لام تاکید بانون تاکید ثقیلہ وخفیفہ مضارع کے معنیٰ میں تاکید پیدا کرنے کے لیے شروع میں لام تاکید مفتوح اور آخر میں نون تاکید ثقیلہ 2 لگاؤ۔جیسے: لَیَفْعَلَنَّ (ضرور بالضرور کرے گا وہ ایک مرد)۔ یا شروع میں لام تاکید مفتوح اور آخر میں نون تاکید خفیفہ 3 لگاؤ۔ جیسے: لَیَفْعَلَنْ (ضرور بالضرور کرے گا وہ ایک مرد)۔
نون تاکید ثقیلہ سب صیغوں میں لگتا ہے، اور نون تاکید خفیفہ صرف آٹھ صیغوں میں لگتا ہے۔ تثنیہ کے چار صیغوں میں اور جمع مؤنث غائب اور جمع مؤنث حاضر میں نہیں لگتا۔ اور یہ دونوں نون مضارع کو مستقبل کے معنیٰ کے ساتھ خاص کردیتے ہیں۔
گردان لام تاکید بانون تاکید ثقیلہ در فعلِ مضارع معروف
لَیَفْعَلَنَّ4
لَیَفْعَلَانّ۔ِ
لَیَفْعَلُنَّ
لَتَفْعَلَنَّ
لَتَفْعَلَانّ۔ِ
لَیَفْعَلْنَانّ۔ِ
لَتَفْعَلَنَّ
لَتَفْعَلَانّ۔ِ
لَتَفْعَلُنَّ
لَتَفْعَلِنَّ