ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2005 |
اكستان |
|
درس حدیث حضرت اقدس پیر و مرشدمولانا سید حامد میاںصاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقائہ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈروڈلاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچا یا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت اقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے ۔(آمین ) سب محتاج اور گناہ گار ہیں اوراللہ تعالیٰ بخشنے والے ہیں تخریج و تزئین : مولانا سےّد محمود میاں صاحب کیسٹ نمبر٤٦ سائیڈبی ( ١٩٨٥۔٥ ۔١٠) الحمد للّٰہ رب العالمین والصلٰوة والسلام علی خیر خلقہ سیّدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد ! ایک حدیث شریف میں جو حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ کی ہے آتا ہے کہ جناب رسول اللہ ۖ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں ۔ سب گمراہ ہیں : یَاعِبَادِیْ کُلُّکُمْ ضَآلّ اِلَّا مَنْ ہَدَیْتُ تم سب کے سب گمراہی ہی پر ہو سوائے اُن کے جنھیں میں ہدایت عطافرمادوں۔ فَاسْئَلُوْنِی الْھُدٰی اَھْدِکُمْ مجھ سے تم ہدایت چاہو میں تم کو ہدایت دوں گا ۔ سب محتاج ہیں : وَکُلُّکُمْ فُقَرَآئُ اِلاَّ مَنْ اَغْنَیْتُ فَاسْئَلُوْنِیْ اَرْزُقْکُمْ تم سب کے سب محتاج ہو سوائے اُن کے جنھیں میں بے نیاز کردوںمستغنی کردوں ۔ ہاتھ اورپائوں بھی نہیں ہلا سکتا آدمی ۔ ہاں خدا قدرت دے تو پھرٹھیک ہے ، ورنہ تو سراپا محتاج ہے۔ احتیاج ہی احتیاج ہے اِس کے اندر، خدا قوت دیتا ہے قدرت دیتا ہے تو ہاتھ پائوں