فغان رومی |
ہم نوٹ : |
|
حقِ آں قدرت کہ برتلوینِ ما رحمتے کن اے تو میرِ لونہا اے اللہ! ہم آپ کو آپ کی اس قدرت کا واسطہ دیتے ہیں جو ہماری تلوین پر آپ کو حاصل ہے کہ آپ اپنی وہ رحمت نازل فرمادیجیے کہ ہماری تلوین تمکین سے تبدیل ہوجائے، یعنی ہم جو رنگ بدلتے ہیں کہ ذرا سی دیر میں ولی اور ذرا سی دیر میں شیطان، تو یہ ہماری تلوین اور رنگ بدلنا، یعنی استقامت پر نہ رہنا اس پر آپ کو قدرت حاصل ہے کہ آپ ہماری بے استقامتی کو نعمتِ استقامت سے تبدیل فرمادیں، کیوں کہ آپ ہماری تلوین پر پوری طرح قادر ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو ہم تلوین سے نجات پاجائیں اور ہمارا مقامِ تلوین تمکین واستقامت سے مشرّف ہوجائے۔ اے اللہ!آپ تو خالقُ الالوَان ہیں، دنیا میں جتنے الوان اور رنگ ہیں سب کے خالق آپ ہیں اور آپ کو ان پر پوری پوری قدرت حاصل ہے، پس میں آپ کی اس قدرت کا صدقہ مانگتا ہوں کہ میری تلوین و عدم استقامت کو تمکین واستقامت سے تبدیل فرمادیجیے،یہ رحمتِ خاص مجھ پر نازل فرمادیجیے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم دعا فرماتے ہیں : اَللّٰھُمَّ ارْحَمْنِیْ بِتَرْکِ الْمَعَاصِیْ وَلَا تُشْقِنِیْ بِمَعْصِیَتِکَ؎ اے اللہ!مجھ پر وہ خاص رحمت نازل فرما جس سے گناہ ترک ہوجائیں اور اپنی نافرمانی سے مجھے بدبخت نہ ہونے دیجیے۔ خویش را دیدیم و رُسوائی خویش امتحانِ ما مکن اے شاہ ِ بیش مولانا رُومی فرماتے ہیں کہ اے خدا! بار ہا ہم نے اپنے دست وبازو کو آزمالیا اور بارہا اپنے دست وبازو کی شکست اور نفس سے اپنی مغلوبیت کی ذلّتیں اور رُسوائیاں بھی دیکھ لیں کہ ہزاروں بار ہم عہد شکنی اور توبہ شکنی کے مرتکب ہوئے، لہٰذا اے اللہ! اگر آپ کا ------------------------------