مشق کرو
نیچے لکھے ہوئے افعال کی مضارع کی چاروں گردانیں کرو۔
یَضْرِبُ
یَنْصُرُ
یَسْمَعُ
یَفْتَحُ
یَأْکُلُ
یَکْتُبُ
بارہواں سبق
نفی تاکید بہ2 لَنْ بنانے کا قاعدہ: مضارع مثبت کو منفی بنانے کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اس پر لَنْ بڑھایا جائے تو مضارع منفی بن جائے گا۔ لَنْ لفظوں میں بھی تبدیلی کرتا ہے اور معنیٰ میں بھی۔
لفظوں میں تبدیلی: لَنْ مضارع کے اُن پانچ صیغوں کو نصب دیتا ہے جن پر پیش ہوتا ہے، اور سات صیغوں سے نون اعرابی گراتا ہے اور دو صیغوں میں کچھ عمل نہیں کرتا۔
معنیٰ میں تبدیلی: لَنْ مضارع مثبت کو مستقبل منفی کے معنیٰ میں کرتا ہے یعنی اب اس میں حال کے معنیٰ نہیں رہتے، اور لَنْ نفی میں تاکید بھی پیدا کرتا ہے۔