Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2004

اكستان

47 - 65
	(٤)  کھاریاں ، سرگودھا وغیرہ کئی علاقوں میں قادیانیت کا صفایا ہو گیا۔ 
	(٥)  مرزا طاہر کے معتمد خاص حسن محمود عودہ نے اسلام قبول کرلیا۔
اس کے برعکس اللہ تعالیٰ نے مولانا چنیوٹی پر کئی انعامات کیے  :
	(١)  وہ صوبائی اسمبلی پنجاب کے دوبارہ ممبر منتخب ہوئے۔ 
	(٢)  رابطہ عام اسلامی کی دعوت پر حج کرنے کی سعادت حاصل کی۔ 
	(٣)  مصر میںشیخ جامعہ الازہر سے ملاقات کی اور اُن کو قادیانی سازشوں سے آگاہ کیا۔ 
	(٤)  لندن میں ١٣ اگست ١٩٨٩ء کو ایک دفعہ پھر مرزا طاہر کوللکارا لیکن اُسے سامنے آنے کی جرأت نہ ہوئی۔
	(٥)  ٢٩ اگست ١٩٨٨ء کو اللہ تعالیٰ نے مولانا چنیوٹی صاحب کو پہلا پوتا عطا فرمایا جس کانام انہوںنے ضیاء الحق رکھا۔
	مرزا طاہر احمد نے ١٣ اگست ١٩٩٥ ء کو بیان دیا کہ مولانا چنیوٹی مختلف حیلے بہانے کرکے مباہلہ سے فرار حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ''جھوٹے کو اُس کے گھر تک پہنچانا چاہیے'' کی مشہور ضرب المثل پر عمل کرتے ہوئے مولانا چنیوٹی نے مرزاطاہراحمد کو ایک بار پھر دعوت دی کہ وہ ٥اگست ١٩٩٥ء کو مباہلہ کے لیے ہائیڈ پارک لندن آجائے۔ یہ دعوت ٤ اگست ٩٥ء کو روزنامہ جنگ لندن میں شائع ہوئی ۔ مولانا عبدالحفیظ مکی ،مولانا ضیاء القاسمی صاحب، علامہ خالد محمود صاحب ،میاں اجمل قادری صاحب اور دیگر علماء سمیت مولانا چنیوٹی ٥ اگست کو دوپہر بارہ بجے سے دوبجے تک انتظار کرتے رہے لیکن مرازا طاہر مقابلے میں نہ آسکا۔
	مولانا چنیوٹی مرحوم کی جواں ہمتی ، سخت کوشی اور تحفظ ختم نبوت سے عشق کے بے شمار واقعات ہیں جن میںسے  دوواقعات یاد آرہے ہیں جوکہ آپ سے ہی باربار سنے ہیں ۔انہی کی زبانی ہی ملاحظہ فرمائیں  :
(١) کوٹلی آزاد کشمیر سے بریلوی مکتبہ فکر کے ایک صاحب (احقر کو نام یاد نہیں رہا) کا خط آیاکہ قادیانی یہاں گمراہی پھیلارہے ہیں ، آپ تشریف لائیں ۔میں نے کتابوں کا بکس اُٹھایا اورچل پڑا۔ میزبان کے ہاں پہنچا اورجلسہ عام کا اعلان ہوگیا۔ میںنے ٩بجے سے ٢بجے تک تقریر کی تو لوگوں نے رات کوبھی تقریر کا مطالبہ کیا میں نے منظوری دے دی ۔ چنانچہ رات عشاء کے بعد بھی میں واحد مقرر تھا اور رات کے ڈیڑے بجے تک تقریر کی۔ اُس وقت دوران تقریر پچاس سے زائد سوالات کی پرچیاں جمع ہوگئیں۔ تقریر ختم کرنے کے بعد پہلی پرچی اُٹھائی تو میزبان ہاتھ جوڑکر کھڑا ہوگیا کہ آپ اپنے اُوپر بھی رحم کھائیں اوراِن لوگوںپر بھی جو صبح سے اب تک آپ کے

