Deobandi Books

راہ سلوک میں وفا داری کی اہمیت

ہم نوٹ :

16 - 50
اَیْنَ الْمُتَحَابُّوْنَ فِیَّ14؎ جو لوگ آپس میں ہماری وجہ سے محبت کرتے تھے وہ عرش کے سائے میں آجائیں۔ بتائیے!یہ کتنا بڑا فائدہ ہے اور اس کا مزہ اتنا ہے کہ عام لوگ جانتے ہی نہیں۔ میرے شیخ شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اللہ والوں سے تعلق کے بعد اللہ کا راستہ آسان ہی نہیں ہوتا بلکہ مزیدار ہو جاتا ہے۔ 
دوسرے شیخ سے تعلق قائم کرنے پر دُہرا اجر ملتا ہے
اگر کسی کے شیخ کا انتقال ہوجائے تو وہ فوراً کسی دوسرے اﷲ والے سے تعلق قائم کرے، جیسے بیوہ ہوجانے کے بعد جس عورت کو دوبارہ شادی کرنا گراں گزرتا ہے تو وہ روٹی  کپڑا اور مکان نہیں پائے گی اور محلّے والے بھی اسے بری نظر سے دیکھیں گے۔ جس طرح نکاحِ ثانی کے بہت سے فائدے ہیں یعنی روٹی کپڑا اور مکان ملتا ہے اسی طرح پہلے شیخ کے انتقال کے بعد دوسرے شیخ سے تعلق قائم کرنے سے روحانی روٹی، کپڑا اور مکان پھر سےمل جاتا ہے       یعنی اللہ سے رابطہ فوراً شروع ہوجاتا ہے، اس شیخ کے ذریعہ اللہ کی محبت و خشیت اور تمام باطنی انعامات دوبارہ شروع ہوجاتے ہیں اور اجر بھی دُہرا ملتا ہے۔ جو شخص اپنے شیخ کے انتقال کے بعد دوسرا شیخ کرتا ہے اسے دُہرا اجر ملتا ہے، ڈبل اجر ملتا ہے۔ اس کی دلیل قرآن شریف کی آیت ہے اُولٰٓئِکَ یُؤۡتَوۡنَ اَجۡرَہُمۡ مَّرَّتَیۡنِ15؎ جو  لوگ ایک نبی پر ایمان لائے اس کے بعد ہمارے محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائیں گے ان کے لیے دو اجر ہیں، ایک تو پہلے نبیوں پر ایمان لانا پھر ہمارے موجودہ نبی پر ایمان لانا کیوں کہ ایک سے تعلق کے بعد دوسرے سے تعلق قائم کرنے میں مجاہدہ ہوتا ہے۔
اہل اللہ کی صحبتِ دائمی پر عجیب و غریب استدلال
میں اپنے شیخ شاہ عبدالغنی پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کے ساتھ سترہ سال رہا، پھر ان کے
_____________________________________________
14؎   مسند الطیالسی:96/4،باب ماروی سعید بن یسار،طباعۃ النشر والتوزیع
15؎   القصص:54
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حفاظتِ نظر کا حکم بندوں کو براہِ راست نہ دینے کا راز 7 1
3 حفاظتِ نظر خواتین پر بھی فرض ہے 8 1
4 نظر کی حفاظت میں شرم گاہ کی حفاظت مضمر ہے 8 1
5 فرشتوں کو نبی نہ بنانے کی حکمت 9 1
6 بندوں پر اللہ تعالیٰ کے دو حق 9 1
7 آیت اِنَّ اللہَ خَبِیۡرٌ بِۢمَا یَصۡنَعُوۡنَ كی عالمانہ شرح 10 1
8 حفاظتِ نظر سے حفاظتِ سلطنتِ ایمانی کا تعلق 11 1
9 حفاظتِ نظر اور حفاظتِ امانتِ الٰہیہ کا ربط 11 1
10 فصاحتِ کلام حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا عظیم الشان معجزہ 12 1
11 اولاد پر نزولِ رحمت کے حصول کا طریقہ 13 1
12 حفاظ اور علماء کرام پر بھی حصولِ تقویٰ فرض ہے 14 1
13 اللہ کا راستہ طے کرنے کا آسان طریقہ 15 1
14 دوسرے شیخ سے تعلق قائم کرنے پر دُہرا اجر ملتا ہے 16 1
15 اہل اللہ کی صحبتِ دائمی پر عجیب و غریب استدلال 16 1
16 مولانا رشید احمد گنگوہی کا ایک دلچسپ واقعہ 17 1
17 مولانا ماجد علی جونپوری کی مولانا رشید احمد گنگوہی سے بیعت 19 1
18 اردو زبان میں دین کا عظیم الشان ذخیرہ ہے 19 1
19 گناہوں سے بچنے کا غم ایمان کو تازہ کرتا ہے 20 1
20 دین کی خدمت میں مشغول علماء کے لیے مشایخ کا عمل 22 1
21 عشقِ مجازی کی آخری منزل خبیث مقامات ہیں 22 1
22 نظر کی حفاظت پر اللہ کی تجلّیات کے جلوے 23 1
23 دلِ شکستہ کی تسلی کے لیے ایک الہامی مضمون 24 1
24 اہل اللہ سے وفاداری پر استقامت کا مجاہدہ 25 1
26 اسبابِ حصولِ معیتِ الٰہیہ 26 1
27 اشعار کی شرعی حیثیت 28 1
28 اُمّی صحابہ کا فصیح و بلیغ کلام 29 1
29 یَصْنَعُوْنَ کی چار تفسیریں 30 1
30 یَصۡنَعُوۡنَ کی پہلی تفسیر 30 29
31 یَصۡنَعُوۡنَ کی دوسری تفسیر 32 29
32 یَصۡنَعُوۡنَ کی تیسری تفسیر 32 29
33 یَصۡنَعُوۡنَ کی چوتھی تفسیر 33 29
35 نسبتِ اولیاء سے محرومی کاسبب 33 1
36 نسبتِ اولیاء کے حصول کاسبب 34 1
37 قلوبِ اولیاء سے منتقلیِ نسبت کی تمثیل 35 1
38 قلوبِ اولیاء سے منتقلیِ نسبت کی تمثیل 35 1
39 انقیادِ شیخ مفتاحِ راہِ سلوک ہے 36 1
40 اصل سلوک اتباعِ شریعت ہے 38 1
41 عشقِ مجازی سے نجات کے تین مراقبے 38 1
42 عشقِ مجازی سے نجات کا پہلا مراقبہ 38 41
44 عشقِ مجازی سے نجات کا دوسرا مراقبہ 40 41
45 عشقِ مجازی سے نجات کا تیسرا مراقبہ 42 41
46 بدنظری خدا کی رحمت سے دوری کا سبب 42 1
47 خدا پر فدا ہونے والا فنا نہیں ہوتا 43 1
48 حیاتِ اولیاءمٹی کے کھلونے پر ضایع نہیں ہوتی 44 1
Flag Counter