Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2004

¾اكستان Ù

51 - 65
حضرت علی کی خصوصیت شمار کیاجائے گا کیونکہ نبی اکرم  ۖ نے فرمایا تھا کہ فاطمہ دنیا وآخرت میں تمہاری زوجہ ہیں ''جبکہ یہ بات کسی دوسرے کے بارہ میں نہیں فرمائی گئی اس لیے اسے حضرت علی کی خصوصیت کہا جائے گا ۔
	(١١)  نماز جنازہ کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ پہلی تکبیر کے بعد سورة فاتحہ پڑھے اور اگر ساتھ چھوٹی سورة بھی پڑھ لے تو بہتر ہے ۔حالانکہ ہمارے نزدیک پہلی تکبیر کے بعد ثنا پڑھی جاتی ہے چنانچہ مسائل بہشتی زیور صفحہ ١٩٨پر نماز جنازہ کا مسنون ومستحب طریقہ لکھا ہے جس میں سورة فاتحہ پڑھنے کاکوئی ذکرنہیں ہے۔نمازجنازہ کے ذکر میں یہ بھی کہا ہے کہ ہر تکبیرکے ساتھ رفع یدین کرے۔ ہمارے نزدیک تکبیر تحریمہ کے علاوہ کسی تکبیر کے ساتھ رفع یدین نہیں ہے چنانچہ مسائلِ بہشتی زیور ص ١٩٩ پر لکھا ہے  :'' اس کے بعد پھر ایک مرتبہ اللہ اکبر کہے مگر اس مرتبہ ہاتھ نہ اُٹھائیں''۔ 
	(١٢)  نماز جنازہ کا تذکرہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ اگر کوئی نماز جنازہ میں شریک نہ ہوا اور میت کو دفن کردیا گیا تو وہ شخص ایک ماہ کے اندر اندر قبر پر نمازجنازہ پڑھ لے۔حالانکہ احناف کے نزدیک نماز جنازہ پڑھے جانے کے بعد قبر پر جنازہ پڑھنے کا کوئی تصور نہیںہے ۔ہاں اگر کوئی مسلمان بغیر نمازجنازہ پڑھنے کے دفن کر دیا گیا تواس کی نمازجنازہ اُس کی قبر پر پڑھی جائے گی جب تک اُس میّت کی نعش کے پھٹنے کا امکان نہ ہو ۔چنانچہ مسائل بہشتی زیور ص١٩٧ پر لکھاہے ''اگر کوئی مسلمان بے نماز پڑھے دفن کردیا گیا ہو تو اُس کی نمازاُس کی قبر پر پڑھی جائیگی جب تک اُس کی نعش کے پھٹ جانے کا اندیشہ نہ ہو ۔جب خیال ہو کہ اب نعش پھٹ گئی ہوگی تو پھر نماز نہ پڑھی جائے''۔ 
	ان مسائل کے علاوہ بھی مذکورہ کیسٹ میں کچھ اختلافی مسائل ہیں جن سے صرفِ نظر ہو سکتا ہے جن مسائل کا تذکرہ کیا گیا ہے ان سے صرفِ نظر کرنا بہت مشکل تھا۔ اس قسم کے مسائل کو سُن کرعام زائرین پریشان ہو جاتے ہیں اور اپنے علماء پر سے اُن کا اعتماد اُٹھ جاتا ہے بالآخر وہ لامذہبیت کا شکار ہو جاتے ہیں ۔
	آخر میں پھر اپنی وزارتِ مذہبی اُمور کے کارپر دازوں سے عرض پرداز ہوں کہ وہ حرمین شریفین کے زائرین  کے لیے مستند حنفی علماء سے کتابچے اور کیسٹیں تیار کروا کر سعودی حکومت کو مہیا کرے اور سعودی حکام کو تاکید کرے کہ ہمارے ملک کے زائرین کو فقہ حنفی کے مطابق لکھا ہوا دینی لٹریچرفراہم کیاکرے تاکہ وہ تشکیک وتشتت کا شکار نہ ہوں   
اثر کرے نہ کرے سُن تو لے میری فریاد	نہیں ہے داد کا طالب یہ بندۂ آزاد	 ٭٭٭ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
