Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2005

اكستان

19 - 64
	وکیع رحمة اللہ علیہ حسن بن صالح رحمة اللہ علیہ کے بارے میں فرماتے تھے کہ انہوں نے،ان کی والدہ  اوربھائی نے رات کی عبادت آپس میں تین حصوں میں تقسیم کررکھی تھی ۔ جب والدہ کی وفات ہو گئی تو دونوں بھائیوں نے آدھی آدھی رات بانٹ لی ۔ بھائی حسن کا نام علی تھا اُن کی وفات ہوگئی توساری رات خودحسن عبادت کیا کرتے تھے ۔ ابوسلیمان دارانی حسن بن صالح رحمة اللہ علیھم کے بارے میں فرماتے ہیں میں نے کسی پر اتنا زیادہ خوف ِخدا نمایاں نہیں دیکھا ،اِن میں دیکھا ہے کہ ایک شب انہوں نے  سورہ عمّ یتساء لون  شروع کی، اِس کا ا ثر ایسا ہوا کہ بیہوش ہو گئے ، وہ فجر تک یہ صورت پوری نہ پڑھ سکے ۔(تذکرہ  ص ٢١٦ج ١ )
	امام ابو یوسف رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں امام ابو حنیفہ رحمة اللہ علیہ کے ساتھ جارہا تھا کہ ایک شخص نے دوسرے سے کہا کہ یہ ابوحنیفہ ہیں رات بھر نہیں سوتے ۔ امام صاحب فرمانے لگے کہ خدا کی قسم یہ مناسب نہیں ہے کہ لوگ میرے بارے میں ایسی بات کہیں جو میں نے نہ کی ہو ۔ تو اُس کے بعد سے ان کی ساری رات نماز دُعا اورگڑگڑانے میں گزرتی تھی۔( تذکرہ  ص ١٦٩  ج ١) 
	میں نے یہ چند واقعات اِن اکابر کے نقل کیے ہیں جو علوم نبویہ کے حامل تھے اورجن سے دُنیا میں اسلام پھیلا اورہم تک پہنچا،اللہ تعالیٰ اِن کے درجات بلند فرمائے۔ ہمیں اِن ہی کے راستہ پر چلا کر ہم سے اپنے دین کی خدمت لے اوران کے ساتھ محشورفرمائے ۔آمین ثم آمین ۔
	امام شافعی  کی کثرت ِتلاوت بھی اسی طرح منقول ہے ۔ قرآن پاک کا یہ معجزہ ہے کہ ہمارے علاقہ میں بھی ایسے بچے موجود ہیں جنہوں نے صرف سات سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کرلیا حالانکہ ان کی زبان عربی نہیںہے نہ وہ عربی سمجھ سکتے ہیں ۔ 
	اسی طرح بڑی عمر میں حفظ کرنے والوں کی بھی مثالیں موجود ہیں ۔ خود میرے والد ماجد نوراللہ مرقدہ نے ٦٤سال کی عمر میں حفظ قرآن پاک کیا۔ تمام مشاغل کے باوجود تکمیل فرمادی ۔ رحمة اللہ رحمةًواسعةً 
	جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ نے ایک کتاب جو '' احوالُ ا لموتٰی والقبور'' پر لکھی ہے اس میں روایت دی ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ اگر کسی کی قرآ ن پاک کی تعلیم پوری نہ ہونے پائی ہو اور موت آگئی ہو تو اللہ تعالیٰ اس کی تکمیل کے لیے فرشتہ مقرر فرمادیتے ہیں جو اُسے پورا کرادیتا ہے ۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 10 1
4 سب گمراہ ہیں : 10 3
5 سب محتاج ہیں : 10 3
6 سب گناہگار ہیں : 11 3
7 اگر سب نیک ہو جائیں : 11 3
8 اگر سب بُرے ہو جائیں گے : 12 3
9 عقل محدود ہے : 12 3
10 اللہ تعالیٰ سخی ہیں : 13 3
11 ایک اشکال کا جواب : 14 3
12 قرآن پاک سے تعلق اور اُس کی برکا ت 15 1
13 انسانی اعضاء کی پیوند کاری 25 1
14 عدم جوازکے دلائل : 25 13
15 -i خود کشی حرام ہے : 25 13
16 -iiکسی عضو کا بگاڑ نا بھی حرام ہے : 26 13
17 1۔ زندہ ومردہ کے اعضاء لینے کا جواز : 29 13
18 مذکورہ بالا دلیل کا جواب : 30 13
19 ۔ صرف میت کے اعضاء لینے کا جواز : 35 13
20 دلیل : 35 13
21 زندہ آدمی کے اعضاء لینے کی اجازت نہیں : 36 13
22 اولاد کی اہمیت اوراُس کے فضائل 40 1
23 جو اولاد مرجائے اُس کا مرجانا ہی بہتر تھا : 40 22
24 چھوٹے بچوں کی موت ہوجانے کی حکمتیں : 40 22
25 چھوٹی اولاد کے مرجانے کے فضائل : 42 22
26 ایک بزرگ کی حکایت : 43 22
27 ایک حدیث پاک کا مفہوم : 43 22
28 بڑی اولاد کے مرجانے کی فضیلت : 44 22
29 صبروتسلی کا ایک اورمضمون : 45 22
30 حضرت اُم سلیم کا واقعہ اورصبروتسلی کا مضمون : 45 22
31 گلدستۂ احادیث 47 1
32 چالیس دِن نماز پر دوپروانے 47 31
33 طلاق ایک ناخوشگوار ضرورت اوراُس کا شرعی طریقہ 49 1
34 نافرمان عورتوں کی اصلاح و تربیت کی پہلی تدبیر : 53 33
35 اصلاح وتربیت کی دوسری تدبیر : 53 33
36 اصلاح وتربیت کی تیسری تدبیر 54 33
37 اصلاح وتدبیر کی آخری کوشش : 54 33
38 مجبوری کی صورت میں طلاق کا اقدام اوراُس کا دستورالعمل 55 33
39 دُعائوں کے فضائل وترغیب میں رسول ۖ کے ارشادات 57 1
40 خوشحالی میں دُعا ء کا حکم : 57 39
41 بلائوں کا دفاع دُعاء سے کرو : 57 39
42 دُعاء کا مقابلہ مصائب سے : 57 39
43 ہرچیز کی دُعاء کاحکم : 58 39
44 مؤمن کی دُعا ء پر فرشتوں کا آمین کہنا : 58 39
45 غائبانہ دُعا ء : 58 39
46 دُعاء پر اللہ تعالیٰ کا لبیک کہنا : 59 39
47 اوّلاً اپنے لیے دُعا ء کرنا : 59 39
48 اپنے لیے دعاء کی فضیلت : 59 39
49 درازی عمر کی دُعاء : 60 39
50 جنت الفردوس کی دُعاء : 60 39
51 دُعاء کرنے والے پر جنت کے دروازے کھل گئے : 60 39
52 یاد گارِ اسلاف 61 1
53 دینی مسائل 63 1
54 ( بیمار کی نماز کا بیان ) 63 53
55 مریض کے لیے امامت واقتداء کے چند مسائل : 63 53
Flag Counter