Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2004

اكستان

55 - 65
فائدہ  :   ادعیہ مأ ثورہ یہاں نقل کرنے کی گنجائش نہیں ۔البتہ ادعیہ مأ ثورہ کے مجموعے  ہفت منازل پر مرتب شدہ مطبوعہ دستیاب ہورہے ہیں۔
	حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی قدس سرہ نے ادعیہ ماثورہ کے مجموعہ کو'' مناجات مقبول ''کے نام سے ترتیب دیا ہے جو معروف و متداول ہے اور خواص کے ہاں متناول ہے اور حضرت ملا علی قادری مجدد وقت نے ''الحزب الاعظم '' کے نام سے ایک بہترین مجموعہ مرتب فرمایا جس کے کئی علماء نے شروح وتراجم لکھے ہیں ۔
	اکثر علماء کرام و بزرگانِ دین ادعیہ ماثورہ کے ان مجموعوں سے استفادہ ، استفاضہ کرتے رہتے ہیں یعنی ان کے اورادو وظائف یومیہ میں اِن کا پڑھنا شامل ہے ۔
ادب  ٩  : ویتضرّع  (عین العلم )
	 ''اور آدابِ دُعا سے ایک یہ ہے (کہ دعاء میں )خوب گڑگڑائے''۔ 
تشریح  :   اللہ کے حضور گڑگڑاکر عاجزی ،انکساری کے ساتھ اپنی درخواست پیش کرنا، کوئی حاجت مانگنا یا گناہوں کی معافی مانگنا تضرع اور عجز کہلاتا ہے۔جس طرح گڑگڑاکر عاجزی اور فریاد کرنے والے کو دیکھ کر ہر انسان کا دل پسیج جاتا ہے اوراُس کی حالت پر رحم آنے لگتا ہے اسی طرح رب العزت اپنے بندے کو دیکھتا ہے کہ وہ اس کے حضور میں تضرع اور عجز کے ساتھ فریاد پیش کر رہا ہے تو ضرور اُس کی فریاد رسی فرماتے ہیں چنانچہ قرآن مجید میں بندوں کو بارگاہ الٰہی میں دعاء مانگتے وقت ایسے عجزو انکساری کی ہدایت فرمائی ہے۔
واذکر ربک فی نفسک تضرّعاً وخیفة۔ (سورة اعراف )
	پس دعاء کرنے والے کو چاہیے کہ اپنے سوال کی اہمیت اورمسئول عنہ (باری سبحانہ وتعالیٰ ) کی عظمت کے لحاظ سے اپنی دعاء میں سوز و گداز، عجز و نیاز، لجاجت وسماجت ،وانکسار وافتقار اوراپنی شکستگی ودَرماندگی ، عاجزی ، بے چارگی ، بے بسی ، بیکسی کااظہار کرے۔
	غرضیکہ دعاء میں غایت احتیاج اور نہایت افتقار کی حالت اختیار کرنی چاہیے شکل و صورت کا اندازہ بھی عاجزانہ ہو اور الفاظ ، کلمات بھی افتقار کے مناسب ہوں ۔محض سوال اور دعاء کے الفاظ پر ہی اکتفاء نہ کیا جائے بلکہ دل بھی ساتھ ساتھ گریان ہو اور زبان اُس کی صحیح ترجمان ہو اور یہ دولت اہل اللہ کی صحبت ہی سے حاصل ہو سکتی ہے ۔ وفی ذالک_  فلیتنا فس المتنافسون۔  (باقی صفحہ ٥١) 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
65 اس شمارے میں 3 1
66 حرف آغاز 4 1
67 درس حدیث 7 1
68 حنین میں مسلمانوں کی پسپائی کی ظاہری اورباطنی وجہ 7 67
69 حضراتِ انصارسے محبت ایمان اور بغض نفاق کی علامت ہے : 7 67
70 حنین میں مسلمانوں کی شکست کی ظاہری وجہ : 8 67
