Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2003

اكستان

42 - 65
گھوڑے کے صرف پیر بھیگتے تھے۔اسلامی لشکر راحت وآرام سے ہولناک دریا کو طے کررہا تھا گویا بھیگے ہوئے ریتے پر چل رہا ہے (جس پر چلنا نہایت ہی سہل ہوتا ہے ) داربن میں کسی کو وہم و گمان بھی نہ تھا کہ مسلمان بغیر جہازوں اور کشتیوں کے اس طرح دریا کو پا پیادہ طے کرکے آپہنچیں گے ، وہ غافل تھے ۔مسلمان وہاں پہنچ گئے اور داربن مسخر ہوگیا ۔
اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص بندوں کی دُعا کو قبول فرمایا اور دریا میں ان کے لیے سہل اور نہایت آرام دہ راستہ بنا دیا،ابھی بے آب وگیاہ میدانوں میں غیبی تائید کا کرشمہ دیکھ لیا تھا ،اس سے بڑھ کر سمندر کو پایاب کرکے دکھلادیا کہ دین اسلام کے ساتھ تائید الٰہی شامل ہے ،اس کی اشاعت نہ ظاہری تدابیر پر موقوف ہے ،نہ کسی کے جبرو اکراہ کو اس میں دخل ہے، یہ وہ باتیں ہیں جن کو کیسا ہی سنگ دل اور حق سے منحرف شخص بھی جب دیکھے گا ،ناممکن ہے کہ اسلام کی حقانیت اس کے قلب میں راسخ نہ ہوجائے اور گووہ اپنے قدیم مذہب پر کتنا ہی ہٹ اورضد کے ساتھ قائم رہنا چاہے لیکن دین اسلام کی کشش کبھی اس کو اپنے اصرار اور ہٹ دھرمی پر قائم رہنے نہیں دے سکتی، یہی وجہ ہے کہ موضع ''ہجر'' کا ایک عیسائی راہب جو اسلامی لشکر کے ساتھ تھا، جس نے برّو بحر دونوں جگہ تائیدِ آسمانی کی جلوہ گری دیکھی تھی ۔اسلام قبول کرلینے پر مجبور ہوا۔کسی نے اس سے پوچھا کہ تیرے مسلمان ہونے کی کیا وجہ تھی؟ اس نے جواب دیا ثَلَا ثَةُ اَشْیَائَ خَشِیْتُ اَنْ یَّمْسَخَنِیَ اللّٰہُ بَعْدَھَا اِنْ اَنَا لَمْ اَفْعَل : فَیْض فِی الرّمَالِ ،وَتَمْھِیْد فِی الْبَحْرِ وَدُعَائ سَمِعْتُہ فِی عَسْکَرِھِمْ فِی الْھَوَائِ سَحْرًا۔(تین چیزیں ایسی دیکھیں کہ ان کے بعد بھی مسلمان نہ ہوتا تومجھ کو مسخ ہونے کا اندیشہ تھا :اوّل تو بے آب وگیاہ میدان میں پانی کا ظاہر ہوجانا ، دوسرے سمندر میں راستہ ہوجانا ،تیسرے ایک دُعاء جو میںنے مسلمانوں کے لشکر میں صبح کے وقت آسمان کی طرف سے سنی۔
لوگوں نے کہا وہ دُعاء کیا تھی ؟ کہا وہ دُعا ء یہ ہے :  اَللّٰھم! اَنْتَ الرَّحمنُ الرحیمُ ،لا الٰہ غَیْرُکَ ، وَالْبَدِیْعُ لَیْسَ قَبْلَکَ شَیئ ، وَالد ائمُ غَیْرُالْغَافِلِ ، وَالْحَیُّ الَّذِیْ لَا یَمُوْتُ ، وَخَالِقُ مَایُرٰی وَمَا لَا یُرٰی ، وَکُلُّ یَوْمٍ اَنْتَ فِی شَانٍ ، وَعَلِمْتَ اَللَّٰھُمَّ کُلّ شَیْئٍ بِغَیْرِ تَعَلُّمٍ '' میں ان حالات کو دیکھ کر سمجھ گیا کہ مسلمانوں کی اعانت و تائید میں ملائکہ کی شرکت اسی وجہ سے ہوئی کہ وہ حق پر ہیں ''۔  ٣ 
    ٣    اشاعتِ اسلام ص١٥٨    


