سمجھنا آسان ہوجائے۔
من لم یشکر الناس لم یشکر اللّٰہ
مَیں اپنے جمیع اساتذۂ کرام کی توجہات اور معاونین کے تعاون کا مشکور ہوں ، بالخصوص استاذِ محترم مولانا عارف صاحب دامت برکاتہم کا، کہ آپ نے اِس فن کی شُد بُد پیدا کی، اور مَیں اِس قابل بن سکا کہ آپ حضرات کے سامنے یہ رسالہ پیش کرسکوں ۔
اہلِ علم کی خدمت میں گذارش: احقر اپنی کم مائیگی و علمی بے بضاعتی کا معترف ہے بنا بریں اِس میں نقائص کا رہ جانا کوئی امر مستبعد نہیں ہے؛ لہٰذا قارئین سے درخواست ہے کہ مطلع فرمائیں ؛تاکہ آئندہ ایڈیشن میں اِس کی اصلاح کی جاسکے۔
إذا أتت من صاحب لک زلّۃٌ
ز
فکُن أنت محتالاً لزلّتہ عذراً
اللّٰہمّ تقبلْہا بقبولٍ حسنٍ، وأنبِتْہا نباتاً حسناً۔
محمد الیاس گڈھوی
خادم التدریس مدرسہ دعوۃ الایمان مانکپور ٹکولی
مؤرخہ ۱۸؍رمضان المبارک ۱۴۲۹ھ