ماہنامہ انوار مدینہ لاہورجولائی 2002 |
اكستان |
جامعہ مدنیہ کے مدرس جناب قاری سعید صاحب کے برادر خورد جواں سا ل حافظ محمد شعیب کی افغانستان میں شبر غان کے جہاد میں شہادت کی تصدیق ہو گئی ہے انا للہ وانا الیہ راجعون ۔اللہ تعالی مرحوم کی شہادت کو قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔مرحوم کے والدین اور دیگر پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے ۔ادارہ ان کے غم میں برابر کا شریک ہے ۔ جمعیت علماء اسلام ڈی آئی خان کے سر پرست مولانا عبدالقدوس صاحب گزشتہ ماہ جون کے مہینہ میں ڈیرہ اسمٰعیل خان میں وفات پا گئے ۔مرحوم ڈیرہ کی اہم سیاسی اور سماجی شخصیت ہونے کی وجہ سے ہر دلعزیز تھے ۔دین کی سر بلندی ان کو ہمہ وقت عزیز تھی۔ ان کی وفا ت اہل ڈیرہ کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ اللہ تعالی ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والے خلاء کو بھی پر فرمائے ۔ادارہ ان کے پسماندگان سے تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے بارگاہ رب العزت میں دعا گو ہے ۔ جملہ مرحومین کے لیے جامعہ مدنیہ جدیداور خانقاہ حامدیہ میں دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کرایا گیا ۔اللہ تعالی قبول فرمائے۔آمین بقیہ فہم حدیث لیتا ہوں اور جب بھی میرا وضو ٹوٹ جاتا ہے میں فورًا وضو کر لیتا ہوں اور مین اللہ کے لیے دو رکعت نفل بطور منت سمجھتا ہوں (یعنی جیسے منت کو پورا کرنے کا اہتمام کیا جاتا ہے ایسے ہی میں وضو کے بعد تحیة الوضو کے ) دو رکعت نفل پڑھنے کا پورا اہتمام کرتاہوں )آ پ ۖ نے فرمایا انہی دونوں باتوں کی وجہ سے ہے ۔ معراج کے موقع پر دیدار الہی کی نوعیت : اللہ تعالی کا ایک تو نور ذاتی ہے جس پر پھر مزید نور کا حجاب ہے۔ عن ابی موسٰی قال قال رسول اللّٰہ ۖ ان اللّٰہ.....حجابہ النور لوکشفہ لا حرقت سبحات وجھہ ماانتھی الیہ بصرہ من خلقہ (مسلم) حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ ۖ نے فرمایا اللہ تعالی کا حجاب (یعنی اس کے دیدار سے مانع بھی ) انور ہے ۔اگر وہ اس کو دور کر دے تو اس کے چہرے(یعنی ذات ) کے انوار اس کی نظر ہے جلا ڈالیں۔ (جاری ہے)