71 حنین میںمسلمانوں کی شکست کی باطنی وجہ : 8 67
72 غیبی مدد کا خاص اثر : 8 67
73 فتح و نصرت کی علامت : 8 67
74 رسول اللہ ۖ کی پیشنگوئی سچ ثابت ہوئی : 8 67
75 بالاآخر کفار کو زبردست شکست ہوئی : 9 67
76 .رسول اللہ ۖ کی دانائی : 9 67
77 نبی علیہ السلام کی اپنے حصہ میں سے بخشش : 9 67
78 نامناسب بات پر آپ کی طرف سے باز پرسی : 10 67
79 انصار کی طرف سے اپنی صفائی : 10 67
80 صحابۂ کرام جھوٹ کسی حال میں بھی نہیں بولتے تھے : 10 67
81 سچ بولنے پر خوشی اور بخشش کی حکمت : 10 67
82 نبی علیہ السلام کی نظر میںانصار کی محبوبیت : 11 67
83 صدقہ فطر کے احکام 12 1
84 صدقہ فطر کس پر واجب ہے : 12 83
85 صدقہ فطر کے فائدے : 12 83
86 کس کی طرف سے صدقہ فطر ادا کیا جائے : 13 83
87 صدقہ فطر میں کیا دیا جائے : 13 83
88 صدقہ فطر کی ادائیگی کا وقت : 14 83
89 نابالغ کی طرف سے صدقہ فطر : 14 83
90 جس نے روزے نہ رکھے ہوں اس پر بھی صدقہ فطر واجب ہے : 14 83
91 صدقہ فطر میں نقد قیمت یا آٹاوغیرہ : 14 83
92 صدقہ فطر کی ادائیگی میں کچھ تفصیل : 14 83
93 رشتہ داروں کو صدقہ فطر دینے میں تفصیل : 15 83
94 رشتہ داروں کو دینے سے دوہرا ثواب ہوتا ہے : 15 83
95 نوکروں کو صدقہ دینا : 15 83
96 بالغ عورت اگر صاحب نصاب ہو : 15 83
97 جناب حضرت مولانا حاجی سیّد محمد عابد صاحب 16 1
98 اتباعِ سنت : 16 97
99 معمولات شب و روز : 17 97
100 حلم وعفو : 22 97
101 حضرت حاجی صاحب اور پان : 23 97
102 علالت ووفات : 23 97
103 جامعہ مدنیہ جدید میں ایک پُر وقار تقریب 26 1
104 بیان حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب مدظلہم 26 103
105 بیان حضرت مولانا سیّد ارشد صاحب مدنی مدظلہم 29 103
106 سفیرِ ختم ِنبوت حضرت مولانا منظوراحمد چنیوٹی 37 1
107 نام ونسب : 37 106
108 تعلیم و تربیت : 37 106
109 تعلیمی خدمات : 39 106
110 تحفظِ ختم ِنبوت کے میدان میں : 40 106
111 مولانا چنیوٹی تحفط ناموس صحابہ کے میدان میں : 48 106
112 مولانا چنیوٹی کی حق گوئی : 49 106
113 علالت و انتقال : 50 106
114 دعاء کی افادیت و اہمیت 53 1
115 بقیہ : دُعا کی افادیت و اہمیت 52 114
116 قادیانیت 56 1
117 وفیات 58 1
118 دہشت گرد کون غدار کون؟ 59 1
119 دینی مسائل 60 1
120 ( سجدہ تلاوت کا بیان ) 60 119
121 نماز میں آیت ِسجدہ پڑھنے کے مسائل : 60 119
122 عالمی خبریں 62 1
123 مسلمانوں کب تک سوتے رہو گے 62 122
124 اور دماغ کو کون آگاہ کرتا ہے؟..................اللہ 62 122
125 اخبار الجامعہ 63 1
126 تقریظ وتنقید 64 1
Flag Counter