ماہنامہ انوار مدینہ لاہورجولائی 2002 |
اكستان |
|
تحریک احمدیت ہوشمند کذاب : مرزا غلام احمد نے بڑی عیاری کے ساتھ اپنا کام شروع کیا ۔اپنا کام شروع کرنے سے پہلے مرزا صاحب نے کچھ الہامات اور وحی کے نمونے پیش کیے جن کے بارے میں اس کا دعوٰی تھا کہ یہ خدا کی جانب سے ہیں ۔اس کے بیانات کی غیر مربوط اور حماقت آمیز نوعیت اور جسمانی و ذ ہنی بیماریوں مثلًا اضطراب ،ذیا بیطس اور اعصابی تنائو میں مبتلا ہونے کے اقرار نے مذہب کے سنجیدہ طلبا کو مجبور کر دیا کہ وہ پہلے اس کے ذہن کی درستی کا تعین کریں ۔ایک ہندوستانی عیسائی استاد دانیال نے اس سے قادیان میں ملاقات کی اور اسکی ذہنیت کا اندازہ لگانے کے لیے اسے سات سوالات پیش کیے ۔قادیان کے رسالے ''ریویو آف ریلیجنز''نے مرزا صاحب سے مشاورت کے بعد ان سوالات کا جواب چھاپ دیا۔ (ریو یو آف ریلیجنزقادیان اپریل ١٩٠٦ء ) رسالے نے مرزا کی جسمانی وذ ہنی بیماریوں سے انکار نہیں کیا بلکہ یہ دعوٰی کیا کہ آنحضو ر ۖ نے ان تمام کو مسیح موعود کی نشانیاں بتلایاہے۔ ١ لاہو ر کے ایک اور عیسائی عالم ڈاکٹر ایچ ۔ڈی ۔گرسوالڈ نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ مرزا دیانتدار مگر خود فریبی کا شکار ہے۔ ٢ 1. H.A.walter,The Ahmadia Movement ,Associated Press Calcatta,1918,P.No20 2. Dr.Griswold,Mirza Ghulam Ahmad ,the Mehdi and Messiah ofQadian,Ludhiana,1902