Deobandi Books

فغان رومی

ہم نوٹ :

282 - 290
خوں  بنافِ نافہ  مشکے  می کنی
سنبل و ریحاں چرد   پشکے  کنی
اے خدا! آپ کی قدرتِ قاہرہ خون جیسی گندی اور نجس چیز کو ایک ہرن کی ناف میں خوشبودار مشک بنادیتی ہے اور دوسرا ہرن سنبل وریحان جیسے خوشبودار پھول چرتا ہے لیکن یہ عمدہ غذا اس کے پیٹ میں مینگنی بن جاتی ہے ۔ اسی طرح ایک شخص سوکھی روٹی کھاتا ہے اور اس روٹی سے جو طاقت پیدا ہوئی اس سے اللہ کو یاد کرتا ہے ۔ اس سوکھی روٹی سے اس کے قلب میں اللہ تعالیٰ اپنی محبت کا مشک پیدا فرمارہے ہیں اور ایک شخص کباب قورمہ اور پلاؤ کھا کر اللہ کے رزق سے پیدا شدہ طاقتوں کو اللہ کی سرکشی و طغیانی میں خرچ کر رہا ہے۔ یہ خوشبودار عمدہ غذا اس کے اندر نافرمانی کی غلاظت پیدا کر رہی ہے۔ ایک غذا ایک شخص کو مشرف بالقرب کر رہی ہے اور وہی غذا  دوسرے کو معذب بالبعد کر رہی ہے ۔ اسی غذا سے ایک شخص ولی اللہ بن رہا ہے اور اسی غذا سے دوسرا مردودِ بارگاہ ہورہا ہے ۔ پس اللہ تعالیٰ کے تصرفاتِ عجیبہ اور قدرتِ قاہرہ سے ہمیشہ ڈرتا رہے اور یہ دُعا کرتا رہے: یَامُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی دِیْنِکَ؎ اے دلوں کے پھیرنے والے! میرے دل کو دین پر قائم فرما ۔
قادرا            قدرت           تو            داری          بر       کمال
اَنْتَ   رَبِّیْ    اَنْتَ   حَسْبِیْ     ذُو الْجَلَال
اے قادرِ مطلق! تو قدرتِ کاملہ رکھتا ہے ، تو ہی میرا رب ہے کہ تو نے رفتہ رفتہ میری پرورش کر کے مجھےاتنا بڑا کردیا ۔ ربوبیت کے معنیٰ ہی یہ ہیں کہ کسی چیز کو شَیْئًا فَشَیْئًا درجۂکمال تک پہنچانا، پس تو ہی میرے لیے کافی ہے اورتو ذوالجلا ل یعنی صاحب الاستغناء المطلق ہے ، ہر ایک سے مستغنی ہے لیکن چوں کہ  تو  رب بھی ہے اس لیے رحمان و رحیم بھی ہے ، تیری ربوبیت شانِ رحمت کے ساتھ ہے ۔ پس تیری ربوبیت اور تیری کفایت اور تیری شانِ استغناء کے ہوتے ہوئے مجھے اپنے گناہوں سے مایوسی نہیں بلکہ اُمیدِ 
------------------------------

