Deobandi Books

دستور الطلباء

لمی و فن

40 - 410
	لہٰذا عزم کرو کہ إن شاء اللہ وقت کی قدر کرتے ہوئے صحیح معنیٰ میں عالمِ دین بنیں گے، اور لوگوں کی نفع رسانی کے لیے درختِ خُرما ثابت ہوں گے۔ بیدار مغز طالبِ علم وہ ہے جو حیاتِ مُستَعار کو کام میں لاکر ذخیرۂ آخرت بنانے کی فکر میں لگا رہے۔ 
	باری تعالیٰ سے اُمید ودعا ہے کہ: وہ ذاتِ عالی اِس کتاب کو میرے طالب علم بھائیوں کے لیے بالخصوص اِصطلاحات کے تعلُّق سے کسی کتاب کے جویاؤں کے لیے زیادہ سے زیادہ مفید بنائیں ۔(آمین یاربّ العالمین)، اور طالبین ومستفِدین کی برکات سے احقر، والدین، اساتذہ اور جملہ متعلِّقین ومعاوِنین کے لیے دارین کی سعادت کا ذریعہ بنائیں ۔ {وَمَاذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ بِعَزِیْزٍ}
کتاب میں رعایت کردہ امور
	(۱)کتابِ ہٰذامیں صرف وہ اِصطلاحات جمع کی گئی ہیں جو بہ وقتِ اِفہام وتفہیم استعمال ہوتی ہیں اور اُن سے ناواقفیت کتبِ درسیہ کے مضامین کو حل کرنے میں مُخِل ثابت ہو تی ہے؛ یاپھر وہ اصطلاحات ہیں جو تعریفات، دلائل، اَمثلہ اور اعتراضات وجوابات وغیرہ اہم مقامات میں مستعمل ہوتی ہیں ۔تمام اصطلاحات کو یکجا کرنابہ ظاہرنہ ممکن ہے نہ مقصود۔
	(۲)ذکرکردہ تمام اصطلاحات کوبہ زُبانِ عرَبی نقل کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے؛ تاکہ حصول شيء بأصلہٖ کے قبیل سے ہوجائے، اور ساتھ ہی تکملۃً للفائدہ اردو ترجَمہ بھی ذکر کرلیا گیا ہے۔
	(۳)مستفیدین کی تسہیل کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے اصطلاحات ذکر کرنے کے لیے اصل ترتیب کی بِنا حروفِ تہجی پر رکھی گئی ہے؛ لیکن بعضے اوقات طالب


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 2 0
2 دَسْتُورُالطُّلَبَاء 2 1
3 تفصیلات 3 2
4 علمی وفنی اِصطلاحات کا مجموعہ 4 2
5 فہرست 6 2
6 تقریظ حضرت مفتی سعید احمد صاحب پالن پوری(دامت برکاتہم العالیہ) شیخ الحدیث وصدر المدرسین دارالعلوم دیوبند 32 2
7 تقریظ حضرت اقدس مولانا محمد یونس صاحب تاجپوری دامت برکاتہم (شیخ الحدیث مدرسہ امدادالعلوم وڈالی، گجرات) 33 2
8 پیش لفظ 34 2
9 خطبۃ الکتاب 43 2
10 باب الألف 44 1
119 باب الباء 77 1
122 باب التاء 87 1
123 باب الجیم 124 1
124 باب الحاء 130 1
125 باب الخاء 157 1
126 باب الدال 162 1
127 باب الذال 172 1
128 باب الراء 174 1
129 باب الزاء والسین 185 1
130 باب الشین 193 1
131 باب الصاد 210 1
132 باب الضاد 223 1
133 باب الطاء والظاء 229 1
134 باب العین والغین 233 1
135 باب الفاء 259 1
136 باب القاف 263 1
137 باب الکاف 291 1
138 باب اللام 304 1
139 باب المیم 312 1
140 باب النون 374 1
141 باب الواو 387 1
142 باب الہاء والیاء 395 1
143 عزائم برائے طلبہ 399 1
144 کتاب کی فریاد اپنے حامِلین سے 403 143
145 اہم مراجع ومصادر 405 143
146 ادارۃ الصدیق ڈابھیل کی گراں قدر مطبوعات 407 143
Flag Counter