ماہنامہ انوار مدینہ لاہورجولائی 2002 |
اكستان |
|
دارالافتائ بزناس یا دین ود نیا کا ناس صفحہ نمبر 97 کی عبارت توجہ فرمائیے ٭ ( حضرت مولا نامفتی ڈاکٹر عبدالواحد صاحب ) کچھ عرصہ سے بزناس (Biznas) کے نام سے ایک کمپنی کام کررہی ہے ۔ کراچی اور اسلام آباد کے بعد اس نے لاہور میں زور پکڑاہے ۔یہ کمپنی انٹرنیٹ(Internet) پر کام کرتی ہے اور ستر ڈالر کی فیس کے عوض ممبر کو کمپیوٹر کے کچھ کورس اور ویب سائیٹ کی پیش کش کی جاتی ہے ۔اس حد تک تو معاملہ بظاہر ٹھیک نظر آتا ہے کیونکہ جس کو پیش کش سے فائدہ اُٹھانے میں دلچسپی ہوگی وہ فیس دے تو معاملہ جائز ہے ۔ لیکن اس کمپنی کے کام کے پھیلائو کا راز اس کے کام کے دوسرے رخ کی وجہ سے ہے۔ وہ رخ یہ ہے کہ ستر ڈالر کی فیس دے کر بننے والے ممبر کو کمپنی آگے کمائی کرنے کی پیش کش کرتی ہے ۔جس کے مطا بق اگر یہ ممبر براہ راست اور بلاواسطہ دو مزید ممبر بنائے اور ان دونوں میں سے ہر ایک آگے مزید دو دو ممبر بنائے یہاں تک کہ بالآخر کم از کم نو ممبر بن جائیں تو کمپنی پہلے ممبر کو اپنی کمائی میں حصہ دار بنا لیتی ہے ۔ پہلا ممبر زید بکر خالد عمر عثمان حامد شاہد غالب طالب ثاقب دائیںطرف تین ممبر اوربائیں طرف چھ ممبر ہوئے۔ کمپنی والے کہتے ہیں کہ کل ممبر جب مثلاًچودہ ہوجائیں گے تو کمپنی آپ کو پچاس ڈالر دے گی اور جب کل تیس ہو جائیں تو وہ آپ کو سوڈالر دے گی۔ بلاواسطہ مزید ممبر بنانے پر وہ آپ کو پانچ ڈالر فی کس اور دے گی۔