61 اس شمارے میں 3 1
62 حرف ٓغاز 4 1
63 درس حديث 6 1
64 رونے کے لیے آنکھ سے آنسو بہانا ضروری نہیں : 7 63
65 طلاق جائز بھی ،ناپسند بھی : 7 63
66 غزوۂ خندق اور حضرت سلمان فارسی کا مشورہ : 7 63
67 آپ ۖ کی ضرب سے پتھر ریزہ ریزہ ہوگیا : 7 63
68 بھوک کی شدت اور پتھر باندھنے کی حکمت : 8 63
69 مسلمانوں کی خدائی مدد : 8 63
70 کفار کی پسپائی : 9 63
71 حضرت سعد پر تیر کا وار : 9 63
72 حضرت سعد کی دُعاء : 9 63
73 غزوہ خندق کے بعد یہودیوں کے خلاف کارروائی اور اس کی وجہ : 9 63
74 یہودی قبیلہ کے خلاف حضرت سعد کا فیصلہ اور اُس کی وجہ : 10 63
75 فیصلہ پر نبی علیہ السلام کی جانب سے تعریف : 10 63
76 نیکوں کی رُوح کوسُلا دیا جائے گا : 11 63
77 جناب حضرت مولانا حاجی سیّد محمد عابد صاحب 12 1
78 پاکستان میں رائج کردہ اسلامی بینکاری کے چند واجب ِ اصلاح اُمور 22 1
79 5۔ انشورنس اور تکافل : 22 78
80 ہنڈی (Bill of Exchange)کا مسئلہ : 25 78
81 اکابر کی جدوجہد تاریخی خطوط کی روشنی میں 27 1
82 ٧٨٦تجمل ٨١۔٩۔٢ 27 81
83 ٧٨٦میجر جنرل (ریٹائرڈ)تجمل حسین٨١۔١٢۔١٢ 31 81
84 میجر جنرل (ریٹائرڈ )تجمل حسین٨٦۔١۔٢٦ 32 81
85 وفیات 34 1
86 حاصل مطالعہ 36 1
87 تنگدستی کے دفعیہ کے لیے ایک عمل : 36 86
88 حضرت سعید بن جبیر کے قتل پر حجاج کا ستر بارقتل کیا جانا : 36 86
89 مَنْ کَانَ لِلّٰہِ کَانَ اللّٰہُ لَہ : 37 86
90 شیطان کا مالِ تجارت : 38 86
91 نفسیاتی سُراغ : 38 86
92 بلی کے نام اور دام : 39 86
93 اہم اعلان 40 1
94 دینی مسائل( جماعت کے احکام ) 42 1
95 ستونوں کے درمیان صف بندی : 42 94
96 بچوں کو بالغوں کی صف میں کھڑا کرنا : 42 94
97 عورتوں کی جماعت : 42 94
98 امام کے پیچھے مقتدی کا قرأت کرنا : 42 94
99 آمین آواز سے کہنا : 43 94
101 جماعت میں شامل ہونے نہ ہونے کے مسائل : 44 94
102 مہر کا نذرانہ 46 1
103 ایک خاتون کا مسجدِ حامد کے لیے قابلِ رشک جذبہ 46 102
104 زائرین ِحرم لامذہبیت کے پھندے میں 47 1
105 اسلام سندِ متصل سے ثابت ہے ، عیسائیت بے بنیاد مذہب ہے 52 1
106 مغرب کا اسلام سے تصادم ، علماء کرام کی ذمہ داریاں 52 105
107 پادری سے ملاقات : 53 105
108 چرچ آف انگلینڈ کا دوغلہ پن : 56 105
109 جہالت کسے کہتے ہیں : 58 105
110 تقريظ وتنقيد 60 1
111 عالمی خبریں 62 1
112 میک اپ اور انسانی صحت 62 111
113 تہران میں زلزلے کا خدشہ ،دارالحکومت کی'' اصفہان ''منتقلی پر غور شروع 62 111
114 خدائی عذاب 63 111
115 ٭کیوں نہ ہو ! یہ تو سب کے سردار رہے ہیں 63 111
116 اخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter