ماہنامہ انوار مدینہ لاہورجولائی 2002 |
اكستان |
|
مزدور کے حقوق وفرائض : حکومت کی ذمہ داری اجیر و مستاجر کے حقوق و فر ائض کی تعیین ہے ۔یوں تو اجیر و مستاجر کو اُجرت کے سلسلہ میں معاہدہ اُجرت کی پوری آزادی ہو گی مگراجیر کو یہ حق ہو گا کہ وہ جو محنت اپنے لیے پسند کرے اختیار کرے اور جس شرط پر چاہے مستاجر سے معاہدہ کرے ۔اسی طرح مستاجر کو یہ حق ہوگا کہ وہ جس مزدور کو چاہے اپنے یہاں کام پر رکھے اور جو اُجرت چاہے مقرر کرے ،مگر اس آزادی کے باوجو دحکومت چند باتیں اُصولی طورپر طے کرے گی جن کی پابندی دونوں کو لازم ہوگی۔ (١) ان کو کم ازکم اتنی اُجرت دی جائے کہ ان کی ضروریات آسانی کے ساتھ پوری ہو سکیں ۔ضروریات زندگی کی تفصیل اوپر گزر چکی ہے ۔ (٢) ان کے کام کا وقت متعین ہومگر اس وقت میں بھی ان سے اتنا کام اور ایسا کام نہ لیا جائے جو ان کی طاقت صفحہ نمبر 80 کی عبارت سے زیادہ ہو اور وہ کام عام حالات میں آدمیوں سے نہ لیا جاتا ہو یا جن کی وجہ سے ان کی صحت اور قوت کار پر جلد برا اثر پڑنے کا اندیشہ ہو ۔ (٣) مدت ملازمت میں بیماری کی دیکھ بھال اور علاج کی ذمہ داری مستاجر پرہوگی ۔ (٤) مزدور سے اگر اچانک کوئی غلطی یا نقصان ہو جائے تو اس پر کوئی باز پرس نہیں کی جاسکتی لیکن اگر اس نے قصداً کوئی نقصان کیا ہے تو مستاجرکو یہ حق ہوگا کہ وہ اس سے اس کا تاوان وصول کرے گا اگر وہ تاوان ادا نہ کرسکے تو یہ حکومت کا فرض ہوگاکہ وہ مزدور کی طرف سے خود تاوان ادا کرے۔ (٥) اگر کام کے درمیان میں مزدور کو کوئی حادثہ پیش آجائے تو اس کی تلافی مستاجر کو کرنی پڑے گی، اس کی کوئی متعین صورت نہیں بتائی جا سکتی ۔اس کی تعیین حالات اور حادثہ کی کیفیت وکمیت کے مطابق ہی متعین ہوگی ۔ (٦) اگر مزدور کام میں سستی کرے یا دل نہ لگا ئے تو مستاجر کو اس کی اُجرت میں کمی کر دینے کا حق ہوگا اور اگر اس کا رکھنا اس کے لیے نقصان دہ ہو تو وہ علیحدہ بھی کر سکتا ہے مگر علیحدہ کرنے سے پہلے اس کو سمجھانے بجھانے اور کام کی رغبت پیدا کرنے کی تد بیر یں اختیار کرنی ضروری ہوں گی اس لیے کہ ممکن ہے کہ یہ چیز کسی عذر یا بددلی کی وجہ سے ہو۔ (٧) محض نفع کی کمی یا معمولی نقصان کی بناء پر مزدور کو علیحدہ نہیں کیا جا سکتا اس کے لیے ضروری ہو گا کہ یا تو وہ مزدور کو خود اس پر راضی کرے یا مستاجر حکومت کے سامنے اس کو علیحدہ کرنے کی وجہ بیان کرکے اس کے لیے اجازت حاصل کرے ۔ (اسلامی قانون محنت ص٤٦۔٤٧) حکومت کی ذمہ داریاں : یہ اصول طے کر دینے کے بعد حکومت کا کام ختم نہیں ہوتا بلکہ ان اصولوں پر عمل درآمد بھی ہو رہا ہے یا نہیں اس کی نگرانی