Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2003

اكستان

41 - 65
ہونے اور مسلمانوں کی غیبی تائید کا عجیب واقعہ پہلے مذکور ہو چکا ہے ۔مرتدین کو اس جگہ کامل شکست ہوئی ،اکثر تو ان میں کے مقتول ہوئے اور جو بچے کھچے تو دوسری جانب کو بھاگ گئے او ربہت سے خلیجِ داربن میں پناہ گزیں ہوئے۔
داربن ایک بستی ہے جو سمندر کے کنارے سے جہاز پر سفر کرنے والوں کے واسطے ایک رات دن کی مسافت پر واقع ہے ۔وہاں پہلے بھی دُشمنانِ اسلام کا اجتماع تھا او ر اب شکست خوردہ مرتدین کی جماعت پہنچ گئی تو ایک خوف ناک قوت کا اضافہ ہوگیا حضرت علاء   صورتِ حال کو دیکھ کر متردد و متفکر تھے ،اگر داربن پر حملہ کرتے ہیں تو اندیشہ ہے کہ دشمن عقب سے آکر اہلِ بحرین پر حملہ کردیں اور اگر داربن کواسی حال پر چھوڑ تے ہیںتو یہ قوت دن بدن ترقی پاکر زیادہ خوف ناک ہوجائے گی اس لیے آپ نے اول تو  :''ان قبائل کو جو فتنۂ ارتدادمیں شریک نہ ہوئے تھے لکھا کہ مرتدین او ر منہز مین کے راستوں کو روک دیں ، ان میں سے کوئی بحرین کی طرف آنے نہ پائے، ان لوگوں نے اس کا کامل بندوبست کرکے جواب لکھا او رحضرت علاء   کو اس طرف سے اطمینان ہوگیا تو داربن کا قصد فرمایا۔                           
داربن پر حملہ کرنے کے واسطے جہازوں اور کشتیوں کی ضرورت تھی اور مسلمانوں کے پاس اس قسم کا سامان بالکل نہ تھا مگر حضرت علاء   ایسے شخص نہ تھے جن کو سمندر کی ہیبت ناک صورت ڈرا دیتی آپ نے لشکر اسلام کو جمع کرکے خطبہ پڑھا اور فرمایا کہ دُشمنوں کی جماعتیں اور مفرورین کے گروہ اس خلیجِ داربن میں جمع ہوگئے ہیں ، تم لوگ خشک میدان میں خدا تعالیٰ کی تائید اور امداد کو بھی آنکھوں سے دیکھ چکے ہو تمھیں اسی قسم کی امداد اور تائید اور توقع دریا میں بھی رکھنی چاہیے ۔تم سب دریا میں داخل ہوجائو اور دُشمن پرحملہ کردو، مسلمانوں نے جواب دیا کہ ''دہنا''  ٢   میں تائید غیبی کا کرشمہ ہم دیکھ چکے ہیں اس کے بعد ہم کسی چیز سے نہ ڈریںگے اس گفتگو کے بعد حضرت علاء   مع لشکر کے سمندر کے کنارے پر پہنچ گئے اور آپ مع لشکر کے یہ دُعا ئیہ کلمات پڑھتے ہوئے سمندر میں داخل ہوگئے۔ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ ،یا حکیمُ،یا کریمُ،یا اَحَدُ،یا صَمَدُ، یا حَیُّ، یا مُحیِ الْمَوْتیٰ،یا حَیُ یا قیومُ،لا الٰہ الّاانت ،یا ربّنا، کوئی اُو نٹ پر سوار تھا اور کوئی گھوڑے پر کوئی خچر پر ، کوئی گدھے پر اور بہت سے پیادہ پا، سمندر کا پانی خشک ہو کر اسی قدر رہ گیا کہ اونٹ اور 
  ٢    یہ وہی مقام ہے جہاںلشکرِاسلام کے لیے غیب سے پانی نکل آیا تھا۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
55 اس شمارے میں 3 1
56 حرف آغاز 4 1
57 درس حدیث 6 1
58 گورنروں کو خاص لباس کی ہدایت : 7 57
59 اندرونی اور بیرونی دونوں حالات اہم ہیں : 8 57
60 گھر میں رہتے ہوئے گھریلو کام نہ کرنے کا نقصان : 8 57
61 کافر بھی سنت پر عمل کرکے دنیا وی فائدہ اُٹھا سکتا ہے : 8 57
62 حضرت عائشہ کی علمی قابلیت : 8 57
63 اللہ کے سامنے کو ئی جواب نہیں دے سکتا : 9 57
64 رُسوائی سے حفاظت او ر اس کی وجہ : 10 57
65 رشتہ داروں سے حسنِ سلوک : 10 57
66 بے کسوں کی کفالت : 10 57
67 مہمان نوازی : 10 57
68 مہمان نوازی کیسے کرے : 11 57
69 زمینی اور سماوی مصائب پر آپ لوگوں کی مدد کرتے ہیں : 11 57
70 حضرت موسیٰ علیہ السلام کا نام لینے کی وجہ : 12 57
71 اللہ تعالیٰ اور جبرئیل علیہ السلام کی طرف سے ان کو سلام : 12 57
72 حضرت مولانا سیّد محمد میاں صاحب رحمہ اللہ 13 1
73 خاندان اور وطن : 13 72
74 شجرۂ نسب : 13 72
75 بچپن اور تعلیم : 14 72
76 تدریسی خدمات : 15 72
77 تصانیف : 18 72
78 سیاسیات : 19 72
79 مجاہدانہ کارنامے اور شجاعت : 21 72
80 قید وبند : 21 72
81 باب : ٤ قسط : ٢٨فہمِ حدیث٭قیامت اور آخرت کی تفصیلات 23 1
82 قیامت میں حقوق العباد کا انصاف : 23 81
83 جانوروں میں بھی انصاف ہوگا : 24 81
84 نیک مومنوں پر قیامت کا دن بہت ہی ہلکا ہوگا : 25 81
85 حو ضِ کوثر : 25 81
86 عقائد میں بدعتی کو حوضِ کوثر سے ہٹا دیا جائے گا : 27 81
87 پُل صراط : 27 81
88 پُل صراط کے بعد ایک اورپُل : 29 81
89 اکمالِ دین 30 1
90 اجتہاد میں افراط وتفریط اور راہِ اعتدال : 30 89
91 آپ کے دینی مسائل 37 1
92 ( نماز کے واجبات ) 37 91
93 حاصل مطالعهــ 39 1
94 طاعت ِحق کے ثمرات : 39 93
95 حضرت عمر کا دریاء ِنیل کے نام خط : 39 93
96 دَارْبَنْ کی فتح اور سمندر کا خشک ہوجانا : 40 93
97 مدائن کی فتح او ر مجاہدین کا دِجلہ کو عبور کرنا : 43 93
98 ابومسلم خولانی کا دہکتی آگ سے سلامت نکل آنا : 47 93
99 قِیْرْوَانْ کی بناء اور ہزاروں بَرْبَرُوْں کا مسلمان ہونا : 48 93
100 شیر تابع ہوگیا : 50 93
101 وفیات 52 1
102 ٭ بقیہ : آپ کے دینی مسائل 52 91
103 تقریظ وتنقید 53 1
104 عالمی خبریں 64 1
105 غرناطہ کی فضائوں میں ٦٠٠ سال بعد اللہ اکبر کی صدا 64 104
Flag Counter