Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2017

اكستان

10 - 66
لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ   پڑھیں تاکہ یہ کلمہ سن کر مریض بھی کلمہ پڑھنے لگے اور اُس کا آخری کلام  لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ  ہو   یہ اِس نازک وقت میں رخصت ہونے والے کی مدد ہے۔  
یہ خیال رہے کہ مرنے والے سے فرمائش نہ کی جائے کہ کلمہ پڑھو کیونکہ یہ ایک نہایت کٹھن وقت ہوتا ہے نہ معلوم اُس کی زبان سے کیا نکل جائے، جب وہ ایک دفعہ کلمہ پڑھ لے تو پھر آپ کے پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ مقصد حاصل ہوچکا ہے، ہاں اگروہ کوئی اور بات کرلے تو پھر تلقین شروع کر دو یعنی کلمہ بلند آواز سے پڑھنے لگو تاکہ وہ بھی دوہرا دے اور اُس کی آخری بات کلمہ طیبہ ہو۔ 
علماء نے فرمایا ہے کہ جب سانس اُکھڑ جائے اور جلدی جلدی چلنے لگے اور ٹانگیں ڈھیلی پڑجائیں کہ کھڑی نہ ہوسکیں یا ڈھلک جائیں اور ناک ٹیڑی ہوجائے اور کنپٹیں بیٹھ جائیں تو سمجھو کہ موت آگئی اُس وقت کلمہ بلند آواز سے پڑھنا شروع کردو اور چہرہ قبلہ رخ کردو۔ (دُر مختار) 
(٣)  آنحضرت  ۖ  کا ارشاد ہے  :   اِقْرَاؤُا سُوْرَةَ یٰسِنْ عَلٰی مَوْتَاکُمْ   ١  ''مرنے والے کے پاس سورۂ یٰسین پڑھو۔ ''  جب مر جائے توآنکھیں بند کردو اور کسی کپڑے سے اُس کا منہ اِس ترکیب سے باندھ دو کہ کپڑا ٹھوری کے نیچے سے نکال کر اُس کے دونوں سرے سر پر لے جائو اور گرہ لگا دو تاکہ    منہ پھیل نہ جائے اور پیر کے دونوں انگوٹھے ملا کر باندھ دو تاکہ ٹانگیں پھیلنے نہ پائیں۔ 
 (٤)  جب آنکھیں بند کریں تو آنکھیں بند کرنے والا یہ پڑھے  : 
بِسْمِ اللّٰہِ وَعَلٰی مِلَّةِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ۔ اَللّٰھُمَّ یَسِّرْ عَلَیْہِ اَمْرَہ وَسَھِّلْ عَلَیْہِ مَا بَعْدَہ  وَاَسْعِدْہُ بِلِقَآئِ کَ وَاجْعَلْ مَا خَرَجَ اِلَیْہِ خَیْرًا مِمَّا خَرَجَ مِنْہُ ۔ (دُر مختار) 
''اللہ کے نام پر، رسول کی ملت پر، اے اللہ اس کا معاملہ آسان کردے اور جو کچھ بعد میں آئے اُس کو سہل کردے اور اپنے دیدار کی سعادت اس کو عطا فرما اور جہاں یہ جا رہا ہے اُس کو اِس سے بہتر بنادے جہاں سے جا رہا ہے۔''
 دعا ء کے یہ کلمات یاد نہ ہوں تو اِن کا مضمون اپنی زبان میں ادا کردے۔ 
------------------------------
   ١    ابو داؤد  و  اِبن ماجہ وغیرھما
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درسِ حدیث 6 1
4 ''اِسلام'' عزت و آبرو کا محافظ 6 3
5 ''اِستغفار'' کا مطلب ؟ 8 3
6 حیاتِ مسلم 9 1
7 پیدائش سے وفات تک سنن مستحبا ت، بدعات و مکروہات 9 6
8 دم واپسیں آخری وقت : 9 6
9 تلقین کا وقت اور طریقہ : 9 6
10 جنازہ کے ساتھ جانا : 12 6
11 نمازِ جنازہ : 12 6
12 نماز جنازہ کے اجزاء : 14 6
13 صف بندی : 14 6
14 تعلیم ِدین ،تلاوت ِ قرآنِ مجید اور ترجمہ قرآن شریف کی اہمیت 15 1
15 تبلیغ ِ دین 24 1
16 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 24 15
17 (٧) ساتویں اصل ........ طلب ِحلال کا بیان : 24 15
18 جائز زینت اور مباح لذت سے پرہیز کرنے کا راز : 25 15
19 صدیقین کا تقوی اور احتیاط کے قصے : 26 15
20 تمام حیلوں کا صحیح مطلب اور اُن سے احتیاط کی ضرورت : 27 15
21 رضائے نفس و رضائے قلب کا لطیف فرق : 28 15
22 مجمع میں سوال کرنے کی قباحت 29 15
23 نفس کو تشدد سے بچانا ہے : 30 15
24 عارض کی تحقیق نہ ہونے پر اصل پر عمل کرنا چاہیے : 30 15
25 مال کی حالت و حرمت کی شناخت : 31 15
26 جس تفتیش سے مسلمانوں کو ایذا پہنچے وہ حرام ہے : 33 15
27 شوال کے چھ روزوں کی فضیلت 34 1
28 بقیہ : تبلیغ دین 35 15
29 بازار کی چیزوں میں اصل حلت ہے : 35 15
30 فضائلِ مسواک 36 1
31 مسواک کی اہمیت احادیث کی روشنی 36 30
32 مسواک اور فطرت : 36 30
33 انبیاء کی سنت : 37 30
34 وصیت ِ جبریل : 39 30
35 خواب میں مسواک : 41 30
36 حج کی عظمت وفضیلت 43 1
37 حج کے احکام 48 1
38 حج کے واجب ہونے کی شرائط : 48 37
39 حج کی ادائیگی کے وجوب کی شرائط : 50 37
40 چند متفرق مسائل : 51 37
41 حج کی تفصیل 52 37
42 حج کے فرائض : 52 37
43 حج کے واجبات : 53 37
44 حج کی سنتیں : 54 37
45 فضیلت کی راتیں 55 1
46 شب ِجمعہ اور رجب کی پہلی رات کی فضیلت : 55 45
47 شب ِ جمعہ کی ایک خاص فضیلت : 56 45
48 شب ِ جمعہ میں مزارات پر جانا : 63 45
49 شب ِ جمعہ کی ناقدری : 63 45
50 وفیات 64 1
51 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
52 احتمالِ فرضیت : 38 30
54 احتمالِ وحی : 39 30
55 زنا سے حفاظت : 40 30
Flag Counter