راہ سلوک میں وفا داری کی اہمیت |
ہم نوٹ : |
|
کہو گے کہ ہم کہاں نجاست اور غلاظت میں پڑے ہوئے تھے کیوں کہ عشقِ مجازی کے آخری مقامات نجاست اور غلاظت کے مقامات ہی ہیں ؎ عشقِ بتاں کی منزلیں ختم ہیں سب گناہ پر جس کی ہو انتہا ء غلط کیسے صحیح ہو ابتدا بتاؤ! جن معشوقوں سے ہم نظر بازی کرتے ہیں اگریہ ہم کو مل جائیں تو شیطان ان کے فرسٹ فلور سے گراؤنڈ فلور میں داخل کرے گا یا نہیں؟ اور گراؤنڈ فلور کے مقامات کیا ہیں؟ نجاست اور غلاظت کے مقامات ہی تو ہیں۔ اس پر میرا شعر ہے ؎ عشقِ بتاں کی منزلیں ختم ہیں سب گناہ پر جس کی ہو انتہا ء غلط کیسے صحیح ہو ابتدا حسینوں سے نظر بازی کی آخری منزل نجاست و غلاظت کے خبیث مقامات ہیں۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ کَانَتۡ تَّعۡمَلُ الۡخَبٰٓئِثَ 18؎ بدفعلی نہایت خبیث عمل ہے۔ خبیث مقامات کے جو مقدمات ہوتے ہیں وہ بھی خبیث ہوتے ہیں، حرام کا مقدمہ حرام اور خبیث کا مقدمہ خبیث ہوتا ہے، فاعل بھی خبیث اور مفعول بھی خبیث اور جائے فعل بھی خبیث اور اس خبیث راستے میں جو ہدیہ دے کر معشوق کو پٹایا وہ ہدیہ بھی خبیث۔ چوں کہ نظر بازی خبیث عمل ہے اس لیے نظر باز کے چہرے پر لعنت برستی ہے، بدنظری کرنے والوں کی آنکھیں دیکھ لو اور متقی لوگوں کی آنکھیں دیکھ لو، دونوں میں فرق ہوگا، متقی کی آنکھ میں اللہ کے نور کی چمک ہوگی۔ نظر کی حفاظت پر اللہ کی تجلّیات کے جلوے جو اللہ کے لیے غم اٹھا رہا ہے اس کے دل میں بھی جلوے ہیں،اگر وہ رو پڑے کہ یااللہ! تیرا شکر ہے کہ آج آپ نے ہم کو توفیق دی کہ ہم نے ان حسینوں سے نظر بچائی تو ان کی آنکھوں میں جو آنسو آئے گا وہ بھی اللہ تعالیٰ کی تجلّی کا شاہد اور گواہ ہوگا، کیوں کہ وہ آنسو _____________________________________________ 18؎الانبیآء:74