دستور الطلباء |
لمی و فن |
|
علمی وفنی اِصطلاحات کا مجموعہ دَسْتُورُالطُّلَبَاء ۔ علومِ عربیت اور علومِ مدوَّنہ کی ضروری اصطلاحات کا خزینہ، جومقدَّماتِ فن وکتب، تعریفات، دلائل اور اَمثلہ نیز اعتراضات وجوابات کے مواقع میں مستعمل ہیں ۔ ۔ اُن نادر اصطلاحات کا مجموعہ جن کو ہم اسلاف کے ذخیرۂ علم میں ، کتب درسِ نظامی کے متون وشروح اور تعلیقات وحواشی میں ، اور حضراتِ اساتذۂ کرام کے حلقہائے درس میں بارہا پڑھتے اور سنتے رہتے ہیں ۔ ۔ نیز اُن اجنبی اصطلاحات کا کنزِ گراں مایہ، جن کو سمجھنا حصولِ مقاصد کے لیے مُعِین ہے، اور ہماری اُن سے ناواقفیت، کتب درسِ نظامی سمجھنے میں سدِّراہ بنتی ہے۔ الغرض!اسلاف اور حضرات اساتذۂ کرام کے کلام ودرس کو سمجھنے میں زادِ راہ کا کام دینے والی اہم اصطلاحات کا مجموعہ۔ مؤلف محمد الیاس بن عبد اللہ گڈھوی (مدرِّس مدرسہ دعوۃ الایمان مانک پور ٹکولی، گجرات ،الہند) تقریظ پسند فرمودہ حضرت مولانا مفتی سعید احمد صاحب پالن پوری حضرت مولانا زین العابدین صاحب (شیخ الحدیث وصدر المدرسین دارالعلوم دیوبند) استاذ حدیث وصدر شعبۂ تخصص فی الحدیث مظاہر العلوم سہارن پور ناشر ادارۃ الصدیق ڈابھیل،نوساری، گجرات