Deobandi Books

دستور الطلباء

لمی و فن

37 - 410
	جب ایک طالبِ علم اور عالمِ دین کے لیے علومِ عربیت اور علومِ مدوَّنہ کا جاننا ضروری ٹھہرا تو اُس کے لیے ہر علم وفن کی اصطلاحات کو جاننا بھی بے حد ضروری ہے؛ تاکہ اُس فن کی تقریر کماحقہٗ سمجھ سکے؛ بہ ایں وجہ تمام علوم وفنون میں اہلِ فن کی مخصوص اصطلاحات ذکر کی گئی ہیں ، جن کو جاننے سے معمولی سمجھ بوجھ رکھنے والا بھی فن سے اچھی طرح مناسَبت پیدا کر لیتا ہے، اور اُن اصطلاحات سے بے خبر وادیٔ تیہ میں بھٹکتا رہتا ہے۔ خود مُعلِّمِ انسانیت ا کا فرمان ہے:  نحنُ معاشرَ الأنبیائِ، أُمرْنا أنْ نکلِّمَ الناسَ علَی قدرِ عقولِہمْ۔(احیاء العلوم ،کتاب العلم) کہ ہم جماعتِ انبیاء کو لوگوں کی عقلوں کے مطابق بات کرنے کا حکم ہے، بہ ایں وجہ تمام علوم میں اہلِ فن کی مخصوص اصطلاحات ذکر کی جاتی ہیں ؛تاکہ ان کی باتیں سمجھی جاسکیں ۔ لہٰذا علوم وفنون کو حاصل کرنے کے لیے ایسے مقدَّمات کا جاننا ضروری ہے جو حصولِ مقاصد میں مُعِین ہوں ۔
	 حضرت تھانویؒ اِن مقدَّمات کی اہمیَّت کو یوں تحریر فرماتے ہیں :
 ’’قاعدہ یہی ہے کہ مقاصد سے زیادہ مقدَّمات کا اہتمام کیا جاتا ہے تب مقاصد حاصل ہوتے ہیں ، چناں چہ نحو، صَرف میں اِس قدر محنت کی جاتی ہے کہ علومِ مقصودہ میں اُس کی آدھی محنت بھی نہیں کی جاتی‘‘۔ 
	اِسی ضرورت کو مدِّنظر رکھتے ہوئے متقدِّمین نے ہر فن پر تصانیف کا ایسا ذخیرہ تیار فرمایا ہے کہ صدیاں بِت گئیں ، ابھی تک متقدِّمین کی آواز ہمارے کانوں تک پہنچ رہی ہے، اور ہم اُن سے برابر مستفید ہو رہے ہیں ۔ 
	الغرض! قرآن وحدیث کو سمجھنے کے لیے علومِ عربیت ، علومِ مدوَّنہ اور اُن کے مقدَّمات کو جاننا نہایت ضروری ہے، جن کے بغیر ہمارا علمی سفر بے زادِراہ کے مترادِف


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 2 0
2 دَسْتُورُالطُّلَبَاء 2 1
3 تفصیلات 3 2
4 علمی وفنی اِصطلاحات کا مجموعہ 4 2
5 فہرست 6 2
6 تقریظ حضرت مفتی سعید احمد صاحب پالن پوری(دامت برکاتہم العالیہ) شیخ الحدیث وصدر المدرسین دارالعلوم دیوبند 32 2
7 تقریظ حضرت اقدس مولانا محمد یونس صاحب تاجپوری دامت برکاتہم (شیخ الحدیث مدرسہ امدادالعلوم وڈالی، گجرات) 33 2
8 پیش لفظ 34 2
9 خطبۃ الکتاب 43 2
10 باب الألف 44 1
119 باب الباء 77 1
122 باب التاء 87 1
123 باب الجیم 124 1
124 باب الحاء 130 1
125 باب الخاء 157 1
126 باب الدال 162 1
127 باب الذال 172 1
128 باب الراء 174 1
129 باب الزاء والسین 185 1
130 باب الشین 193 1
131 باب الصاد 210 1
132 باب الضاد 223 1
133 باب الطاء والظاء 229 1
134 باب العین والغین 233 1
135 باب الفاء 259 1
136 باب القاف 263 1
137 باب الکاف 291 1
138 باب اللام 304 1
139 باب المیم 312 1
140 باب النون 374 1
141 باب الواو 387 1
142 باب الہاء والیاء 395 1
143 عزائم برائے طلبہ 399 1
144 کتاب کی فریاد اپنے حامِلین سے 403 143
145 اہم مراجع ومصادر 405 143
146 ادارۃ الصدیق ڈابھیل کی گراں قدر مطبوعات 407 143
Flag Counter