Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2005

اكستان

20 - 64
	بعض لوگ قرآن پا ک پڑھنا چاہتے ہیں لیکن الفاظ باوجود کوشش کے ادا نہیں کرپاتے ،اُن کے بارے میں بخاری ومسلم میں روایت آئی ہے۔
وَالَّذِیْ یَتَتَعْتَعُ فِیْہِ وَھُوَ عَلَیْہِ شَآق لَّہ اَجْرَانِ ۔ (مسلم ص٢٦٩ج١)
'' وہ آدمی جسے ادائیگی میں دُشواری ہوتی ہے اوراُس میں مشقت اُٹھاتا ہے، اُس کودُہرا اجرملتا ہے ''۔ 
	یہ دین سب ہی کے لیے ہے عربی ہوں یا عجمی کم استعداد کے ہوں یا کامل استعداد کے اس لیے ثواب بھی سب ہی کے لیے ہوگا ۔ قرآن پا ک کی تلاوت سے ہر صدمہ میں سکون میسر آتا ہے۔ 
	حضرت اُسَیْد بن حضیر کو تو سکینہ متشکل بھی نظر آیا تھا جو بخاری ومسلم شریف وغیرہ کی صحیح احادیث میں بیان فرمایا گیاہے۔( مسلم ص٢٦٩  ج ١) 
	مختلف سورتوں اور آیتوں کے یاد کرنے اورتلاوت کرتے رہنے کی احادیث میں جا بجا تعلیم دی گئی ہے ایک صحابی کو سورہ قل ھواللہ سے بہت محبت تھی ۔ ارشاد فرمایا  :  اِنَّ حُبَّکَ اِیَّاہُ اَدْخَلَکَ الْجَنَّةَ  تمہیں اس کی محبت جنت میں داخل کرائے گی۔
	آیت الکرسی سورہ بقرہ کی آخری آیات کی بہت فضیلتیں بیان کی گئی ہیں ۔ پوری سورہ بقرہ اور سورہ اٰل عمران کے بارے میں فرمایا گیا ہے کہ اللہ کے دربار میں اپنے پڑھنے والے کی طرف عذاب سے مدافعت کریں گی۔قل ھواللہ احد ،قل اعوذبرب الفلق ، قل اعوذبرب الناس کی فضیلتوں میں یہ بھی ہے کہ رسول اللہ  ۖ سوتے وقت اِنہیں پڑھ کر اپنے مبارک ہاتھوں پر دم کرکے پورے جسم ِاطہر پر ہاتھ پھیر لیا کرتے تھے ۔اس عمل میں پیروی سنت کے ساتھ ساتھ اوربھی فوائد ہیں۔ 
	سورۂ یٰسین ، سورہ دخان ، سورہ ملک کی فضیلتیں بیان فرمائی گئی ہیں ۔ سورہ ملک عذابِ قبر سے بچاتی ہے سورہ ملک روزانہ پڑھنی علماء سلف کامعمول چلا آرہا ہے ۔سورۂ کہف کی شروع کی تین آیتیں پڑھنے والا شخص دجال سے محفوظ رہے گا۔ اس سے سمجھ میں آتا ہے کہ ان آیات کے پڑھنے سے مکروفریب اورچھوٹے دجالوں سے بھی انشاء اللہ حفاظت میں رہے گا ۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 10 1
4 سب گمراہ ہیں : 10 3
5 سب محتاج ہیں : 10 3
6 سب گناہگار ہیں : 11 3
7 اگر سب نیک ہو جائیں : 11 3
8 اگر سب بُرے ہو جائیں گے : 12 3
9 عقل محدود ہے : 12 3
10 اللہ تعالیٰ سخی ہیں : 13 3
11 ایک اشکال کا جواب : 14 3
12 قرآن پاک سے تعلق اور اُس کی برکا ت 15 1
13 انسانی اعضاء کی پیوند کاری 25 1
14 عدم جوازکے دلائل : 25 13
15 -i خود کشی حرام ہے : 25 13
16 -iiکسی عضو کا بگاڑ نا بھی حرام ہے : 26 13
17 1۔ زندہ ومردہ کے اعضاء لینے کا جواز : 29 13
18 مذکورہ بالا دلیل کا جواب : 30 13
19 ۔ صرف میت کے اعضاء لینے کا جواز : 35 13
20 دلیل : 35 13
21 زندہ آدمی کے اعضاء لینے کی اجازت نہیں : 36 13
22 اولاد کی اہمیت اوراُس کے فضائل 40 1
23 جو اولاد مرجائے اُس کا مرجانا ہی بہتر تھا : 40 22
24 چھوٹے بچوں کی موت ہوجانے کی حکمتیں : 40 22
25 چھوٹی اولاد کے مرجانے کے فضائل : 42 22
26 ایک بزرگ کی حکایت : 43 22
27 ایک حدیث پاک کا مفہوم : 43 22
28 بڑی اولاد کے مرجانے کی فضیلت : 44 22
29 صبروتسلی کا ایک اورمضمون : 45 22
30 حضرت اُم سلیم کا واقعہ اورصبروتسلی کا مضمون : 45 22
31 گلدستۂ احادیث 47 1
32 چالیس دِن نماز پر دوپروانے 47 31
33 طلاق ایک ناخوشگوار ضرورت اوراُس کا شرعی طریقہ 49 1
34 نافرمان عورتوں کی اصلاح و تربیت کی پہلی تدبیر : 53 33
35 اصلاح وتربیت کی دوسری تدبیر : 53 33
36 اصلاح وتربیت کی تیسری تدبیر 54 33
37 اصلاح وتدبیر کی آخری کوشش : 54 33
38 مجبوری کی صورت میں طلاق کا اقدام اوراُس کا دستورالعمل 55 33
39 دُعائوں کے فضائل وترغیب میں رسول ۖ کے ارشادات 57 1
40 خوشحالی میں دُعا ء کا حکم : 57 39
41 بلائوں کا دفاع دُعاء سے کرو : 57 39
42 دُعاء کا مقابلہ مصائب سے : 57 39
43 ہرچیز کی دُعاء کاحکم : 58 39
44 مؤمن کی دُعا ء پر فرشتوں کا آمین کہنا : 58 39
45 غائبانہ دُعا ء : 58 39
46 دُعاء پر اللہ تعالیٰ کا لبیک کہنا : 59 39
47 اوّلاً اپنے لیے دُعا ء کرنا : 59 39
48 اپنے لیے دعاء کی فضیلت : 59 39
49 درازی عمر کی دُعاء : 60 39
50 جنت الفردوس کی دُعاء : 60 39
51 دُعاء کرنے والے پر جنت کے دروازے کھل گئے : 60 39
52 یاد گارِ اسلاف 61 1
53 دینی مسائل 63 1
54 ( بیمار کی نماز کا بیان ) 63 53
55 مریض کے لیے امامت واقتداء کے چند مسائل : 63 53
Flag Counter