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
3 عرضِ مرتب 7 1
4 درسِ مناجاتِ رُومی 10 1
5 ۲۴؍ رجب المرجب ۱۴۱۱؁ھ مطابق ۱۱ ؍فروری 1991؁ء 10 1
6 ۲۵؍ رجب المرجب ۱۴۱۱ ؁ھ مطابق ۱۲؍ فروری ۱۹۹۱ ؁ء 14 1
7 ۲۶؍ رجب المرجب ۱۴۱۱ ؁ھ مطابق ۱۳؍ فروری ۱۹۹۱ ؁ء 26 1
8 ۲۷؍ رجب المرجب ۱۴۱۱ ؁ھ مطابق ۱۴؍ فروری ۱۹۹۱ ؁ء 43 1
9 ۲۸؍ رجب المرجب ۱۴۱۱ ؁ھ مطابق ۱۵؍ فروری ۱۹۹۱ ؁ء 60 1
10 ۲۹؍رجب المرجب ۱۴۱۱ ؁ھ مطابق ۱۶؍ فروری ۱۹۹۱ ؁ء 70 1
11 یکم شعبان المعظم ۱۴۱۱ ؁ھ مطابق ۱۷؍ فروری ۱۹۹۱ ؁ء 79 1
12 ۲؍شعبان المعظم ۱۴۱۱ ؁ھ مطابق ۱۸؍ فروری ۱۹۹۱ ؁ء 88 1
13 ۳؍شعبان المعظم ۱۴۱۱ ؁ھ مطابق ۱۹؍فروری ۱۹۹۱ ؁ء 99 1
14 ۴؍شعبان المعظم ۱۴۱۱ ؁ھ مطابق ۲۰؍فروری ۱۹۹۱ ؁ء 110 1
15 ۵؍شعبان المعظم ۱۴۱۱ ؁ھ مطابق ۲۱؍فروری ۱۹۹۱ ؁ء 116 1
16 ۶؍شعبان المعظم ۱۴۱۱ ؁ھ مطابق ۲۲؍فروری ۱۹۹۱ ؁ء 128 1
17 ۷؍شعبان المعظم ۱۴۱۱ ؁ھ مطابق ۲۳؍ فروری ۱۹۹۱ ؁ء 134 1
18 ۸؍ شعبان المعظم ۱۴۱۱ ؁ھ مطابق ۲۴؍ فروری ۱۹۹۱ ؁ء 142 1
19 ۹؍شعبان المعظم ۱۴۱۱ ؁ھ مطابق ۲۵؍فروری ۱۹۹۱ ؁ء 149 1
20 ۱۰؍شعبان المعظم ۱۴۱۱ ؁ھ مطابق ۲۶؍فروری ۱۹۹۱ ؁ء 155 1
21 ۱۱؍شعبان المعظم ۱۴۱۱ ؁ھ مطابق ۲۷ ؍فروری ۱۹۹۱ ؁ء 164 1
22 ۱۵؍ذوقعدہ ۱۴۱۱ ؁ھ مطابق ۲۹؍مئی ۱۹۹۱ ؁ء 167 1
23 ۱۸؍ ربیع الثانی ۱۴۱۲ ؁ھ مطابق ۲۶؍اکتوبر ۱۹۹۱ ؁ء 182 1
24 ۲۱؍ربیع الثانی ۱۴۱۲ ؁ھ مطابق ۲۹؍اکتوبر ۱۹۹۱ء؁ 193 1
25 ۲۲؍ربیع الثانی ۱۴۱۲ ؁ھ مطابق ۳۰؍اکتوبر ۱۹۹۱ ؁ء 202 1
26 ۲۵؍ربیع الثانی ۱۴۱۲ ؁ھ مطابق ۲؍ نومبر ۱۹۹۱ ؁ء 213 1
27 ۲۶؍ربیع الثانی ۱۴۱۲ ؁ھ مطابق ۳؍نومبر ۱۹۹۱ ؁ء 225 1
28 ۲۷؍ربیع الثانی ۱۴۱۲ ؁ھ مطابق ۴؍نومبر ۱۹۹۱ ؁ء 230 1
29 ۱۲؍ذوقعدہ ۱۴۱۳ ؁ھ مطابق ۴؍مئی ۱۹۹3 ؁ء 242 1
30 ۱۳ ؍ذوقعدہ ۱۴۱۳ ؁ھ مطابق ۵؍مئی ۱۹۹۳ ؁ء 245 1
31 ۱۴ ؍ذوقعدہ ۱۴۱۳ ؁ھ مطابق ۶؍مئی ۱۹۹۳ ؁ء 253 1
32 ۱۶؍ذوقعدہ ۱۴۱۳ ؁ھ مطابق ۸؍مئی ۱۹۹۳ ؁ء 258 1
33 ۱۷؍ ذوقعدہ ۱۴۱۳ ؁ھ مطابق ۹؍مئی ۱۹۹۳ ؁ء 265 1
34 ۱۸؍ذوقعدہ ۱۴۱۳ ؁ھ مطابق ۱۰؍مئی ۱۹۹۳ ؁ء 274 1
35 از مناجات خاتمِ مثنوی 281 1
36 ۱۹؍ذوقعدہ ۱۴۱۳ ؁ھ مطابق ۱۱؍مئی ۱۹۹۳ ؁ء 281 1
38 عنوانات 5 2
39 ضروری تفصیل 4 1
40 قارئین ومحبین سے گزارش 4 1
41 عنوانات 5 1
42 اس کتاب کا تعارف 290 1
Flag Counter