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
65 اس شمارے میں 3 1
66 حرف آغاز 4 1
67 درس حدیث 7 1
68 حنین میں مسلمانوں کی پسپائی کی ظاہری اورباطنی وجہ 7 67
69 حضراتِ انصارسے محبت ایمان اور بغض نفاق کی علامت ہے : 7 67
70 حنین میں مسلمانوں کی شکست کی ظاہری وجہ : 8 67
71 حنین میںمسلمانوں کی شکست کی باطنی وجہ : 8 67
72 غیبی مدد کا خاص اثر : 8 67
73 فتح و نصرت کی علامت : 8 67
74 رسول اللہ ۖ کی پیشنگوئی سچ ثابت ہوئی : 8 67
75 بالاآخر کفار کو زبردست شکست ہوئی : 9 67
76 .رسول اللہ ۖ کی دانائی : 9 67
77 نبی علیہ السلام کی اپنے حصہ میں سے بخشش : 9 67
78 نامناسب بات پر آپ کی طرف سے باز پرسی : 10 67
79 انصار کی طرف سے اپنی صفائی : 10 67
80 صحابۂ کرام جھوٹ کسی حال میں بھی نہیں بولتے تھے : 10 67
81 سچ بولنے پر خوشی اور بخشش کی حکمت : 10 67
82 نبی علیہ السلام کی نظر میںانصار کی محبوبیت : 11 67
83 صدقہ فطر کے احکام 12 1
84 صدقہ فطر کس پر واجب ہے : 12 83
85 صدقہ فطر کے فائدے : 12 83
86 کس کی طرف سے صدقہ فطر ادا کیا جائے : 13 83
87 صدقہ فطر میں کیا دیا جائے : 13 83
88 صدقہ فطر کی ادائیگی کا وقت : 14 83
89 نابالغ کی طرف سے صدقہ فطر : 14 83
90 جس نے روزے نہ رکھے ہوں اس پر بھی صدقہ فطر واجب ہے : 14 83
91 صدقہ فطر میں نقد قیمت یا آٹاوغیرہ : 14 83
92 صدقہ فطر کی ادائیگی میں کچھ تفصیل : 14 83
93 رشتہ داروں کو صدقہ فطر دینے میں تفصیل : 15 83
94 رشتہ داروں کو دینے سے دوہرا ثواب ہوتا ہے : 15 83
95 نوکروں کو صدقہ دینا : 15 83
96 بالغ عورت اگر صاحب نصاب ہو : 15 83
97 جناب حضرت مولانا حاجی سیّد محمد عابد صاحب 16 1
98 اتباعِ سنت : 16 97
99 معمولات شب و روز : 17 97
100 حلم وعفو : 22 97
101 حضرت حاجی صاحب اور پان : 23 97
102 علالت ووفات : 23 97
103 جامعہ مدنیہ جدید میں ایک پُر وقار تقریب 26 1
104 بیان حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب مدظلہم 26 103
105 بیان حضرت مولانا سیّد ارشد صاحب مدنی مدظلہم 29 103
106 سفیرِ ختم ِنبوت حضرت مولانا منظوراحمد چنیوٹی 37 1
107 نام ونسب : 37 106
108 تعلیم و تربیت : 37 106
109 تعلیمی خدمات : 39 106
110 تحفظِ ختم ِنبوت کے میدان میں : 40 106
111 مولانا چنیوٹی تحفط ناموس صحابہ کے میدان میں : 48 106
112 مولانا چنیوٹی کی حق گوئی : 49 106
113 علالت و انتقال : 50 106
114 دعاء کی افادیت و اہمیت 53 1
115 بقیہ : دُعا کی افادیت و اہمیت 52 114
116 قادیانیت 56 1
117 وفیات 58 1
118 دہشت گرد کون غدار کون؟ 59 1
119 دینی مسائل 60 1
120 ( سجدہ تلاوت کا بیان ) 60 119
121 نماز میں آیت ِسجدہ پڑھنے کے مسائل : 60 119
122 عالمی خبریں 62 1
123 مسلمانوں کب تک سوتے رہو گے 62 122
124 اور دماغ کو کون آگاہ کرتا ہے؟..................اللہ 62 122
125 اخبار الجامعہ 63 1
126 تقریظ وتنقید 64 1
Flag Counter