فغان رومی |
ہم نوٹ : |
|
صحبت میں پڑ کرمسلمان گھرانے میں پیدا ہونے کے باوجود نہ جانے کس گمراہی میں پڑجاتے۔ کتنے لوگ مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئے لیکن آپ کے فضل سے محروم ہونے کے سبب مُرتد اور کافر ہوگئے ۔ لہٰذا اے اللہ! یہ آپ کی رحمت اور فضلِ عظیم ہے کہ آپ نے اللہ والوں سے تعلق کی توفیق بخشی اور دین پرعمل نصیب فرمایا اور صحتِ رُوحانی اور جسمانی دونوں عطا فرمائیں اور کتنے امراض اور بیماریوں سے محفوظ فرمایا اور صحت مندجسم عطا فرمایا، معذور ومحتاج نہ بنایا، غرض آپ کی ان نعمتوں کا شمار واحاطہ بھی محال ہے جو بدون مانگے آپ نے اپنے بندوں پرمبذول فرمائیں ۔ ما نبودیم و تقاضا ما نبود لطف تو ناگفتۂ ما می شنود اے اللہ! جب ہم نہیں تھے تو ہمارے پاس تقاضائے سوال اورزبانِ طلب نہیں تھی، لیکن آپ کے کرم سے ہماری بے زبانی بھی خالی نہ گئی اور آپ کے کرم نے ہماری اَن کہی باتوں کو سن لیا۔ جان و ناں دادی و عمرِ جاوداں سائرِ نعمت کہ ناید در بیاں اے اللہ! بغیر مانگے آپ نے ہمیں جان بخشی اور جان کی بقا کے لیے روٹی دی اور روٹی سے طاقت پا کر جان جب اے اللہ! آپ کی عبادت میں مشغول ہوئی تو آپ نے اس کو عمر جاوداں عطا فرمائی۔ جنت میں آپ ایسی حیاتِ جاوداں عطا فرمائیں گے جس کے بارے میں آپ نے اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانِ نبوت سے اپنے بندوں کو بشارت دے دی کہ مَا لَاعَیْنٌ رَاَتْ وَلَا اُذُنٌ سَمِعَتْ، وَلَا خَطَرَ عَلٰی قَلْبِ بَشَرٍ؎ جنت میں ایسی نعمتیں ہیں کہ نہ کسی آنکھ نے ان کو دیکھا، نہ کسی کان نے سنا، نہ کسی انسان کے قلب پر ان کا خیال گزرا۔ ------------------------------