ماہنامہ انوار مدینہ لاہورجولائی 2002 |
اكستان |
|
(١٥) حضرت مولانا محمد انور صاحب کبیر والا ،ضلع خانیوال (١٦) حضرت مولانا محمد حنیف جالندھری صاحب ملتان صفحہ نمبر 93 کی عبارت (١٧) حضرت مولانا محمد ادریس صاحب کنڈیارو نوشہرہ فیروز (١٨) حضرت مولانا قاری عبدالرحمن صاحب کرخ ،خضدار(بلوچستان) اجلاس کاآغاز حضرت مولانا مشرف علی تھانوی زید مجدہم کی تلاو ت قرآن کریم سے ہوا۔ (١) توثیق کارروائی اجلاس مجلس عاملہ منعقدہ یکم ذی قعدہ ١٤٢٢ھ : ایجنڈا کے مطابق ناظم اعلیٰ وفاق حضرت مولانا محمد حنیف جالندھری مدظلہم نے مجلس عاملہ کے اجلاس منعقدہ یکم ذیقعدہ ١٤٢٢ھ مطابق ١٦جنوری ٢٠٠٢ء کی کارروائی برائے توثیق پیش کی ،جس کی تمام شرکاء اجلاس نے توثیق فرمائی ۔ (٢) متوسطہ کے امتحان میں سائنس ،ریاضی ا ور ا نگلش کے پرچوں کی تفصیل : مجلس عاملہ نے بحث و تمحیص کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ ١٤٢٣ھ میں متوسطہ کے امتحان میں سائنس اور انگلش کا پرچہ لازمی مضمون کی حیثیت سے ہوگا اور سائنس اور ریاضی کا مشترکہ پرچہ امتحانات کے پہلے دن یعنی ہفتہ کے روز ہوگا ۔ہر ایک پرچہ میں چھ چھ سوالات ہوں گے ۔ دورانیہ حسب سابق ہو گا۔ (٣) قدیم فضلا ء کا امتحان : قدیم فضلاء کے امتحان کے مسئلہ پر کافی غور و خوض کے بعد متفقہ طور پر طے پایا کہ ١٤١٥ھ یا اس سے پہلے کے فضلاء کے لیے ٤ اگست ٢٠٠٢ء بروز اتوار مرکزی دفتر وفاق المدارس ملتان ہو گا اور سوالیہ پرچہ صحاح ستہ سمیت شھادة العالمیہ کی تما کتب پر مشتمل ہوگا تاہم حسب سابق ایک پرچہ ہوگا۔ شرائط داخلہ درج ذیل ہیں : (١) اُمید وار جس مدرسہ کا فارغ التحصیل ہووہ''وفاق '' سے ملحق ہو اور ''وفاق کے ریکارڈ میںنیک نامی رکھتاہو۔ (٢) مدرسہ کے ریکارڈ کے مطابق سند صحیح ہو اور دورہ ٔ حدیث شریف کی باقاعدہ تعلیم اور امتحان کے بعد جاری کی گئی ہو۔ (٣) اس سند کے صحیح ہونے کی تصدیق متعلقہ مدرسہ کے مہتمم ،شیخ الحدیث ،صدر مدرس یا ناظم تعلیمات نے کی ہو۔نیز اس کی تصدیق علاقائی رکن عاملہ یا مسئول بھی کریں ۔ (٤) داخلہ فیس ـ/٢٠٠٠ روپے نا قابل واپسی ہو گی اور فارم داخلہ کے ساتھ جمع کرانا لازمی ہوگی ۔