Deobandi Books

دستور الطلباء

لمی و فن

196 - 410
	شخص:ماہیت میں صرف قید (تشخصات) ملحوظ ہوں تو اس کو شخص کہا جاتا ہے،(مثلاً: ماہیت انسانیہ یعنی حیوانِ ناطق جب زید کے تشخصات مثلاً: ’’موٹی آنکھوں ، چپٹی ناک اور چوڑی پیشانی والا ہونا‘‘پیش نظر ہوں تو وہ شخص کہلاتا ہے)۔ 
	حصَّہ:ماہیت میں صرف تقیید (تشخصات کے ساتھ ہونا) ملحوظ ہوتو اس کا نام حصہ ہے،(مثلاً: زید نام ہے: انسان مع تشخصات کا، پس اگر ذات زید کا لحاظ کرتے ہوئے اس کے مخصوص تشخصات ملحوظ نہ ہوں البتہ تشخصات کے ساتھ مقید ہونا ملحوظ ہو تو اس کا نام حصہ ہے)۔
	فرد: ماہیت میں جب قید وتقیید دونوں ملحوظ ہوں تو اس کوفرد کہتے ہیں ،(جیسے:ماہیتِ انسانیہ یعنی حیوانِ ناطق جب زید، عمر، بکر کے تشخصات (جن سے انسان کے افراد، ماہیت کے دیگر افراد سے ممتاز ہوتے ہیں )سے ملے گی، تو وہی زید عمر بکر، ماہیتِ انسانیہ کے افراد ہوں گے)۔(۱) 
 	التشَخُّص: ھُوَالمعنیٰ یَصیرُ بہِ الشَّيئُ مُمتازاً عنِ الغیرِ بِحیثُ یُمیَّزُ، لایُشارِکُہٗ شيئٌآخرُ۔ وصفۃٌ تَمنعُ وقوعََ الشِّرکۃِ بینَ مَوصوفِیھا۔(کتاب التعریفات: ۴۳ب)
	تشخص: جزئی کے وہ عوارض ہیں جن سے وہ غیر سے اِس طرح ممتاز ہوجائے کہ اُس کے ساتھ کوئی دوسری جزئی شریک نہ ہو۔ وہ معنوی حالت وکیفیت 
                                           
(۱)فرد: ماہیت مع لحاظِ قید و تقیید کو کہتے ہیں ، جیسے: ماہیتِ انسانیہ جب زید، عمر، بکر کے تشخصات کے ساتھ ملے تو وہ ماہیتِ انسانیہ کے اَفراد ہوں گے؛ کیوں کہ انسان ’’ماہیت‘‘ ہے، اور زید، عمر، بکر کے تشخصات ’’قیود‘‘ ہیں ، اور ساتھ ہونا تقیید ہے، اور جب تینوں چیزیں جمع ہو تو وہ ’’فرد‘‘ ہے۔ (معین الفلسفہ:۴۵)


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 2 0
2 دَسْتُورُالطُّلَبَاء 2 1
3 تفصیلات 3 2
4 علمی وفنی اِصطلاحات کا مجموعہ 4 2
5 فہرست 6 2
6 تقریظ حضرت مفتی سعید احمد صاحب پالن پوری(دامت برکاتہم العالیہ) شیخ الحدیث وصدر المدرسین دارالعلوم دیوبند 32 2
7 تقریظ حضرت اقدس مولانا محمد یونس صاحب تاجپوری دامت برکاتہم (شیخ الحدیث مدرسہ امدادالعلوم وڈالی، گجرات) 33 2
8 پیش لفظ 34 2
9 خطبۃ الکتاب 43 2
10 باب الألف 44 1
119 باب الباء 77 1
122 باب التاء 87 1
123 باب الجیم 124 1
124 باب الحاء 130 1
125 باب الخاء 157 1
126 باب الدال 162 1
127 باب الذال 172 1
128 باب الراء 174 1
129 باب الزاء والسین 185 1
130 باب الشین 193 1
131 باب الصاد 210 1
132 باب الضاد 223 1
133 باب الطاء والظاء 229 1
134 باب العین والغین 233 1
135 باب الفاء 259 1
136 باب القاف 263 1
137 باب الکاف 291 1
138 باب اللام 304 1
139 باب المیم 312 1
140 باب النون 374 1
141 باب الواو 387 1
142 باب الہاء والیاء 395 1
143 عزائم برائے طلبہ 399 1
144 کتاب کی فریاد اپنے حامِلین سے 403 143
145 اہم مراجع ومصادر 405 143
146 ادارۃ الصدیق ڈابھیل کی گراں قدر مطبوعات 407 143
Flag Counter