إِلَی امْرَأَۃٍ وَضِیْئَۃٍ عِنْدَہَا غُلاَمٌ وَباَطِیَۃُ خَمْرٍ، فَقَالَتْ: إِنِّی وَاللّٰہِ مَا دَعَوْتُکَ لِلشَّہَادَۃِ وَ لَکِنْ دَعَوْتُکَ لِتَقَعَ عَلیَّ، أَوْ تَشْرَبَ مِنْ ہَذِہِ الْخَمْرَۃِ کَأساً، أَوْ تَقْتُلَ ہَذَا الْغُلاَمَ، قَالَ فَاسْقِیْنِی مِنْ ہَذَا الْخَمْرِ کَأْساً، فَسَقَتْہُ کَأْساً، قَالَ: زِیْدُوْنِیْ، فَلَمْ یَرِمْ حَتَّی وَقَعَ عَلَیْہَا، وَ قَتَلَ النَّفْسَ، فَاجْتَنِبُوْا الْخَمْرَ،فَإِنَّہَا وَاللّٰہِ لَایَجْتَمِعُ الإِیْمَانُ وَ إِدْمَانُ الْخَمْرِ إِلاَّ لَیُوْشِکُ أَنْ یُخْرِجَ أَحَدُہُمَا صَاحِبَہُ۔( نسائی /۵۶۶۹)
شراب سے بچو ، وہ ہر گناہ کی جڑ ہے، پچھلی امتوں میں ایک عبادت گزار آدمی تھا جو عورتوں سے بالکل الگ رہتا تھا، ایک بدکار عورت اس کے پیچھے لگ گئی، اور اس نے اپنی باندی کواس کے پاس بھیجا اور کہلوایا کہ ایک معاملہ میں گواہی کے لئے آپ کی ضرورت ہے،اور اس بہانے سے اس شریف آدمی کو گھر کے اندر لے گئی، دروازہ بند کردیا، وہ عورت خود بے انتہا خوبصورت تھی،اس کمرے میں شراب کامٹکا بھی تھا، اور ایک کم سن بچہ بھی تھا، عورت نے اس عابد سے کہا کہ اگرتم نجات اور رسوائی سے بچاؤ چاہتے ہو تو تین کاموں میں سے ایک کام کرنا ہوگا: (۱) یا تو شراب کا جام پیو (۲) یا اس بچے کوقتل کرو(۳) یازنا کرو، اس عابد نے زنااور قتل کو زیادہ سنگین اور شراب کو نسبتہً کم خطرناک سمجھ کر شراب پینا منظور کرلیا، شراب کا ایک جام پی کر ایسا مست ہوا کہ پھر جام پر جام پیتا چلا گیا، اور نشہ اس قد ر چھا گیا کہ پھر بچے کو بھی