ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2004 |
اكستان |
|
وہ کاغذات واپس لے گیا ۔دوسرے روز ایک سپیشل مارشل لاء کا ضابطہ جاری کیا گیا کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا چنانچہ اس بنا پر میرا مقدمہ شروع ہوا۔ (٣) فوجی عدالت نے مجھے دس سال سزا دی تھی اور میرے بیٹے کو پانچ سال لیکن فوجی حکومت نے عدالت کو نظرثانی کے لیے حکم دیا ساتھ ہی یہ بھی حکم دیا کہ یہ سزا بڑھائی جائے جو کہ ایک بالکل غیر قانونی حکم تھا۔ چنانچہ عدالت کو مجبوراً میری سزا بڑھا کر ١٤سال کرنی پڑی اور میرے بیٹے کی پانچ سال سے بڑھا کر دس سال کرنی پڑی۔ (٤) فوجی حکومت کو میرے خلاف سازش کا ثبوت نہ مل سکا چنانچہ انہوں نے فوجی افسروں کو بغاوت پر اُکسانے کے جرم میں مجھ پر مقدمہ چلایا بالکل اسی قسم کا جرم جس کے لیے ائیر مارشل اصغر خان کو فوجی حکومت دھمکیاں دیتی رہی کہ اس نے قومی اتحاد کی تحریک کے دوران فوجی جرنیلوں کو خط لکھے تھے کہ تم بھٹو حکومت کے غیر قانونی حکم مت مانو میرے خلاف بھی اس قسم کے جرم لگائے گئے تھے اور اسی بناء پر سزا بھی دی گئی ۔میرے خلاف حکومت کے خلاف سازش کا کوئی جرم نہ تھابلکہ فوجی افسروں کو بغاوت پر اُکسانے کا جرم تھا کیونکہ انہیں سازش کا کوئی ثبوت نہیں مل سکا تھا۔ (٥) اور بھی بہت سی قانونی بے قاعدگیاں کی گئی تھیں لیکن چونکہ مارشل لا ء کادور تھا اس لیے میں اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی نہیں کرسکتا تھا۔ (٦) اب جبکہ مارش لاء ختم ہوچکا ہے اور میرا ارادہ ہے کہ اگر دس پندرہ روز تک میری رہائی نہ ہوئی تو میں اسے سپریم کورٹ میں لے جائوں ۔٨١ء میں میں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی تھی لیکن جان بوجھ کر اس کی سماعت ملتوی رکھی کیونکہ ڈر تھا کہ اسے مسترد نہ کے دیںکیونکہ ہائی کورٹ نے اس سے پیشتر اسی بناء پر مسترد کردی تھی کہ پی ۔سی ۔او۔ کے تحت انہیں سماعت کااختیار نہیں ورنہ میری اپیل حکومت کا بدنیتی پر مبنی فیصلہ کے خلاف تھی جس کا اعلیٰ عدالتوں کو اب حق حاصل ہوگیا ہے اور چند روز قبل ہائی کورٹ نے سرگودھا ڈویژن سے فوجی عدالت سے چار پھانسی کی سزا پانے والے افراد کی پھانسی کے عمل کو روک دیا ہے ۔اسی طرح کچھ رٹ اپیلیں بھی فوجی عدالتوں کے خلاف سماعت کے لیے منظور کرلی ہیں ۔ (٧) آپ کو یہ خط اس لیے لکھ رہا ہوں کہ اگر میں نے اپنا مقدمہ سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے لے جانے کا فیصلہ کرلیا تو ایم. آر. ڈی کی طرف سے اس بارے میں جتنی مدد ہوسکے اس کے