فُعِلْتُنَّ(کی گئیں تم سب عورتیں)
فُعِلْتُ (کیا گیا میں ایک مرد یا ایک عورت)
فُعِلْنَا (کیے گئے ہم دو مرد یا دوعورتیں، یا سب مرد یا سب عورتیں)
مشق کرو
نیچے لکھے ہوئے فعلوں کو مجہول بنا کر گردان کرو۔
نَصَرَ (مدد کی اس ایک مرد نے)، ضَرَبَ (مارا اس ایک مرد نے)، سَمِعَ (سنا اس ایک مرد نے)، فَتَحَ (کھولا اس ایک مرد نے)، کَتَبَ (لکھا اس ایک مرد نے)، أَکَلَ (کھایا اس ایک مرد نے)۔
آٹھواں سبق
ماضی منفی بنانے کا قاعدہ: ماضی مثبت پر مَا بڑھانے سے ماضی منفی بن جاتا ہے۔ یہ مَا لفظوں میں کچھ عمل نہیں کرتا صرف معنیٰ میں عمل کرتا ہے۔ یعنی فعل مثبت کو منفی بناتا ہے۔گردان یہ ہے:
گردان فعل ماضی منفی معروف
مَا فَعَلَ
(نہیں کیا اس ایک مرد نے)
مَا فَعَلاَ
(نہیں کیا ان دو مردوں نے)