مضموم پیش والا حرف، مفتوح زبر والا حرف، اور مکسور زیر والا حرف ہے۔
تنوین دو زبر، دو زیر اور دو پیش کو کہتے ہیں۔ 1 (_)
حرکت زبر، زیر اور پیش کو کہتے ہیں۔
متحرک وہ حرف ہے جس پر کوئی حرکت ہو۔
سکون اور جزم حرکت نہ ہونے کو کہتے ہیں۔
ساکن وہ حرف ہے جس پر کوئی حرکت نہ ہو۔
تشدید: ایک جنس کے دو حرفوں کو ایک لکھنا اور دو پڑھنا۔ جیسے : رَبٌّ کی ب ،اور حرف ِمشدد کی علامت _ کو بھی کہتے ہیں۔
مُشدَّد: تشدید والا حرف۔ جیسے : رَبٌّ کی ب۔
دوسرا سبق
زمانہ وقت کو کہتے ہیں، اور زمانے تین ہیں۔
ماضی: گزرا ہوا زمانہ۔ حال: موجودہ زمانہ۔ مستقبل:1 آیندہ زمانہ۔
فعل کام کو کہتے ہیں ،اور فاعل کام کرنے والے کو کہتے ہیں۔
فعلِ ماضی وہ فعل ہے جو گزرا ہوا زمانہ بتائے۔ جیسے: ضَرَبَ (مارا اس نے) یعنی گزشتہ زمانہ میں۔