Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2003

اكستان

6 - 67
کا اور بادشاہوں کا بادشاہ ہوں، بادشاہوں کے دل میرے ہاتھ میں ہیں ۔ اور بندے جب میری اطاعت کریں گے تو میں ان کے بادشاہوں کے دل رحمت اور نرمی کی

طرف پھیر دوں گا اور جب بندے میری نافرمانی کریں گے تو میں اُن کے (بادشاہوں کے) دلوں کو غضب اور انتقام کی طرف پھیر دوں گا تو (بادشاہ ) ان (بندوں ) کو بہت برے عذاب میں مبتلا ء کردیں گے تو تم بادشاہوں کو بدعاء دینے میں مت لگوبلکہ اپنے کو اللہ کی یاد اورتضرع میںمشغول کردو تاکہ میں تمہارے لیے کافی ہوجائوں ''۔
	اس حدیثِ قدسی سے عالمی سطح پر اُمتِ مسلمہ کی ذلت وخواری کے اسباب اور اس سے نکلنے کے طریقوں پر خوب وضاحت سے راہنمائی حاصل ہو رہی ہے۔ اُمت کی اجتماعی بد اعمالیوں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ہر جگہ اُن پر ظالم حکمران مسلط کر دئیے ہیں رعیت اُن کو کو ستی رہتی ہے اور وہ رعیت پر اپنا جبر بڑھاتے رہتے ہیں اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ملکی اتحاد و یک جہتی ختم ہو کر انتشار و بدامنی پھیلتی ہے بالآخر اس سے فائدہ اُٹھاتے ہو ئے کفار بھی مسلمانوں کے خلاف صف آراء ہو جاتے ہیں اور یوں اندرونی اور بیرونی طورپر پوری اُمہ فی الوقت تباہی و بربادی سے دوچار ہے۔ حدیث شریف میں آتا ہے جیسے تمہارے اعمال ہوں گے ویسے ہی تمہارے حکمران ہوں گے لہٰذا حدیث پاک کی روشنی میں اس تباہی وبربادی ،ذلت وخواری سے نکلنے کاواحد راستہ صرف یہ ہے کہ امت بحیثیت ِاجتماعی بد اعمالیوں کو ترک کرکے اللہ تعالیٰ سے سچی توبہ کرے ،اللہ کی یاد اور اس کے سامنے عاجزی و فروتنی کو اپنا شیوہ بناتے ہوئے نیک اعمال کی راہ پر پختگی سے گامزن ہوجائے تو اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ میں انہی حکمرانوں کے دلوں میں رعیت کے لیے رحم اورنرمی ڈال دوںگا یہ اُن پر مہربان ہو کر عدل و انصاف سے کام لیں گے رعیت ان سے خوش ہوگی وہ رعیت سے خوش ہوں گے نتیجتاً اندرونی طورپر اتحاد ویک جہتی قائم ہو جائے گی خیر وبرکت او ر نصرت ِالہٰی کے دروازے کھلیں گے اور اُمتِ مسلمہ اس قابل ہو جائے گی کہ پوری قوت کے ساتھ بیرونی قوتوں کے مقابل صف آراء ہو کر ذلت وپستی کے طوق کو اپنی گردن سے اُتار پھینکے ۔قرآن پاک میں باری تعالیٰ کا وعدہ ہے وانتم الاعلون ان کنتم مؤمنین (بالآخر )تم ہی کو غلبہ ہو گا اگر تم (سچے ) مومن ہوئے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
68 اس شمارے میں 4 1
69 حٖرف آغاز 5 1
70 درس حدیث 7 1
71 برابری او ر مساوات کی تعلیم، 7 70
72 جھوٹی قسم کا وبال 9 70
73 ابو طالب کے بعد سرداری کا نمبر نبی علیہ السلام کاتھا : 9 70
74 ابو لہب کی عبرتناک موت : 9 70
75 غلاموں کے ساتھ حسنِ سلوک : 9 70
76 واپس جانے سے انکار 10 70
77 سرداری اور غلامی 10 70
78 حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ حسن سلوک 10 70
79 کمرے میں داخل ہونے کے آداب : 11 70
80 شیخ العرب والعجم حضرت مولاناسید حُسین احمد مدنی 12 1
81 مولانا عبد الباری ندوی رحمہ اللہ : 12 80
82 حضرت مدنی جانشینِ شیخ الہند : 15 80
83 حضرت مدنی کے حق میں حضرت تھانوی کی شہادت : 18 80
84 حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی مدظلہم : 22 80
85 فہمِ حدیث 23 1
86 ٭قیامت اور آخرت کی تفصیلات 23 85
88 دوسرا نفخہ کب ہوگا : 23 85
89 قیامت کی زمین : 23 85
90 ضمیمہ از الحاج حضرت محمود احمد صاحب عارف 24 80
91 میدان ِحشر میں کیسے جمع ہوں گے : 25 85
92 قیامت کے دن کا منظر : 27 85
93 حفا ظتِ دین 29 1
94 حقیقتِ فقہ : 29 93
95 نتائج 34 93
96 خلاصہ بحث : 35 93
97 والدین !رب کی رحمت 37 1
98 آپ کے دینی مسائل 40 1
99 ٭( اذان اور اقامت کا بیان ) 40 98
100 نومولود بچے کے کان میں اذان واقامت : 40 98
101 نماز کے علاوہ جن موقعوں پر اذان کہنا مستحب ہے : 40 98
102 اذان کے بعد کی دُعاء میں ہاتھ اُٹھانا : 41 98
103 جب موذن اقامت شروع کرے مقتدیوںکو 41 98
104 اقامت کے شروع میں کھڑے ہونے کی وجوہ 41 98
105 اذان سے پہلے درُود و سلام : 42 98
106 تثویب : 42 98
107 اذان واقامت میں رسول اللہ ۖ کے نام گرامی پر انگوٹھے چومنا : 42 98
108 حاصل مطالعہ 43 1
109 حضرت خالد کی کرامت اور حیرہ کی فتح : 43 108
110 شانِ صحابہ : 44 108
111 میدانِ یرموک میں جَرَجَۂ کا قبولِ اسلام : 45 108
112 مدح وذم کا برابر ہونا : 47 108
113 نَحْنُ قَوْم اَ عَزَّنَا اللّٰہُ بِالْاِسْلَامِ : 48 108
114 کل کی ماں کاپیغام آج کی ماؤں کے نام 51 1
115 بقیہ : درس ِ حدیث 53 70
116 ہجرت میں پہل اعزاز ہے : 53 70
117 مردوں کاختنہ 54 1
118 ختنہ ، اسلامی شعار، اس کے خلاف مغرب کا تعصب : 54 117
119 ختنہ اور جدید سائنس : 55 117
120 ٭گلہائے عقیدت 56 1
121 اسلام امنِ عالم کا علمبردار ہے 57 1
122 بقیہ : درس ِ حدیث 60 70
123 ہجرت میں پہل اعزاز ہے : 60 70
124 تقریظ وتنقید 61 1
Flag Counter