راہ سلوک میں وفا داری کی اہمیت |
ہم نوٹ : |
|
یَصۡنَعُوۡنَ کی چوتھی تفسیر اِنَّ اللہَ خَبِیۡرٌ بِۢمَا یَصۡنَعُوۡنَ كی چوتھی تفسیر پر مضمون ختم، چوتھا اسٹیشن آخری ہے، اِنَّ اللہَ خَبِیۡرٌ بِۢمَا یَقْصِدُوْنَ بِذَالِکَ اس نظر بازی سے جو تمہارا ارادہ ہے اللہ تعالیٰ اس سے باخبر ہیں،یہ خالی نظر ملانا نہیں ہے، بڑی بڑی داڑھیوں،گول ٹوپیوں اور ہاتھوں میں تسبیح کے باوجود تم اس کی ناف کے نیچے گراؤنڈ فلور میں گھسنا چاہتے ہو۔ بتاؤ! کتنی زبردست تفسیر ہے اِنَّ اللہَ خَبِیۡرٌ بِۢمَا یَقْصِدُوْنَ بِذَالِکَ 28؎ اس بدنظری سے جو تمہارا آخری مقصد ہے وہ بھی میں جانتا ہوں، اس سے بھی میں باخبر ہوں۔ نسبتِ اولیاء سے محرومی کاسبب یاد رکھو! مولیٰ اور لیلیٰ ایک دل میں جمع نہیں ہوسکتے، اگر یہ چاہتے ہو کہ میں مرنے والے ان مُردوں کو دل میں رکھوں تو تم زندہ حقیقی کا قرب نہیں پاسکتے، ظاہری طور پر تو مسلمان رہو گے، اوپر سے روزہ نماز تو کرتے رہو گے مگر اولیاء اللہ کو جو نسبت عطا ہوتی ہے، اولیائے صدیقین کی اس نسبت سے تمہاری روح محروم رہے گی اور جب جنازہ دفن ہو جائے گاتو یہ کالی گوری بھی نہیں پاؤ گے، نیچے قبر میں کیڑے پاؤ گے، دس ہزار کیڑے جب گناہ کے تمام اعضاء کھا جائیں گے تب تمہیں پتا چلے گا کہ میں نے ان کو کہاں استعمال کیا۔ بتاؤ! قبر میں جب جنازہ اُترے گا تو جن آنکھوں سے ہم بدنظری کرتے تھے، دس دس ہزار کیڑے ان کو کھائیں گے، جس کان سے معشوقوں کی بات سنتے تھے آج اس کان سے دس ہزار کیڑے لپٹے ہوئے ہیں، جس زبان سے بوسے بازی اور چومے چاٹی کرتے تھے اس زبان کو دس دس ہزار کیڑے کھارہے ہیں۔ دفن کرنے کے تین دن بعد دیکھو کہ مردے کا کیا حال ہوتا ہے۔ دوستو! اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور میرے لیے بھی دعا مانگو کہ اللہ تعالیٰ ہم کو اس خبیث عشق بازی اور غیر اللہ کی محبت سے پاک کردے۔ اے خدا! ان مرنے والوں پر مرنے _____________________________________________ 28؎روح المعانی:139/18،النور(30)،داراحیاءا لتراث، بیروت