ  )
جو اولاد مرجائے اُس کا مرجانا ہی بہتر تھا  :
	حضرت خضر اورموسیٰ علیہم السلام کا قصہ قرآن مجید میں مذکور ہے کہ حضرت خضرعلیہ السلام نے ایک بچہ کو قتل کردیا تھا تو موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا کہ آپ نے یہ کیا کیا کہ ایک بے گناہ بچہ کو مار ڈالا؟ اور خضر علیہ السلام نے پہلے ہی موسیٰ علیہ السلام کو اپنے ساتھ رکھنے کی یہ شرط کرلی تھی کہ میرے کسی فعل پر اعتراض نہ کرنا اس لیے انہوں نے فرمایا کہ میں نے تم سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ تم سے صبر نہ ہو سکے گا۔
	اِس کے بعد اس واقعہ کی یہ حکمت بیان فرمائی کہ اس لڑکے کے والدین مومن ہیں اوریہ لڑکا بڑا ہو کر کافر ہوتا۔ اوراس کی محبت میں اس کے ماں باپ بھی کافر ہو جاتے ،اس لیے ارادہ الٰہی یہ ہوا کہ اس کا پہلے ہی خاتمہ کردیا جائے اوراِس کے بدلہ نیک اولاد اُن کوملے۔
	اس قصہ سے معلوم ہوا کہ جو بچے بچپن میں مرجاتے ہیں اُن کا مرجانا ہی بہتر ہوتا ہے ۔اس واسطے جو دیندار ہیں اُن کو اولاد کے مرجانے کاغم توہوتا ہے لیکن پریشان نہیں ہوتے۔ جو شخص خدا تعالیٰ کو حکیم سمجھے گا وہ کسی واقعہ سے پریشان نہ ہوگا ۔ہا ں جس کی اِس پر نظر نہیں اُس پر اگر کوئی واقعہ ہوتا ہے مثلاً کوئی بچہ مرجاتا ہے تو اُس کو بڑا اُتار چڑھائو ہوتا ہے کہ اگر زندہ رہتا تو ایسا ہوتا،دل کے اندر سے شعلے اُٹھتے ہیں ۔ارمان ہوتے ہیں حسرتیں ہوتی ہیں کہ ہائے ایسی لیاقت کا تھا ایسا تھا ویسا تھا۔صاحبو ! تم کو کیا خبر کہ وہ کیسا تھا غنیمت سمجھو اِسی میں مصلحت تھی ممکن ہے کہ بڑا ہوکر کافر ہوتا اورتم کو بھی کافربنا دیتا ۔( الدنیا ملحقہ دُنیاوآخرت  ص٩٩)
چھوٹے بچوں کی موت ہوجانے کی حکمتیں  :
	چھوٹے بچوں کی موت میں ایک بڑی حکمت ہے اگر وہ پیش نظر رہے تو چھوٹے بچوں کے مرنے پر غم کے ساتھ خوشی کا بھی ایک پہلو سامنے ہوگا۔
	لوگوں کو اولاد کے بڑے ہونے کی خوشی محض اس لیے ہے کہ اُن کا نفس یوں ہی چاہتا ہے ورنہ اُن کو کیا خبر
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 10 1
4 سب گمراہ ہیں : 10 3
5 سب محتاج ہیں : 10 3
6 سب گناہگار ہیں : 11 3
7 اگر سب نیک ہو جائیں : 11 3
8 اگر سب بُرے ہو جائیں گے : 12 3
9 عقل محدود ہے : 12 3
10 اللہ تعالیٰ سخی ہیں : 13 3
11 ایک اشکال کا جواب : 14 3
12 قرآن پاک سے تعلق اور اُس کی برکا ت 15 1
13 انسانی اعضاء کی پیوند کاری 25 1
14 عدم جوازکے دلائل : 25 13
15 -i خود کشی حرام ہے : 25 13
16 -iiکسی عضو کا بگاڑ نا بھی حرام ہے : 26 13
17 1۔ زندہ ومردہ کے اعضاء لینے کا جواز : 29 13
18 مذکورہ بالا دلیل کا جواب : 30 13
19 ۔ صرف میت کے اعضاء لینے کا جواز : 35 13
20 دلیل : 35 13
21 زندہ آدمی کے اعضاء لینے کی اجازت نہیں : 36 13
22 اولاد کی اہمیت اوراُس کے فضائل 40 1
23 جو اولاد مرجائے اُس کا مرجانا ہی بہتر تھا : 40 22
24 چھوٹے بچوں کی موت ہوجانے کی حکمتیں : 40 22
25 چھوٹی اولاد کے مرجانے کے فضائل : 42 22
26 ایک بزرگ کی حکایت : 43 22
27 ایک حدیث پاک کا مفہوم : 43 22
28 بڑی اولاد کے مرجانے کی فضیلت : 44 22
29 صبروتسلی کا ایک اورمضمون : 45 22
30 حضرت اُم سلیم کا واقعہ اورصبروتسلی کا مضمون : 45 22
31 گلدستۂ احادیث 47 1
32 چالیس دِن نماز پر دوپروانے 47 31
33 طلاق ایک ناخوشگوار ضرورت اوراُس کا شرعی طریقہ 49 1
34 نافرمان عورتوں کی اصلاح و تربیت کی پہلی تدبیر : 53 33
35 اصلاح وتربیت کی دوسری تدبیر : 53 33
36 اصلاح وتربیت کی تیسری تدبیر 54 33
37 اصلاح وتدبیر کی آخری کوشش : 54 33
38 مجبوری کی صورت میں طلاق کا اقدام اوراُس کا دستورالعمل 55 33
39 دُعائوں کے فضائل وترغیب میں رسول ۖ کے ارشادات 57 1
40 خوشحالی میں دُعا ء کا حکم : 57 39
41 بلائوں کا دفاع دُعاء سے کرو : 57 39
42 دُعاء کا مقابلہ مصائب سے : 57 39
43 ہرچیز کی دُعاء کاحکم : 58 39
44 مؤمن کی دُعا ء پر فرشتوں کا آمین کہنا : 58 39
45 غائبانہ دُعا ء : 58 39
46 دُعاء پر اللہ تعالیٰ کا لبیک کہنا : 59 39
47 اوّلاً اپنے لیے دُعا ء کرنا : 59 39
48 اپنے لیے دعاء کی فضیلت : 59 39
49 درازی عمر کی دُعاء : 60 39
50 جنت الفردوس کی دُعاء : 60 39
51 دُعاء کرنے والے پر جنت کے دروازے کھل گئے : 60 39
52 یاد گارِ اسلاف 61 1
53 دینی مسائل 63 1
54 ( بیمار کی نماز کا بیان ) 63 53
55 مریض کے لیے امامت واقتداء کے چند مسائل : 63 53
Flag Counter