فغان رومی |
ہم نوٹ : |
|
کہ میرا سارا مال چلا گیا، یعنی اعمال ضایع ہوگئے ۔ ایں حدیثش ہمچو دود است اے الٰہ رحم کن ورنہ گلیمم شد سیاہ اے خدا! نفس وشیطان کی گفتگو یعنی ان کی دعوۃ الی الباطل اور ترغیبات الی المعاصی مثل دھواں کے ہے، آپ مجھ پر رحم کیجیے اور مجھے تقویٰ پر استقامت عطا فرمائیے ورنہ میری دین کی کملی سیاہ ہوجائے گی۔ یعنی گناہوں سے میرے قلب وجاں بے نور اور سیاہ ہوجائیں گے اور گناہوں کی ظلمت اللہ کے قُرب سے مجھے محروم کردے گی ؎ من بہ حجت بر نیا بم با بلیس کوست فتنہ ہر شریف و ہر خسیس یعنی میں حجت ، بحث اور دلائل سے ابلیس پر غالب نہیں آسکتا، کیوں کہ وہ کمینوں اور گمراہوں کے لیے بھی فتنہ ہے اور بڑے بڑے شرفاء کے لیے بھی فتنہ ہے۔ ذرا سی دیر میں بڑے بڑے اتقیا، علماء وصوفیا کو فتنے میں مبتلا کردیتا ہے، لہٰذا اے اللہ! اس پر غالب آنا آپ کے فضل کے بغیر ممکن نہیں۔ یَا غِیَاثِیْ عِنْدَ کُلِّ کُرْبَۃٍ یَا مَعَاذِیْ عِنْدَ کُلِّ شَھْوَۃٍ اے فریاد سننے والے ہمارے کرب وبے چینی کے وقت! اور اے ہماری پناہ گاہ ہماری شہوتِ نفس کے وقت! آپ مصیبت کے وقت ہمارے کرب اور بے چینی کو دور کرسکتے ہیں اور غلبۂ شہوت کے وقت آپ ہی کی پناہ ہمیں نفس کی مغلوبیت سے بچاسکتی ہے۔ یَا مُجِیْبِیْ عِنْدَ کُلِّ دَعْوَۃٍ یَا مَلَاذِیْ عِنْدَ کُلِّ مِحْنَۃٍ اے جواب دینے والے میری ہر پکار پر! یعنی اے سننے والے میری ہر دُعا کے اور اے ہر تکلیف میں میرے سہارے!