Deobandi Books

دستور الطلباء

لمی و فن

39 - 410
 میں سدِّ راہ بنی ہوئی ہے، اور کتبِ درسِ نظامی کے مضامین ہمارے لیے دشوار سے دشوار تر ہوتے جارہے ہیں ، جس ایک وجہ یہ بھی ہوئی ہے کہ، جس ترتیب سے علوم وفنون کو اہمیَّت کے ساتھ مکمل حاصل کرنا چاہیے تھا ہم نے حاصل نہ کیا، حالاں کہ کوئی بھی فن مشکل نہیں ہے۔ بہ قول حضرت تھانویؒ: 
’’کوئی درسی فن مشکل نہیں اگر ترتیب سے ہو، اور کوئی فن آسان نہیں اگر بلا ترتیب ہو، بس یہ چیز مفقود ہے مدرِّسین اور متعلِّمین دونوں میں ‘‘۔ (استاذ شاگرد کے حقوق:۱۰۴)
	دوسری وجہ یہ ہوئی ہے کہ، فنی کتابوں میں استعمال ہونے والی اصطلاحات مختلف علوم وفنون سے متعلِّق ہیں ، اور علوم وفنون آپس میں بے انتہا مربوط ہیں ؛ کیوں کہ العِلمُ واحدٌ ایک مسلَّمہ حقیقت ہے۔ دوسری طرف ہمارا حال یہ ہے کہ کوئی طالبِ علم کسی فن کا رَسیا ہے تو دوسرے فن سے بہ قدرِ ضرورت بھی رشتہ نہیں ہے؛ حالاں کہ ہر فن کی وہ اصطلاحات جو دیگر کتب وفنون میں مستعمَل ہیں اُن کو ہر وقت مستحضَر رکھنا ضروری ہے۔
	چناں چہ مخلِصین کے خلوص، مفکِّرین کی فکریں اور بڑوں کی آہِ سحر گاہی کے نتیجے میں بفضلہ تعالیٰ مختلف باغیچوں کے رنگ بہ رنگ خوش بُودار پھولوں کا فنونِ مختلِفہ متداوِلہ کی ضروری اصطلاحات پر مشتمل حَسین گلدستہ تیار ہوا۔
	دوستو! جوانی ڈھلتی چھاؤں ہے اور زندگی مثلِ برف ہے۔ کل نہیں ، شام کس نے دیکھی ہے!!! کیا ہم چھوٹی کمزور چیونٹی سے نصیحت حاصل نہیں کر سکتے! کہ وہ بھی اپنی بھلائی بُرائی کو سمجھتی ہے، اور موسمِ سرما کے لیے موسمِ گرما ہی میں ذخیرہ اندوزی کر لیتی ہے، شاعر کہتا ہے:
یہی ہے وقت مستقبل کے بننے اور سنورنے کا
نہیں آئیں گے پھر یہ لوٹ کر اوقات اے ساتھی!


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 2 0
2 دَسْتُورُالطُّلَبَاء 2 1
3 تفصیلات 3 2
4 علمی وفنی اِصطلاحات کا مجموعہ 4 2
5 فہرست 6 2
6 تقریظ حضرت مفتی سعید احمد صاحب پالن پوری(دامت برکاتہم العالیہ) شیخ الحدیث وصدر المدرسین دارالعلوم دیوبند 32 2
7 تقریظ حضرت اقدس مولانا محمد یونس صاحب تاجپوری دامت برکاتہم (شیخ الحدیث مدرسہ امدادالعلوم وڈالی، گجرات) 33 2
8 پیش لفظ 34 2
9 خطبۃ الکتاب 43 2
10 باب الألف 44 1
119 باب الباء 77 1
122 باب التاء 87 1
123 باب الجیم 124 1
124 باب الحاء 130 1
125 باب الخاء 157 1
126 باب الدال 162 1
127 باب الذال 172 1
128 باب الراء 174 1
129 باب الزاء والسین 185 1
130 باب الشین 193 1
131 باب الصاد 210 1
132 باب الضاد 223 1
133 باب الطاء والظاء 229 1
134 باب العین والغین 233 1
135 باب الفاء 259 1
136 باب القاف 263 1
137 باب الکاف 291 1
138 باب اللام 304 1
139 باب المیم 312 1
140 باب النون 374 1
141 باب الواو 387 1
142 باب الہاء والیاء 395 1
143 عزائم برائے طلبہ 399 1
144 کتاب کی فریاد اپنے حامِلین سے 403 143
145 اہم مراجع ومصادر 405 143
146 ادارۃ الصدیق ڈابھیل کی گراں قدر مطبوعات 407 143
Flag Counter