Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2004

اكستان

55 - 65
پوری کرتے ہیں آپ جو مسافر آتا ہے اُس کی خبر گیری کرتے ہیں یعنی'' سوشل ورک'' جسے کہا جاتا ہے ۔
	دو بنیادیں تھیں اسلام کی عبادت اور خدمت ۔یہ دوپہلو ہیں اسلام کی گاڑی کے اور دونوں کو برابرر کھنا پڑے گا۔  اگر گاڑی کاایک پہیہ اُوپر ہو اور ایک نیچے تو گاڑی نہیں چلے گی ۔عبادت کا جب بہت زیادہ جوش مارے تو وہاں پر خدمت کی طرف آدمی کو توجہ دینی چاہیے اور جہاں خدمت میں اتنا لگ جائے کہ عبادت سے غفلت ہوجائے تو عبادت کی طرف توجہ دینی چاہیے تو ہمارا تعارف دنیا میں یہ ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جو انسانیت کی خدمت کرتے ہیں بے سہاروں کا سہارا بنتے ہیں جو بیوائوں اور یتیموں کے لیے یہ یہ کرتے ہیں ۔کیا ہمارا یہ فی الواقع تعارف ہے؟ ہم جس کے وارث کہلاتے ہیں ایساتو نہ ہو کہ ہماری وجہ سے اُن پرکوئی حرف آئے، پھر دوسری بات کہ حضور اکرم  ۖ نے پوری انسانیت کو سامنے رکھا ۔آپ نے پہلی مرتبہ جب آپ کو حکم دیا اللہ تعالیٰ نے اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈرانے کا وانذر عشیر تک الاقربین توآپ نے اُس زمانہ کا جو طرز تھا لوگوں کو جمع کرنے کا ،ہردور کا ایک میڈیا ہوتا ہے ایک طرز ہوتا ہے تو آپ نے صفا کی ایک پہاڑی پر چڑھ کر یا صبا حاہ  کرکے ایک آواز دی چلائے یہاں تک کہ گھبراکر لوگ نکل آئے کیونکہ جب کوئی خاص واقعہ ہوتا تھا یا دُشمن حملہ کردے تو وہاں اس طرح کوئی کھڑا ہو کر چلاتا تھا آواز دیتا تھا تو لوگ آگئے پھر آپ نے پہلا جو خطاب کیا تو آپ نے یہ نہیں کہا اے مکہ والو! اے قریشیوں ! اے میرے خاندان والو! آپ نے فرمایا : ایھاالناس انسانیت کو خطاب کیا پوری انسانیت کو اور اگر آپ دیکھیں حجة الوداع کو جو خطبہ ہے اور آج کا UNO کاجوچارٹ ہے انسانیت کے لیے وہ اسی کا ترجمہ معلوم ہوگا آپ کو ۔ تو علم ِدین کا سیکھنا اور اس علم ِدین کو پھیلانا اور دُنیا کے مسائل اس سے حل کرنا ،یہ ساری ذمہ داری ہم پر ہے۔
	 اس وقت پاکستان مسلمانوں کاایک ملک ہے کوئی انگریز حکومت نہیں کر رہا یہاں پر کہ ہم مدرسہ کی چاردیواری یا مسجد کی چار دیواری میں اپنے ایمان کو بچانے کی فکر میں ہوں جیسے ہندوستان میں جس طرح انگریز آیا تھا اور علماء کا قتل ِعام کیا تھا اور جس طرح مدارس بند کیے تھے اور مدارس کی ساری جائیدادیں ضبط کرلیں تھیں اور طے کرلیا تھا کہ سب کو عیسائی بنانا ہے اور کوئی مسلمان باقی نہ رہے تو انھوں نے ایک حکمت ِعملی اختیار کی تھی کہ چلو چھوڑ دو،دیہات میں جا کر دیوبند اور گنگوہ میں جا کر خانقاہوں اور اپنے علم کو مخفی رکھ کر بچانے کی کوشش کی جائے تو آج کوئی ایسی بات تو نہیں ہے کہ یہاں پر انگریز ہے اگرچہ عملاً آج کل امریکہ کی عمل داری ہے لیکن ہے تو مسلمانوں کا ملک، تو اس کی ہمیں فکر کرنی چاہیے کہ یہ مسلمانوں کا ملک ہے تو یہاں پر کیا چیز غالب ہونی چاہیے ؟یہاں کا معاشی نظام کیا ہونا چاہیے ؟یہاں کا سیاسی نظام اور یہاں کی پارلیمنٹ میں کن اُمور پربحث ہو ،یہاں کا میڈیا ذرائع ابلاغ کیا ہو ،یہاں کا معاشرہ اور سماج کن حدود پر استوار ہو کیا قدریں اُس کی ہوں؟ اگر حضور اکرم  ۖ پاکستان کے ایک چھوٹے سے گائوں میں آجائیں دیہات میں جہاں پر
