Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2004

اكستان

57 - 65
علیحدہ کاٹ پھینکا گیا توقادیانیوں نے اپنی عافیت چونکہ اس میں سمجھ لی ہے کہ ازلی اسلام دشمن طاقتوں کے علاوہ دیگر اقوام_ ومذاہب کو بھی لفظ ''مذہب'' کے سہارے مغالطہ دیا جاسکتا اور اُن سے مراعات ہمدردی کا خوب فائدہ اُٹھایا جا سکتاہے اس لیے اب ہمارے لیے بھی یہ ضروری ہوجاتا ہے کہ قادیانیت کی قلعی اُن عنوانات وتعبیرات سے کھولی جائے جس سے اقوام عالم پریہ واضح ہو کہ قادیانیت مذہب نہیں جعلسازی کا پلندہ ہے ۔ مکروفریب کا دوسرا نام قادیانت ہے ۔ کسی مذہب کے خلاف بغاوت اور تخریب کاری جیسے گھنائونے فعل کو قادیانیت اور احمدیت کے نام سے تعبیر کیا جاتا ہے۔
	واضح رہے کہ ہمارے اکابر نے قادیانیوں سے متعلق جہاں کہیں لفظ مذہب استعمال کیا ہے تو بندہ نے جو کچھ سمجھا وہ یہ کہ اُن کا کبھی یہ منشاء نہیں رہا کہ قادیانیت کو مذہب مانا جائے بلکہ اُن کی کوشش اس لفظ سے ہمیشہ یہ رہی ہے کہ قادیانیت کو مذہب اسلام سے علیحدہ اور الگ تھلگ باور کرایا جائے اور یہ بتایاجائے کہ قادیانیت ،اسلام میں سے نہیںبلکہ مذہب اسلام کامدمقابل اورمذہب کے نام پر ایک علیحدہ باطل تحریک ہے لیکن اب جبکہ قادیانیت کا مذہب اسلام سے علیحدہ ہونا واضح کیاجاچکااور قادیانی بھی اس لفظ کو اپنے مکروفریب کے لیے آڑ بنائے ہوئے ہیںتو اُنہیں مزید غلط فائدہ اُٹھانے کا موقع اب نہیں دیا جانا چاہیے۔
	(٢) قادیانی رفاہی کاموں کی آڑ میں شکار کرتے ہیں ایک تو مسلمانوں کے دین وایمان کا سودا کرتے ہیں دوسرے یہ کہ اقوام عالم کی ہمدردیاں بھی اسی کی آڑ میں بٹورتے ہیں ۔رفاہی کاموں سے انسانی جذبات کا متاثر ہونا یقینا ایک فطری امر ہے لیکن لوگ نہیں جانتے کہ قادیانیوں کے رفاہی کام مخلصانہ انسانی خدمات کے جذبہ کے تحت نہیں بلکہ منافقانہ انسانیت سوزفکر و خیالات کے تحت کسی مذہب کے خلاف تخریب کاری اور اپنی مکروہ پالیسیوں کی پردہ داری کے لیے ہوتے ہیں ۔اس سے یہودی لابی خوش ہوتو لیکن اب بھی دیگر بہت سے ایسے مذاہب ہیں جو خلوص ونفاق میں فرق کرناجانتے ہیں۔ یقینا جب وہ قادیانیت کو جان لیں گے تو ان کی ہمدردیاں خلوص ووفا کے ساتھ ہوں گی نہ کہ قادیانیت کے ساتھ ۔ 
	مذہب اسلام نے خلوص و وفا کے ساتھ رفاہی کاموں کے ذریعہ اسلام کی طرف راغب کرنے کے لیے واضح اشارات کیے ہیں اُسوہ نبی  ۖ بھی ہمارے سامنے ہے اس لیے حالات کے پیشِ نظر ضروری ہے کہ رفاہی کاموں کا ایک مفید اورمنصوبہ بند طریقہ کار اپنایا جانا چاہیے ۔تحفظِ ختم نبوت کے میدان میں کام کرنے والی جملہ تنظیمیں اس کے لیے اگر سرجوڑ کربیٹھیں تو تقسیم کار کے ساتھ ملکی اوربین الاقوامی دونوں سطحوں پر اس مسئلہ کا آسان حل نکالا جا سکتا ہے۔
	(٣)  تحفظ ختم نبوت کے عنوان سے جتنی تنظیمیں ایک مقصد کے تحت عمل پیرا ہیں موجودہ حالات کے تناظر میں اس بات کی شدید ضرورت ہے کہ ہر تنظیم ایک دوسرے کے حالات ،اشاعتی پروگرام ، عملی جدوجہد اور دیگر امور سے مربوط اور واقف ہو۔ ذرائع ابلاغ اور میڈیا کے وسائل کو باہمی ربط کے ساتھ اپنی بساط کی حد تک اپنے کنٹرول میںلایا جائے