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
55 اس شمارے میں 3 1
56 حرف آغاز 4 1
57 درس حدیث 6 1
58 گورنروں کو خاص لباس کی ہدایت : 7 57
59 اندرونی اور بیرونی دونوں حالات اہم ہیں : 8 57
60 گھر میں رہتے ہوئے گھریلو کام نہ کرنے کا نقصان : 8 57
61 کافر بھی سنت پر عمل کرکے دنیا وی فائدہ اُٹھا سکتا ہے : 8 57
62 حضرت عائشہ کی علمی قابلیت : 8 57
63 اللہ کے سامنے کو ئی جواب نہیں دے سکتا : 9 57
64 رُسوائی سے حفاظت او ر اس کی وجہ : 10 57
65 رشتہ داروں سے حسنِ سلوک : 10 57
66 بے کسوں کی کفالت : 10 57
67 مہمان نوازی : 10 57
68 مہمان نوازی کیسے کرے : 11 57
69 زمینی اور سماوی مصائب پر آپ لوگوں کی مدد کرتے ہیں : 11 57
70 حضرت موسیٰ علیہ السلام کا نام لینے کی وجہ : 12 57
71 اللہ تعالیٰ اور جبرئیل علیہ السلام کی طرف سے ان کو سلام : 12 57
72 حضرت مولانا سیّد محمد میاں صاحب رحمہ اللہ 13 1
73 خاندان اور وطن : 13 72
74 شجرۂ نسب : 13 72
75 بچپن اور تعلیم : 14 72
76 تدریسی خدمات : 15 72
77 تصانیف : 18 72
78 سیاسیات : 19 72
79 مجاہدانہ کارنامے اور شجاعت : 21 72
80 قید وبند : 21 72
81 باب : ٤ قسط : ٢٨فہمِ حدیث٭قیامت اور آخرت کی تفصیلات 23 1
82 قیامت میں حقوق العباد کا انصاف : 23 81
83 جانوروں میں بھی انصاف ہوگا : 24 81
84 نیک مومنوں پر قیامت کا دن بہت ہی ہلکا ہوگا : 25 81
85 حو ضِ کوثر : 25 81
86 عقائد میں بدعتی کو حوضِ کوثر سے ہٹا دیا جائے گا : 27 81
87 پُل صراط : 27 81
88 پُل صراط کے بعد ایک اورپُل : 29 81
89 اکمالِ دین 30 1
90 اجتہاد میں افراط وتفریط اور راہِ اعتدال : 30 89
91 آپ کے دینی مسائل 37 1
92 ( نماز کے واجبات ) 37 91
93 حاصل مطالعهــ 39 1
94 طاعت ِحق کے ثمرات : 39 93
95 حضرت عمر کا دریاء ِنیل کے نام خط : 39 93
96 دَارْبَنْ کی فتح اور سمندر کا خشک ہوجانا : 40 93
97 مدائن کی فتح او ر مجاہدین کا دِجلہ کو عبور کرنا : 43 93
98 ابومسلم خولانی کا دہکتی آگ سے سلامت نکل آنا : 47 93
99 قِیْرْوَانْ کی بناء اور ہزاروں بَرْبَرُوْں کا مسلمان ہونا : 48 93
100 شیر تابع ہوگیا : 50 93
101 وفیات 52 1
102 ٭ بقیہ : آپ کے دینی مسائل 52 91
103 تقریظ وتنقید 53 1
104 عالمی خبریں 64 1
105 غرناطہ کی فضائوں میں ٦٠٠ سال بعد اللہ اکبر کی صدا 64 104
Flag Counter