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
61 اس شمارے میں 3 1
62 حرف ٓغاز 4 1
63 درس حديث 6 1
64 رونے کے لیے آنکھ سے آنسو بہانا ضروری نہیں : 7 63
65 طلاق جائز بھی ،ناپسند بھی : 7 63
66 غزوۂ خندق اور حضرت سلمان فارسی کا مشورہ : 7 63
67 آپ ۖ کی ضرب سے پتھر ریزہ ریزہ ہوگیا : 7 63
68 بھوک کی شدت اور پتھر باندھنے کی حکمت : 8 63
69 مسلمانوں کی خدائی مدد : 8 63
70 کفار کی پسپائی : 9 63
71 حضرت سعد پر تیر کا وار : 9 63
72 حضرت سعد کی دُعاء : 9 63
73 غزوہ خندق کے بعد یہودیوں کے خلاف کارروائی اور اس کی وجہ : 9 63
74 یہودی قبیلہ کے خلاف حضرت سعد کا فیصلہ اور اُس کی وجہ : 10 63
75 فیصلہ پر نبی علیہ السلام کی جانب سے تعریف : 10 63
76 نیکوں کی رُوح کوسُلا دیا جائے گا : 11 63
77 جناب حضرت مولانا حاجی سیّد محمد عابد صاحب 12 1
78 پاکستان میں رائج کردہ اسلامی بینکاری کے چند واجب ِ اصلاح اُمور 22 1
79 5۔ انشورنس اور تکافل : 22 78
80 ہنڈی (Bill of Exchange)کا مسئلہ : 25 78
81 اکابر کی جدوجہد تاریخی خطوط کی روشنی میں 27 1
82 ٧٨٦تجمل ٨١۔٩۔٢ 27 81
83 ٧٨٦میجر جنرل (ریٹائرڈ)تجمل حسین٨١۔١٢۔١٢ 31 81
84 میجر جنرل (ریٹائرڈ )تجمل حسین٨٦۔١۔٢٦ 32 81
85 وفیات 34 1
86 حاصل مطالعہ 36 1
87 تنگدستی کے دفعیہ کے لیے ایک عمل : 36 86
88 حضرت سعید بن جبیر کے قتل پر حجاج کا ستر بارقتل کیا جانا : 36 86
89 مَنْ کَانَ لِلّٰہِ کَانَ اللّٰہُ لَہ : 37 86
90 شیطان کا مالِ تجارت : 38 86
91 نفسیاتی سُراغ : 38 86
92 بلی کے نام اور دام : 39 86
93 اہم اعلان 40 1
94 دینی مسائل( جماعت کے احکام ) 42 1
95 ستونوں کے درمیان صف بندی : 42 94
96 بچوں کو بالغوں کی صف میں کھڑا کرنا : 42 94
97 عورتوں کی جماعت : 42 94
98 امام کے پیچھے مقتدی کا قرأت کرنا : 42 94
99 آمین آواز سے کہنا : 43 94
101 جماعت میں شامل ہونے نہ ہونے کے مسائل : 44 94
102 مہر کا نذرانہ 46 1
103 ایک خاتون کا مسجدِ حامد کے لیے قابلِ رشک جذبہ 46 102
104 زائرین ِحرم لامذہبیت کے پھندے میں 47 1
105 اسلام سندِ متصل سے ثابت ہے ، عیسائیت بے بنیاد مذہب ہے 52 1
106 مغرب کا اسلام سے تصادم ، علماء کرام کی ذمہ داریاں 52 105
107 پادری سے ملاقات : 53 105
108 چرچ آف انگلینڈ کا دوغلہ پن : 56 105
109 جہالت کسے کہتے ہیں : 58 105
110 تقريظ وتنقيد 60 1
111 عالمی خبریں 62 1
112 میک اپ اور انسانی صحت 62 111
113 تہران میں زلزلے کا خدشہ ،دارالحکومت کی'' اصفہان ''منتقلی پر غور شروع 62 111
114 خدائی عذاب 63 111
115 ٭کیوں نہ ہو ! یہ تو سب کے سردار رہے ہیں 63 111
116 اخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter