Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2005

اكستان

33 - 64
لیے جائز نہیں کہ وہ کسی مسلمان کا خون بہائے یا اُس کی کھال یا اُس کے کسی عضو پر کوئی جنایت کرے مگر جبکہ وہ کسی ایسے جرم کا مرتکب ہو جو از روئے شرع ایسی جنایت کو جائز یا واجب کردے مثلاً کسی مسلمان کو جان بوجھ کرسرکشی سے قتل کرے یا محصن ہونے کی حالت میں زنا کرے یا اپنے دین کو ترک کردے اورمسلمانوںکی جماعت سے جدائی اختیار کرلے  یا  اللہ اور اُس کے رسول سے لڑائی اختیار کرے اورزمین میں فسادکرے وغیرہ ،جس میں شریعت قصاص یا حد یاتعزیر کو واجب کرتی ہے''۔
کما وردت نصوص کثیرة فی تکریمہ ورعایة حرمتہ بعد موتہ ففی سنن ابی داؤد وغیرہ ان النبی ۖ  قال کسر عظم المیت ککسرہ حیا۔
'' جیسا کہ آدمی کی موت کے بعد اُس کی تکریم اوراُس کے احترام کی رعایت کے بارے میں بہت سی نصوص وارد ہوئی ہیں مثلاً سنن ابی دائود ودغیرہ میں ہے نبی  ۖ  نے فرمایا میت کی ہڈی توڑنا ایسے ہے جیسے کسی زندہ کی ہڈی کو توڑنا''۔
	غرض مذکورہ بالا مثالوں میں چاہے کتنا ہی فائدہ ہو لیکن بہر حال وہ مصالح مرسلہ کی مثالیں نہیں بن سکتیں کیونکہ اُن میں یاتو کسی مسلمان کو قتل کیا جا رہا ہے یا میت کا پیٹ چاک کیا جارہا ہے جودین کے اصول اوردین کی نصوص کے خلاف ہے۔ 
	مصالح مرسلہ کی وہ مثالیں جو شرائط پر پوری اُترتی ہیں وہ چند ایک یہ ہیں  : 
	(i)  جب بیت المال خالی ہو اور فوجی ضروریات کے لیے رقم نہ ہو تواُن ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مالداروں پر ٹیکس لگانا جائز ہے کیونکہ اگروہ ضروریات پوری نہ ہوں گی تو فوج کے سپاہی وغیرہ اپنی کمائی میں لگ جائیں گے اورفوجی ڈسپلن میں نہ رہیں گے ،تو باہر سے کافر چڑھ دوڑیں گے اوراندر سے باغی اُٹھ کھڑے ہوں گے اوراِس طرح سے مسلمانوں کا بہت نقصان ہوگا جس سے بچنے کی یہی صورت ہے کہ مالداروں پراِن ضروریات کابوجھ ڈال دیا جائے۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 10 1
4 سب گمراہ ہیں : 10 3
5 سب محتاج ہیں : 10 3
6 سب گناہگار ہیں : 11 3
7 اگر سب نیک ہو جائیں : 11 3
8 اگر سب بُرے ہو جائیں گے : 12 3
9 عقل محدود ہے : 12 3
10 اللہ تعالیٰ سخی ہیں : 13 3
11 ایک اشکال کا جواب : 14 3
12 قرآن پاک سے تعلق اور اُس کی برکا ت 15 1
13 انسانی اعضاء کی پیوند کاری 25 1
14 عدم جوازکے دلائل : 25 13
15 -i خود کشی حرام ہے : 25 13
16 -iiکسی عضو کا بگاڑ نا بھی حرام ہے : 26 13
17 1۔ زندہ ومردہ کے اعضاء لینے کا جواز : 29 13
18 مذکورہ بالا دلیل کا جواب : 30 13
19 ۔ صرف میت کے اعضاء لینے کا جواز : 35 13
20 دلیل : 35 13
21 زندہ آدمی کے اعضاء لینے کی اجازت نہیں : 36 13
22 اولاد کی اہمیت اوراُس کے فضائل 40 1
23 جو اولاد مرجائے اُس کا مرجانا ہی بہتر تھا : 40 22
24 چھوٹے بچوں کی موت ہوجانے کی حکمتیں : 40 22
25 چھوٹی اولاد کے مرجانے کے فضائل : 42 22
26 ایک بزرگ کی حکایت : 43 22
27 ایک حدیث پاک کا مفہوم : 43 22
28 بڑی اولاد کے مرجانے کی فضیلت : 44 22
29 صبروتسلی کا ایک اورمضمون : 45 22
30 حضرت اُم سلیم کا واقعہ اورصبروتسلی کا مضمون : 45 22
31 گلدستۂ احادیث 47 1
32 چالیس دِن نماز پر دوپروانے 47 31
33 طلاق ایک ناخوشگوار ضرورت اوراُس کا شرعی طریقہ 49 1
34 نافرمان عورتوں کی اصلاح و تربیت کی پہلی تدبیر : 53 33
35 اصلاح وتربیت کی دوسری تدبیر : 53 33
36 اصلاح وتربیت کی تیسری تدبیر 54 33
37 اصلاح وتدبیر کی آخری کوشش : 54 33
38 مجبوری کی صورت میں طلاق کا اقدام اوراُس کا دستورالعمل 55 33
39 دُعائوں کے فضائل وترغیب میں رسول ۖ کے ارشادات 57 1
40 خوشحالی میں دُعا ء کا حکم : 57 39
41 بلائوں کا دفاع دُعاء سے کرو : 57 39
42 دُعاء کا مقابلہ مصائب سے : 57 39
43 ہرچیز کی دُعاء کاحکم : 58 39
44 مؤمن کی دُعا ء پر فرشتوں کا آمین کہنا : 58 39
45 غائبانہ دُعا ء : 58 39
46 دُعاء پر اللہ تعالیٰ کا لبیک کہنا : 59 39
47 اوّلاً اپنے لیے دُعا ء کرنا : 59 39
48 اپنے لیے دعاء کی فضیلت : 59 39
49 درازی عمر کی دُعاء : 60 39
50 جنت الفردوس کی دُعاء : 60 39
51 دُعاء کرنے والے پر جنت کے دروازے کھل گئے : 60 39
52 یاد گارِ اسلاف 61 1
53 دینی مسائل 63 1
54 ( بیمار کی نماز کا بیان ) 63 53
55 مریض کے لیے امامت واقتداء کے چند مسائل : 63 53
Flag Counter