Deobandi Books

دستور الطلباء

لمی و فن

268 - 410
	قدرت: زندہ آدمی میں وہ خوبی ہے جس سے بندہ اپنی مرضی کے مطابق عمل کرنے اور چھوڑنے پر قابو پالے۔ 
	ملاحظہ: وہ صفتِ قدرت جس کی وجہ سے بندہ بالاختیار کسی کام پر قابو پاتا ہے، اور جس پر (شریعتِ مطہرہ نے) شرعی حکم دینے اور مکلّف بنانے کا مدار رکھا ہے، وہ اسباب وآلات کا صحیح سالم ہونا ہے، (جیسے: نماز پڑھنے والے کے لیے استقبالِ قبلہ کا حکم ہے؛ لیکن اگر کوئی آدمی زیادہ بیمار ہے، یا اُس کو دشمنوں کے حملہ کرنے کا خوف ہے، تو وہ جس جہت میں ہوگاوہی اُس کا قبلہ شمار ہوگا، گویا قدرت کے فقدان سے استقبالِ قبلہ کا حکم اُس سے ساقط ہوگیا)۔ 
	الاستطاعۃ: عَرَضٌ یَخْلقُہٗ اللّٰہُ تَعالیٰ فِي الحَیَوانِِ، یَفعَلُ بہِ الأَفْعالَ الاِخْتِیاریَّۃَ۔ (دستور العلماء۱/۷۲)
	 استطاعت: وہ عرض(قائم بالغیر چیز) ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے جاندار میں پیدا کیا ہے، جس کے ذریعے سے وہ اختیاری کاموں کو انجام دیتاہے،(مثلاً کھانے، پینے اورنماز پڑھنے کی طاقت کا ہونا)۔
	القدرۃ المُمکِّنۃ: عبارۃٌ عنْ أَدنیٰ قوَّۃٍ یَتمکنُ بھا المأْمورُ منْ أَدائِ ما لزِمہٗٗ، بَدَنِیّاً کانَ أَو مالیّاً۔ (کتاب التعریفات بیروت:۱۲۲)
	 قدرتِ ممکّنہ:بدنی یا مالی مأمور بہ کو ادا کرنے پر (آخری درجے کی) قدرت جس سے بندہ ادائیگیٔ وجوب پر قابو پاسکے، (جیسے: کوئی آدمی ایسے وقت بالغ ہوا کہ اب پاکی حاصل کرنے کے بعد صرف تکبیر تحریمہ کہہ سکتا ہے، تو اُس پر نماز ظہر فرض ہوجائے گی؛ کیوں کہ ہوسکتا ہے کہ باری تعالیٰ سورج کی گردش روک


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 2 0
2 دَسْتُورُالطُّلَبَاء 2 1
3 تفصیلات 3 2
4 علمی وفنی اِصطلاحات کا مجموعہ 4 2
5 فہرست 6 2
6 تقریظ حضرت مفتی سعید احمد صاحب پالن پوری(دامت برکاتہم العالیہ) شیخ الحدیث وصدر المدرسین دارالعلوم دیوبند 32 2
7 تقریظ حضرت اقدس مولانا محمد یونس صاحب تاجپوری دامت برکاتہم (شیخ الحدیث مدرسہ امدادالعلوم وڈالی، گجرات) 33 2
8 پیش لفظ 34 2
9 خطبۃ الکتاب 43 2
10 باب الألف 44 1
119 باب الباء 77 1
122 باب التاء 87 1
123 باب الجیم 124 1
124 باب الحاء 130 1
125 باب الخاء 157 1
126 باب الدال 162 1
127 باب الذال 172 1
128 باب الراء 174 1
129 باب الزاء والسین 185 1
130 باب الشین 193 1
131 باب الصاد 210 1
132 باب الضاد 223 1
133 باب الطاء والظاء 229 1
134 باب العین والغین 233 1
135 باب الفاء 259 1
136 باب القاف 263 1
137 باب الکاف 291 1
138 باب اللام 304 1
139 باب المیم 312 1
140 باب النون 374 1
141 باب الواو 387 1
142 باب الہاء والیاء 395 1
143 عزائم برائے طلبہ 399 1
144 کتاب کی فریاد اپنے حامِلین سے 403 143
145 اہم مراجع ومصادر 405 143
146 ادارۃ الصدیق ڈابھیل کی گراں قدر مطبوعات 407 143
Flag Counter