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
65 اس شمارے میں 3 1
66 حرف آغاز 4 1
67 درس حدیث 7 1
68 حنین میں مسلمانوں کی پسپائی کی ظاہری اورباطنی وجہ 7 67
69 حضراتِ انصارسے محبت ایمان اور بغض نفاق کی علامت ہے : 7 67
70 حنین میں مسلمانوں کی شکست کی ظاہری وجہ : 8 67
71 حنین میںمسلمانوں کی شکست کی باطنی وجہ : 8 67
72 غیبی مدد کا خاص اثر : 8 67
73 فتح و نصرت کی علامت : 8 67
74 رسول اللہ ۖ کی پیشنگوئی سچ ثابت ہوئی : 8 67
75 بالاآخر کفار کو زبردست شکست ہوئی : 9 67
76 .رسول اللہ ۖ کی دانائی : 9 67
77 نبی علیہ السلام کی اپنے حصہ میں سے بخشش : 9 67
78 نامناسب بات پر آپ کی طرف سے باز پرسی : 10 67
79 انصار کی طرف سے اپنی صفائی : 10 67
80 صحابۂ کرام جھوٹ کسی حال میں بھی نہیں بولتے تھے : 10 67
81 سچ بولنے پر خوشی اور بخشش کی حکمت : 10 67
82 نبی علیہ السلام کی نظر میںانصار کی محبوبیت : 11 67
83 صدقہ فطر کے احکام 12 1
84 صدقہ فطر کس پر واجب ہے : 12 83
85 صدقہ فطر کے فائدے : 12 83
86 کس کی طرف سے صدقہ فطر ادا کیا جائے : 13 83
87 صدقہ فطر میں کیا دیا جائے : 13 83
88 صدقہ فطر کی ادائیگی کا وقت : 14 83
89 نابالغ کی طرف سے صدقہ فطر : 14 83
90 جس نے روزے نہ رکھے ہوں اس پر بھی صدقہ فطر واجب ہے : 14 83
91 صدقہ فطر میں نقد قیمت یا آٹاوغیرہ : 14 83
92 صدقہ فطر کی ادائیگی میں کچھ تفصیل : 14 83
93 رشتہ داروں کو صدقہ فطر دینے میں تفصیل : 15 83
94 رشتہ داروں کو دینے سے دوہرا ثواب ہوتا ہے : 15 83
95 نوکروں کو صدقہ دینا : 15 83
96 بالغ عورت اگر صاحب نصاب ہو : 15 83
97 جناب حضرت مولانا حاجی سیّد محمد عابد صاحب 16 1
98 اتباعِ سنت : 16 97
99 معمولات شب و روز : 17 97
100 حلم وعفو : 22 97
101 حضرت حاجی صاحب اور پان : 23 97
102 علالت ووفات : 23 97
103 جامعہ مدنیہ جدید میں ایک پُر وقار تقریب 26 1
104 بیان حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب مدظلہم 26 103
105 بیان حضرت مولانا سیّد ارشد صاحب مدنی مدظلہم 29 103
106 سفیرِ ختم ِنبوت حضرت مولانا منظوراحمد چنیوٹی 37 1
107 نام ونسب : 37 106
108 تعلیم و تربیت : 37 106
109 تعلیمی خدمات : 39 106
110 تحفظِ ختم ِنبوت کے میدان میں : 40 106
111 مولانا چنیوٹی تحفط ناموس صحابہ کے میدان میں : 48 106
112 مولانا چنیوٹی کی حق گوئی : 49 106
113 علالت و انتقال : 50 106
114 دعاء کی افادیت و اہمیت 53 1
115 بقیہ : دُعا کی افادیت و اہمیت 52 114
116 قادیانیت 56 1
117 وفیات 58 1
118 دہشت گرد کون غدار کون؟ 59 1
119 دینی مسائل 60 1
120 ( سجدہ تلاوت کا بیان ) 60 119
121 نماز میں آیت ِسجدہ پڑھنے کے مسائل : 60 119
122 عالمی خبریں 62 1
123 مسلمانوں کب تک سوتے رہو گے 62 122
124 اور دماغ کو کون آگاہ کرتا ہے؟..................اللہ 62 122
125 اخبار الجامعہ 63 1
126 تقریظ وتنقید 64 1
Flag Counter