Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2005

اكستان

18 - 64
یمان وایقان کی تازگی ہوگی چاہے معنی نہ سمجھ میں آرہے ہوں ۔نیز جو بھی قرآن پاک تلاوت کرنے والا تلاوت کرے گا اور دل میں یہ اعتقاد قائم رکھے گا تو یقینا اُس کی توجہ ذاتِ باری تعالیٰ کی طرف ہوگی اورجتنی دیر اس طرح خدا وند ِکریم کی طرف پڑھتے یا سنتے وقت متوجہ رہے گا کہ '' یہ اُس کا کلام ہے '' اُسے اِس توجہ پر اجر ملے گا اوراِس کا خداوندکریم کی اِس صفت ِعظیمہ سے اتصال رہے گا۔
	بکثرت حفاظ ایسے ہی ہوتے ہیں جن کی نظرمعانی تک نہیں پہنچتی مگر اجر اُن کو ملتا ہے۔اُن کی ایمانی قوت بڑھتی ہے۔ اُن کی صورت ، سیرت اورمعاملات سب ہی میں رفتہ رفتہ تقوٰی سرایت کرتا چلاجاتا ہے ۔ 
	حدیث شریف میں ہے۔
اَلصِّیَامُ وَالْقُرْاٰنُ یَشْفَعَانِ لِلْعَبْدِ ....۔الحدیث (مستدرک ص٥٥٤ج١ ھذاحدیث صحیح علی شرط مسلم )
	روزہ اور قرآن پاک بندہ کی شفاعت کرتے ہیں ، روزہ عرض کرتا ہے کہ خداوندکریم میںنے دن میں اِس کی مرغوب چیزوں اورکھانے سے اِسے روکا تو اس کے حق میں میری شفاعت قبول فرما۔ اور قرآن کہتا ہے کہ میں نے رات کو اِسے سونے سے روکا ،تو دونوں کی شفاعت قبول کی جائے گی۔اس لیے آپ صحابہ کرام کے علاوہ بزرگان دین کے حالات میں شغف بالقرآن بہت پائیں گے ۔ منصوربن المعتمررحمة اللہ علیہ چالیس دن روزہ سے رہے اورساری رات عبادت میںروتے رہتے تھے۔صبح کو آنکھوں میں سرمہ لگالیتے تھے اورسرپر تیل وغیرہ لگا کر اپنی حالت دُرست کرلیتے تھے ۔ان کی والدہ فرماتی تھیں کہ کیا تم نے قتل کے جرم کا ارتکاب کیاہے ؟ وہ عرض کرتے تھے کہ میں جانتا ہوں جو میرے نفس نے کررکھا ہے۔( تذکرة الحفاظ للذہبی  ص١٤٢  ج ١)
	ابو مسہر  فرماتے ہیں کہ امام اوزاعی ساری رات نماز تلاوت اوررونے میں گزار دیتے تھے( تذکرہ ص١٧٩ ج ١) ابن ِابی ذئب کے بھائی اُن کا حال بیان کرتے ہیں کہ ایک روزروزہ رکھا کرتے تھے ایک دن نہیں رکھتے تھے، پھر مسلسل رکھنے لگے۔اِن ہی کے بارے میں ہے کہ ساری رات عبادت میں گزارتے تھے اوراگراِن سے یہ کہا جاتا کہ کل قیامت آنے والی ہے تو (وہ پہلے ہی سے اتنی عبادت کے عادی تھے کہ)اُن کی عبادت میں اورزیادتی نہیں ہو سکتی تھی ۔( تذکرہ ص١٩١ ج ١ )
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 10 1
4 سب گمراہ ہیں : 10 3
5 سب محتاج ہیں : 10 3
6 سب گناہگار ہیں : 11 3
7 اگر سب نیک ہو جائیں : 11 3
8 اگر سب بُرے ہو جائیں گے : 12 3
9 عقل محدود ہے : 12 3
10 اللہ تعالیٰ سخی ہیں : 13 3
11 ایک اشکال کا جواب : 14 3
12 قرآن پاک سے تعلق اور اُس کی برکا ت 15 1
13 انسانی اعضاء کی پیوند کاری 25 1
14 عدم جوازکے دلائل : 25 13
15 -i خود کشی حرام ہے : 25 13
16 -iiکسی عضو کا بگاڑ نا بھی حرام ہے : 26 13
17 1۔ زندہ ومردہ کے اعضاء لینے کا جواز : 29 13
18 مذکورہ بالا دلیل کا جواب : 30 13
19 ۔ صرف میت کے اعضاء لینے کا جواز : 35 13
20 دلیل : 35 13
21 زندہ آدمی کے اعضاء لینے کی اجازت نہیں : 36 13
22 اولاد کی اہمیت اوراُس کے فضائل 40 1
23 جو اولاد مرجائے اُس کا مرجانا ہی بہتر تھا : 40 22
24 چھوٹے بچوں کی موت ہوجانے کی حکمتیں : 40 22
25 چھوٹی اولاد کے مرجانے کے فضائل : 42 22
26 ایک بزرگ کی حکایت : 43 22
27 ایک حدیث پاک کا مفہوم : 43 22
28 بڑی اولاد کے مرجانے کی فضیلت : 44 22
29 صبروتسلی کا ایک اورمضمون : 45 22
30 حضرت اُم سلیم کا واقعہ اورصبروتسلی کا مضمون : 45 22
31 گلدستۂ احادیث 47 1
32 چالیس دِن نماز پر دوپروانے 47 31
33 طلاق ایک ناخوشگوار ضرورت اوراُس کا شرعی طریقہ 49 1
34 نافرمان عورتوں کی اصلاح و تربیت کی پہلی تدبیر : 53 33
35 اصلاح وتربیت کی دوسری تدبیر : 53 33
36 اصلاح وتربیت کی تیسری تدبیر 54 33
37 اصلاح وتدبیر کی آخری کوشش : 54 33
38 مجبوری کی صورت میں طلاق کا اقدام اوراُس کا دستورالعمل 55 33
39 دُعائوں کے فضائل وترغیب میں رسول ۖ کے ارشادات 57 1
40 خوشحالی میں دُعا ء کا حکم : 57 39
41 بلائوں کا دفاع دُعاء سے کرو : 57 39
42 دُعاء کا مقابلہ مصائب سے : 57 39
43 ہرچیز کی دُعاء کاحکم : 58 39
44 مؤمن کی دُعا ء پر فرشتوں کا آمین کہنا : 58 39
45 غائبانہ دُعا ء : 58 39
46 دُعاء پر اللہ تعالیٰ کا لبیک کہنا : 59 39
47 اوّلاً اپنے لیے دُعا ء کرنا : 59 39
48 اپنے لیے دعاء کی فضیلت : 59 39
49 درازی عمر کی دُعاء : 60 39
50 جنت الفردوس کی دُعاء : 60 39
51 دُعاء کرنے والے پر جنت کے دروازے کھل گئے : 60 39
52 یاد گارِ اسلاف 61 1
53 دینی مسائل 63 1
54 ( بیمار کی نماز کا بیان ) 63 53
55 مریض کے لیے امامت واقتداء کے چند مسائل : 63 53
Flag Counter